Hi everyone I'm Nawal 👀
Looking to make new friends too? 🤝
Then come and be part of Adil Khan's Space! Join us, connect with amazing people
🚀
https://t.co/0rvmnO7FxQ
برملا سوچ کا اظہار نہیں ہو سکتا ؟
اب ہر اک شخص تو غدار نہیں ہو سکتا
تو خدا ہے یا اترتے ہیں صحیفے تجھ پر
کیا تری بات کا انکار نہیں ہوسکتا ؟
ایک دو ہوں گے تری زلفء پریشاں کے اسیر
شہر کا شہر گرفتار نہیں ہو سکتا
اپنے دشمن کو کلیجے سے لگا کر رکھے
کوئی ہم سا بھی ملنسار نہیں ہو سکتا
میں کبھی لشکر ء شبیر میں لڑ نہ بھی سکوں
ان یزیدوں کا طرف دار نہیں ہوسکتا
کیا کبھی ظلم پہ خاموش بھی ہو سکتا ہوں ؟
بات ایسی ہے کہ ہر بار نہیں ہو سکتا
راج کرنا ہے تو سرکار دلوں پر کیجئے
کوئی سر کاٹ کے سردار نہیں ہو سکتا
احمد خلیل
https://t.co/e49kNp5nmq