پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی سکردو پہنچ گئے
سید حسن مرتضی کی گلگت جاتے ہوئے سینئر بانی پارٹی کارکن اقبال حراموش نے ملاقات کی اور مہمانوں کی تواضع کی
اس موقع پر پارٹی رہنما امجد مجید بھی موجود ہیں
@HassanMurtaza96@PppAmjad
اگر ضیاء آمریت نے شہید شاہنواز بھٹو کی زندگی نہ چھینی ہوتی تو وہ آج اپنی 67 ویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔ ایک باصلاحیت، باحوصلہ اور روشن فکر نوجوان کی زندگی کو جس بے دردی سے ختم کیا گیا، وہ ہماری قومی تاریخ کا ایک نہ مٹنے والا زخم ہے۔
لیکن شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد، اُن کا شعور، پسے ہوئے طبقات کے لیے اُن کی آواز، اور ظلم کے خلاف اُن کی کھلی مزاحمت آج بھی زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
آئیے آج کے دن اس عزم کو اور مضبوط کریں کہ ہم شہید شاہنواز بھٹو کے خواب کو حقیقت بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، ایک ایسا پاکستان جہاں ظلم کی نہیں، انصاف کی حکمرانی ہو، جہاں خوف کی نہیں، آزادی کی جیت ہو، اور جہاں ہر شہری کو برابری، عزت اور مواقع میسر ہوں۔
*ہمیں ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، ہمارے لوگ مشکل میں ہیں۔ اس وقت قومی یک جہتی کی زیادہ ضرورت ہے، ایسے وقت میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ اچھی بات نہیں. بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ کہنا پروگرام سے مستفید ہونے والے 1 کروڑ غریب گھرانوں کی توہین ہے؛ پروگرام کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، یہ خالصتاً غریب اور مستحق عوام کے لیے ہے؛ پروگرام پر نا حق تنقید کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، غیر مناسب بیان پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے ؛
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور ممبر قومی اسمبلی نتاشہ دولتانہ کی چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات ۔ نتاشہ دولتانہ نے چیئرپرسن بی آئ ایس پی کو تیسری مرتبہ ایوان بالا کی رکنیت حاصل کرنے پہ مبارکباد دی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تبادلہ خیال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں چلنے والے منصوبوں اور پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے گفتگو۔