کوہاٹ کے المناک دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ، دکھ اور تکلیف ہوئی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
کوہاٹ دھماکہ بزدلانہ، افسوسناک اور ناقابلِ برداشت اقدام ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر دلی دکھ اور گہری تکلیف پہنچی۔ حکومت ذمہ دار عناصر کو فوری قانون کے کٹہرے میں لائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرے۔
کوہاٹ میں ہونے والے المناک دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس سانحے میں ہونے والی ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ اور دکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ، لواحقین کو صبرِ جمیل اور تمام زخمیوں کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔
کوہاٹ دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور شدید تکلیف ہوئی۔ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔
خیبر پختونخوا کے ممتاز عالمِ دین اور پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹرین کے علماء و مشائخ ونگ کے صدر مولانا شعیب اور یوتھ پارلیمنٹ کے صدر و پی ایس ایف رہنما عثمان اعوان نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔