وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کھلا خط:
ایران جنگ میں جنگ بندی نے دنیا بھر میں ایک سکون کا احساس پیدا کیا ہے۔ ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ یہ جنگ بندی ایک پائیدار اور مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو جائے۔ اس جنگ بندی کو ممکن بنانے میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ اس کو ممکن بنانے میں آپ کی قیادت قابلِ تعریف ہے۔ سب سے بڑھ کر، یہ جنگ بندی اور اس پر دنیا بھر میں آنے والا انتہائی مثبت ردعمل، بشمول عالمی مالیاتی اور اجناس کی منڈیوں کے، اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ امن اور استحکام کس قدر فوائد لے کر آتے ہیں۔
عالمی پذیرائی اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت ایک شاندار موقع ہے۔ ایسا موقع جس کا ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ اس کے لیے ریاست اور معاشرے کے تمام شعبوں میں مسلسل اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہوگی تاکہ قومی تعمیرِ نو کا عمل شروع ہو، جو ہمیں سلامتی اور خوشحالی کی طرف لے جائے۔ ان تمام کوششوں میں سب سے اہم اور فوری ضرورت پاکستان کے اندر امن اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ ہماری سیاست میں شدید تقسیم موجود ہے اور ریاست اور شہریوں کے درمیان اعتماد کا فقدان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ اگر اس کا ازالہ نہ کیا گیا تو خدشہ ہے کہ یہ پیدا ہونے والا موقع عارضی ثابت ہوگا اور ہم ایک بار پھر اس پر افسوس کریں گے کہ کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا تھا۔
بغیر کسی تاخیر کے، ایک ایسا اقدام اٹھایا جانا چاہیے جس کے ذریعے ملک کو آگے بڑھانے کے لیے اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے، جس پر تمام اہم فریقین، اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے عوام، یقین رکھیں اور اس کی تائید کریں۔ وزیراعظم کو اس اقدام کا اعلان کرنا چاہیے اور اس میں درج ذیل بنیادی نکات شامل ہونے چاہئیں:
عمران خان اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمے کا آغاز تاکہ ایک نیا میثاقِ جمہوریت تیار کیا جا سکے
آئندہ انتخابات اور اصلاحات کے لیے ٹائم ٹیبل پر اتفاق، جس میں الیکشن کمیشن کی از سرِ نو تشکیل اور اس عبوری مدت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطۂ اخلاق شامل ہو، جو اگلے انتخابات سے پہلے نافذ کیا جائے
اگلے انتخابات تک حکمرانی کے ڈھانچے پر اتفاق
مندرجہ بالا تمام اقدامات آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے جائیں، اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ملک میں حتمی اختیار پاکستان کے عوام کے پاس ہے۔
پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ قومی قیادت موقع کی نزاکت کو سمجھے، ذاتی حتیٰ کہ ادارہ جاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کو ترقی اور شمولیتی خوشحالی کے ایک نئے راستے پر ڈالے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ رہنما جو اس قومی تعمیرِ نو کے معاہدے کا حصہ بنیں گے، ان کے نام تاریخ میں ان مردوں اور عورتوں کے طور پر لکھے جائیں گے جنہوں نے ایک بار پھر پاکستان کو اس راستے پر ڈال دیا جس کا خواب بانیانِ پاکستان نے، قائد اعظم کی لیڈر شپ میں دیکھا تھا۔
اللہ آپ کو ایسے فیصلے کرنے کی توفیق دے جو پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں ہوں۔
خیراندیش،
اسد عمر
“All means of removing me from the political landscape were used. There were two assassination attempts on my life.” @ImranKhanPTI writes from prison that his party is being unfairly muzzled, in a guest essay for The Economist https://t.co/fjxBaqJ87B
@PTIofficial Wear black band on arm. Especially this 14th August we should raise national flag instead protest with black flags. I am not sure if it's going to hurt Pakistan or not but we should raise black flags.
#Pakistan🇵🇰: The worst scenes of violence by the state upon its citizens are coming out of Pakistan.
Shameful barbarism by the police against peaceful democratic protests can be seen. The world community must hold the current regime accountable for gross human rights violations.
Ali Bilal unarmed & our dedicated & passionate PTI worker murdered by Punjab police. Shameful, this brutality on unarmed PTI workers who were coming to attend election rally. Pakistan is in the grip of murderous criminals. We will file cases against IG, CCPO & others for murder.
This video clearly shows that Ali Bilal, also affectionately called Zille Shah, was alive when taken to police station. So he was killed while in police custody - such is the murderous bent of the present regime & Punjab police.
@commissionerlhr Kamaha road is in very bad condition without any sewerage and lights but full of garbage. It is almost 30 years old road. Need attention. Have put up the case with different dept. but no one take action.
@commissionerlhr Kamahan Road needs carpeting, sewerage lines and streetlights. No officer visit this place. Ringroad service lane is also unchecked for months.
@ImranKhanPTI@PakistanPMDU That is not correct. I did around 10 to 12 complaints and nothing was resolved. The just put the status with Partial relief granted and close the complaint.
Mr. PM, If no justice given to Salahuddin Ayubi, If no justice given to families of PIC victims, If Hassan Niazi is not arrested, you will couldn't ever use the word "Madina ki Riyasat". #ImranKhan