یہ ہیں وہ فارم 45 جو پوری مسلم لیگ ن کیلئے ڈراؤنا خواب بنے ہوئے ہیں۔ ایک ایک فارم پر ان کے امیدواروں کی شِکست کی مُہر عوام نے ٹھپے مار مار کر لگائی ہے۔ ووٹ چور خواجہ آصف اپنے گھر والوں سے بھی ووٹ گنوا لے تو میرے سے جیت نہیں سکتا۔ لیکن بے شرمی اور ڈھٹائی ایسی کے شرم اور حیاء کو بہت پیچھے چھوڑ گیا۔ جھوٹ سے عبارت کی ہوئی جعلی جیت ہر دن تمہارے لئے ذلالت کا باعث بنے گی۔ یہ ایک ایک فارم 45 تمہاری سیاست کے تابوت میں کیل ہے جو عوام نے خود سینہ تان کر ٹھوکی ہیں۔
اِس رمضان اپنے زکوۃ وعطیات شوکت خانم ہسپتال کو دیں کیونکہ یہ کینسر سے لڑتے بچوں کی زندگی کا سوال ہے .
زکوٰۃ و عطیات دینے کیلئے وزٹ کریں https://t.co/FUYTqLJJ4F
گھر بیٹھے چیک یا کیش بھجوانے کیلئے 080011555 پر کال کریں-
#ZakatForShaukatKhanum#ZakatSeZindagi#SKMCH
کپتان عمران خان صاحب اور سابقہ خاتون اول بشری بی بی صاحبہ کے کیسز کی تفصیلات.ہم فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ کپتان،ان کے اہل خانہ،تمام لیڈران اور تمام ورکرز کو بے گناہ قیدیوں کو فوری رہا کیا جاۓ.
Loved this clip where Imran Khan talked about “Patience in Adversity”
What we achieved on Feb 8th is something that no one will take away from us. Whole world acknowledged the victory & we have Form 45 to prove it. One good day of justice needed to overthrow #MandateThieves
مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونے تک اسمبلی اجلاس نہیں ہو سکتا، پنجاب اور سندھ اسمبلی کے سیشن بھی غیر قانونی ہوئے، الیکشن کمیشن نوٹس لے، بیرسٹر گوہر
#MadamThiefMinister
https://t.co/9ncYHDouGL
گلوکار زیشان روکھڑی کی ضمانت منظور، کہا، جس شادی پر جاتے ہیں عمران خان کے گانے کی فرمائش کی جاتی ہے، میں وہ سُنا دیتا ہوں، ہوسکتا ہے میری گرفتاری کی وجہ سیاسی ہو۔۔۔!!!
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نہایت لغو اور جھوٹےالزامات کے تحت ناحق قید ملک میں انصاف اور نظامِ انصاف کےانہدام، منصفانہ سماعت اور انصاف تک رسائی کے بنیادی دستوری و قانونی حقوق سے محرومی، مقبول عوامی قیادت کو خالص سیاسی بنیادوں پر نشانۂ انتقام بنانے،سیاست کو ریاست کے غیر آئینی، غیرقانونی اور غیر جمہوری تسلّط میں رکھنےکی روایتِ بَد اور جمہور(عوام) کے حقِ نمائندگی و انتخاب کو بےمعنی بناکر سیاست کو جبراً مجرم پیشہ عناصر سےبھرنےاور آلائش زدہ کرنےکی ایک شرمناک مثال ہے۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف قانون و اقدار سے یکسر بے نیاز ریاستی غیض و غضب کی واحد قابلِ فہم وجہ عمران خان کا ”غلامی نامنظور“ کا نعرہ بلند کرتےہوئے اپنی قوم کے لئے”حقیقی آزادی“ کا خواب دیکھنا اور پاکستان کو دستور کے مکمل احترام پر یقین رکھنےوالی ریاست بناکر ملک میں قانون کی حکمرانی کی روایت کو بدرجۂ اتم پختہ کرنے کا عزم ہے۔
کم و بیش دو سو جھوٹے مقدمات، دن دیہاڑے قاتلانہ حملے، اپنی جان لینے کی متعدد کوششوں، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ پر کی جانے والی مسلّح ریاستی یلغاروں، اپنی جماعت کو طاقت کے اندھے استعمال سے کچلنے کی کوششوں، اپنی تمام زندگی پرامن سیاست کے علمبدار رہنے کے باوجود جبر و فسطائیت سے اپنی جماعت پر سیاست و انتخاب کے دروازے بند کئے جانے، ذرائع ابلاغ سے اپنی تصویر، تقریر اور تحریر کے مٹا دیے جانے اور غیر قانونی، غیر اخلاقی بہتان بازی، الزام تراشی اور افواہ سازی سے بدنام کئے جانے کی منظم پراپیگنڈہ مہمات کے ساتھ جس جرات، بہادری، استقامت اور دلیری سے بانی چیئرمین عمران خان زندان آباد کیااسکی مثال ہماری تاریخ میں نایاب ہے۔
عمران خان کیخلاف وحشت و بربریت کو عوامِ پاکستان نے8 فروری کو اپنے ووٹ کے ذریعے مسترد کیا ہے اور عمران خان ہی کی ہدایت پر تمام تر مشکلات کے باوجود گھروں سےنکل کُر ان کی بےگناہی پرمہرِتصدیق ثبت کرتے ہوئےان کی فوری رہائی کا پروانہ جاری کیا ہے اور ان کی وطن سے محبت کی شہادت دیتے ہوئے انکی پر اثر قیادت پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
تحریک انصاف کو مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں میسّرشفاف عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ اور اپنے حقیقی قائد کیخلاف جاری سلسلۂ انتقام عوام کو کسی طور گوارا نہیں۔ ملک و قوم کا مفاد فکر و عمل کی فوری تبدیلی سے وابستہ ہے۔
وقت آگیا ہے کہ ملک کو نفرت و انتقام کی بھینٹ چڑھانے یا ماورائےآئین و قانون بھول بھلیوں میں بھٹکانے کی بجائے عوام کی منشا کا احترام کیا جائے اور بانی چیئرمین کو قیدِ ناحق سےرہا کرکے ملک و ملت کی قیادت کاحق دیا جائے اور عوام کے ووٹ کو اس کی حرمت لوٹائی جائے۔
ریاستیں مقبول عوامی قائدین کو انتقام کی سولی پر چڑھا کر نہیں، ان کے حد درجہ احترام سے اہلِ عالم کی نگاہوں میں مقام پاتی ہیں۔عمران خان سے روا رکھا جانے والا ظلم ریاست کے دامن پر ایک سیاہ داغ ہے جسے آج دور نہ کیا گیا تو کبھی نہ مٹایا جاسکے گا!
عمران خان قوم کی نگاہوں اور تاریخ کی نظر میں امر ہوچکے ہیں۔ جلد ناحق قید سے آزاد ہوں گے اور آئندہ زمانوں تک ایک آزاد قائد کے طور پر اپنی قوم کی رہنمائی کرتے رہیں گے، ان شاء اللہ!
”بشریٰ بیگم نے دورانِ مُلاقات بتایا کہ پہلے دِن مجھے کھانا دیا گیا، میرا روزہ تھا، میں نے کھانا کھانے کے بعد نماز شروع کی تو دورانِ نماز ہی طبیعت خراب ہوگئی، آنکھوں سے پانی بہنے لگا۔ جب بھی میں کھانا کھاتی ہوں تو ہونٹ سفید پڑ جاتے ہیں، جیسے کوئی ایسڈ نما چیز کھانے میں شامل ہو۔ ہماری میڈیکل کے حوالے سے درخواست پر اب تک کچھ عمل نہیں ہوا۔ جو ڈاکٹرز بھیجے گئے وہ خراب مشین سے بلڈ پریشر چیک کرکے لِکھ کر لے گئے کہ بی پی ہائی ہے۔ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ اُن کی جان کو شدید خطرات ہیں اور ہمارے یہ خدشات دُور کیے جائیں۔“
نعیم حیدر پنجوتھہ
#BushraBibiNeedsHelp
ہم بار بار کہہ رہے بشری بی بی کی جان کو شدید خطرہ ہے ہمارے خدشات دور کیے جائیں - ڈاکٹر کی ٹیم کو ان کا چیک اپ کرنے دیا جائے۔ نعیم پنجوتھہ #BushraBibiNeedsHelp