آئی جی پنجاب جناب عبدالکریم کے ویژن اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ جناب خرم شکور کی ہدایات کے مطابق کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ اشفاق خان نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے آج علی احمد صابر کیانی (آئی جی ریٹائرڈ) کو مدعو کیا۔ا
#policetrainingdirectorate#policetraining#ptcsihala
فرسٹ ایڈ کلاس ایک اہم حصہ ہے ٹریننگ کا جس کا مقصد زیرِ تربیت اہلکاروں کو ہنگامی حالات میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس تربیت کے دوران ریکروٹس کو حادثات، زخمی ہونے اور اچانک طبی ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے کے عملی طریقے سکھائے جاتے ہیں۔
پولیس ٹریننگ سکول روات، راولپنڈی
پرنسپل شاہد صدیق کی زیرِ نگرانی عمارت کو شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خوبصورت نیلی روشنیوں سے سجایا گیا۔ اس اقدام کا مقصد شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
بیسک ریکروٹ کورس کی ڈرائیونگ اسکلز کلاس Police Training School Rawalpindi میں منعقد کی گئی۔ اس کلاس کا مقصد زیرِ تربیت ریکروٹس کو سرکاری گاڑیوں کی محفوظ اور پیشہ ورانہ ڈرائیونگ کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔
#policetrainingdirectorate#policetraining#drivingclasses