مذہبی انتہا پسندی کی حمایت کرنے کی پالیسی اپنانا منظور اور پی ٹی ایم کی صوابدید ہے۔ انہیں یہ پالیسی اپنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لیکن اس کے لئے شائیں پائیں کرنے اور جھوٹی کہانیاں گھڑنےکی کوئی ضرورت نہیں۔
پختون تحفظ مومنٹ کا معصوم شاہ جیسے پد کردار شخص کے ساتھ ملاقات قابل نفرت اور شرمناک عمل ہے۔منظور اور اس کے حواریوں نے پشتون تحفظ مومنٹ کے ایک قومی ترقی پسند اور سیکولر تحریک کو ایک مذہبی انتہا پسند گندے اور مشکوک فرد سے جوڑ کر پشتونوں کی قومی تحریکوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا
کشمیر جائنٹ ایکشن کمیٹی کو اپنی مزاحمتی تحریک کو پر امن رکھنا چاہیے کیونکہ ریاست کی بھر پور کوشش ہوگی کہ اس مزاحمت کو مسلح مزاحمت کی طرف دھکیل دے تاکہ آسانی سے کچل سکے۔
کسی بھی مذہب کے مذہبی کتابوں کے مفسرین اور مذہبی عالم یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی مذہبی کتابیں واضح نہیں یا ان کا خدا اپنی بات صحیح طور پر نہیں سمجھا چکا ہے اور ہم اس کی صحیح طور پر وضاحت کرسکتے ہیں اور اسی طرح مذاہب میں فرقوں کی بنیاد پڑتی ہے۔
کشمیر جائنٹ ایکشن کمیٹی کے بارے میں رانا ثناء اللہ نے دھشت گردی اور غیر ملکی فنڈنگ کے جھوٹے ریاستی الزامات لگائے۔ اس قسم کے جھوٹے الزامات کا ہم نے سامنا کیا ہے۔اگر ان الزامات کو صحیح مانا جائے تو پھر رانا ثناءاللہ پر منشیات۔ نواز خاندان پر کرپشن کے الزامات کو بھی صحیح ماننا ہوگا
پاکستانی ریاست بڑی سختی سے مزاحمتی تحریکوں کو کچلتی ہے۔ پختون تحفظ مومنٹ، بلوچ یک جہتی کمیٹی کو پہلے سے دبایا گیا ہے اور اب کشمیر عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی پر وار شروع ہوئی ہے۔ دیکھتے ہیں کہ نتائج کیا نکلیں گے۔
کشمیر جائنٹ ایکشن کمیٹی کے خلاف جارحیت، ان پر گولیاں چلانے، ہلاک کرنے اور پابندی لگانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان کو کشمیریوں کی بنیادی انسانی حقوق کو روندنے کی کوششوں کو روکنا ہوگا۔ کشمیریوں کی قومی آزادی کے احترام کے ساتھ ان کے ساتھ کئے گئے ریاسی معاہدے کو ایفا کرنا ہوگا۔
پختونخوا میں ایک کرپٹ انسان اتنا طاقتور نکلا کہ اس نے سو سال سے پختون قومی اور سیکولر سیاست کی تاریخ رکھنے کی دعویدار سیاسی جماعت اور اس کے لیڈر شپ کو دیوار سے لگایا اور اتنا مجبور کیا کہ وہ راسخ العقیدہ مسلمان ہونے کے ثبوت پیش کرنےکے ساتھ معذرت خواہانہ اشعار (ٹپے) گنگنانے لگے
ولی خان اور بزنجو صاحب کو کیا پتہ تھا کہ ہم مولیوں اور بھٹو کے ساتھ مل کر آئین میں جو دوسری ترمیم کرتے ہیں۔ اس ترمیم کی آگ ایک دن ہمارے گھروں کو بھی خاکستر کردے گی۔
تحریک انصاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ اصولوں اور پاکستانی قوانین کے مطابق پارٹی انتخابات نہیں کرتی اور اسی طرح مقتدرہ کو راستہ دیتی ہے کہ تحریک انصاف کو بحیثیت سیاسی جماعت انتخابات لڑنے اور انتخابی مہم چلانے سے روکے۔
معصوم شاہ کرپشن پر بدنام تھے۔ ایمل ولی خان اس کے الزامات کے ڈر سے بار بار اپنے عقیدے کی صفائیاں پیش کرنے لگے، پھر سارے اے این پی والے مسلمان ہونے لگے اور ملگری وکلاء اس کے خلاف مقدمات درج کرنے لگے اور اسی طرح معصوم شاہ کے کرپشن کے تمام داغ دھو کر اسے مذہبی لوگوں کا ہیرو بنا دیا۔
Show 105 posts
عوامی نیشنل پارٹی کے سنجیدہ کارکنوں، ایمل خان اور دوسرے سرکردہ رہنماؤں کو پختون دانشوروں اور سنجیدہ لوگوں کی باتیں بھی سننا چاہئے۔ حصہ اول
پاکستان میں مذہبی انتہا پسند اتنے طاقتور اور خطرناک بن گئے ہیں کہ ان کے ڈر کی وجہ سے پاکستان سے سیکولر سیاست اور خیالات کا جنازہ نکل گیا ہے۔ اب سیاست میں مذہبی ٹچ دینا پڑتا ہے اور سیاسی رہنماؤں کو مذہبی انتہاپسندوں اور عوام کے سامنے راسخ العقیدہ مسلمان ہونا ثابت کرنا ضروری ہے
عوامی نیشنل پارٹی کا معصوم شاہ کے خلاف ہر ایک تھانے میں ایک الزام پر ایف آئی آر درج کرنا ان کے وکیلوں کا سپریم کورٹ کے فیصلے PLD 2018 SC 595 سے لاعلمی یا سیاسی ڈرامہ بازی ہے۔ یہ عمل معصوم شاہ کو سیاسی فائدہ پہنچائے گا اور مذہبی انتہا پسندوں میں اس کی مقبولیت میں اضافہ کرے گا