قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 47ویں یومِ شہادت پر انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔
وہ ایک مدبر رہنما تھے جن کی قربانی جمہوریت اور عوام کے وقار کی لازوال آواز بن گئی۔ ان کی شہادت کسی آواز کا خاموش ہونا نہیں بلکہ ایک قوم کے ضمیر کی بیداری تھی۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو 1973 کا متفقہ آئین دیا، عوام کو ووٹ کی طاقت دی، محروم طبقات کو آواز دی، امت مسلمہ کو یکجہ کیا اور پاکستان کی خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنیاد فراہم کی۔
آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اس خواب کو ایک مضبوط، جمہوری اور فلاحی پاکستان کی صورت میں حقیقت بنائیں گے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
ہماری سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی نیٹ ورک کی کمر توڑ دی: بلاول بھٹو زرداری
سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں کے بعد بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار
I sincerely thank Chairman #PPP@BBhuttoZardari, Chief Minister Sindh @MuradAliShahPPP, and the people of Sindh for extending their support to the #flood-affected families of Khyber Pakhtunkhwa. The trucks carrying ration bags and water filtration plants from Sindh are a lifeline for our people in this difficult time. Whenever #KhyberPakhtunkhwa has faced challenges, the people of #Sindh have stood with us. This spirit of solidarity and compassion is the true strength of our unity as a people, and together we will overcome this crisis, InshaAllah.
میں پاکستانی میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ جس طرح ہماری ایئرفورس نے بھارتی ایئرفورس کو 6-0 سے شکست دی اسی طرح سے ہمارے میڈیا نے بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور بے بنیاد معلومات کے مقابلے میں ایک قابل اعتماد معلومات عوام و عالمی سطح تک پہنچائیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
کراچی: اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء صدیق اکبر مسجد کے قریب پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان یو سی چیئرمین عامر بھٹو کو شہید کردیا گیا۔
عامر بھٹو بیٹھک میں موجود تھے، ملزمان گولی مارکر فرار ہوگئے ۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل عامر بھٹو کے والد صاحب کو بھی ایم کیو ایم کے دہشتگردوں نے قتل کیا تھا۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے روس کی فیڈرل کونسل کی اسپیکر کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات
پاکستان اور روس کا دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات باہمی احترام، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت کا عوام کے مابین روابط، اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعے ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت کا پاکستان میں روس کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور
صدر مملکت نے عَشق آباد کے دورے کے دوران صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ اپنی حالیہ خوشگوار بات چیت کا بھی ذکر کیا
صدر مملکت نے برکس کا رکن بننے کیلئے روس کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی بھی درخواست کی
برکس کا رکن بننے سے پاکستان کو علاقائی اور عالمی تعاون میں اپنا کردار بڑھانے میں مدد ملے گی
فریقین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور کے ذریعے علاقائی روابط، تجارتی تعلقات، اقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور
روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے، ولنٹینا متوینکو
اُمید ہے کہ دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے، ولنٹینا متوینکو
روس کی فیڈرل کونسل کی اسپیکر کا دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اطمینان کا اظہار
روس کی فیڈرل کونسل کی اسپیکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کامیاب میزبانی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست پر پاکستان کو مبارکباد دی
صدر مملکت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے پاکستان کی حمایت پر روس کا شکریہ ادا کیا
@AAliZardari
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے نام تہنیتی پیغام
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد: بلاول بھٹو زرداری
محنت، لگن، عزم اور ٹیم ورک کھیل میں کامیابی کی کنجی ہے: بلاول بھٹو زرداری
امید ہے کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کھیلے گی، ملک کا نام روشن کرے گی: بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت اور جمیل احمد سمیت پیپلز پارٹی کے تمام جیالوں ووٹرز اور سپورٹرز کو کامیابی بہت بہت مبارک۔ ✨️✌️🇱🇾
جئے بھٹو!
#GBA2#GilgitBaltistan#PPPGB
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد کے جلسہ عام میں شریک شرکاء کے پرجوش نعروں کا خیرمقدم کررہے ہیں
@BBhuttoZardari#ShuhadaEJamhuriyat
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کی 17 ویں برسی کے موقعے پر حیدرآباد میں منعقد عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب
@BBhuttoZardari#ShuhadaEJamhuriyat
مزید پڑھیں: https://t.co/eKRGCaLZja
سانحہ کارساز کو 17 سال بیت گئے مگر آج بھی ان 177 سے زائد جیالوں کی شہادت کا غم ہمارے دلوں میں زندہ ہے، کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی کہ جس میں آمریت اور دہشت گردوں نے مل کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا مگر جو لوگ دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے جمہوریت کی آواز کو دبانا چاہتے تھے وہ ناکام ہوئے۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جس جمہوریت کیلئے شہدائے کارساز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم اس جمہوریت کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔
#ShuhadaEJamhuriyat
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں ترجمان اسلم غوری اور امیر جمعیت علمائے اسلام فاٹا مولانا جمال الدین شامل
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو شامل
@BBhuttoZardari