سبزیوں اور فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ملک بھر کی طرح چکوال، تلہ گنگ سمیت دیگر اضلاع میں سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگے، پھلوں کے ساتھ سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ٹینڈا، کریلہ، بھنڈی، گوبھی، کدو سمیت دیگر سبزیوں کے ریٹ سینچری کراس کرگئے
#پری_مونسون_بارش_خوشخبری#پکار_تلہ_گنگ_موسم
آج ہفتہ کی شام یا رات سے کشمیر، بالائی خیبرپختونخواہ جبکہ آج ہفتے کی رات یا اتوار کی صبح پری مونسون سلسلے کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، لاوہ سمیت خطہ پوٹھوہار کے علاقوں میں اچھی بارش متوقع
آج 22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی۔ دن کا دورانیہ 14 گھنٹے جبکہ رات 10 گھنٹوں کی ہوگی۔ 23 ستمبر کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن مختصر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
#pukartalagang#daynight#longday#day#night
اسلام آباد،لاہور موٹر وے کلر کہار کے قریب سالٹ رہنج پر بس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے، ڈرائیور نے بریک فیل ہونے کی وجہ سے بظاہر اسٹیئرنگ پر کنٹرول کھو دیا تھا، زرائع
#pukartalagang#kallarkahat#M2#Motorway#saltrangeaccident
پکار تلہ گنگ موسم، آج دوپہر تک پنجاب میں گرمی اور حبس کا امکان جبکہ بعد سہہ پہر پنجاب میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اس دوران چند مقامات پر موٹی ژالہ باری متوقع، ہفتہ سے اتوار کو خطہ پوٹھوہار کے چند علاقوں میں آندھی چلنے سمیت چند جگہوں پر ہلکی بارش کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری
#pukartalagang#petrol#petroleum#PetrolDieselPrice
*سال کا پہلا چاند گرہن 5 مئی 2023 بروز جمعہ کو ہوگا۔ پاکستان میں معیاری وقت کے مطابق تقریباً رات 8 بجکر 15 منٹ پہ شروع ہو گا اور تقریباً رات 12 بجکر 30 منٹ پہ اختتام ہو گا۔ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا، زرائع*
#pukartalagang#lunareclipse#lunareclipse2023#pakistan
گندم کے کاشتکار آنے والے موسم سے الرٹ رہیں۔ سوموار سے منگل کو پنجاب کے مختلف علاقوں 45 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردآلود ہوائیں چلنے سمیت چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان، تلہ گنگ، چکوال، اٹک، میانوالی گندم کے کاشتکار اتوار سے سوموارتک اپنی فصل کو سمیٹنے کی کوشش کر لیں
پکار تلہ گنگ موسم! آج بدھ کے روز بعد دوپہر سے شام کے دوران مغربی کم دورانئے کا سلسلہ اسلام آباد، تلہ گنگ، اٹک، چکوال، کلر کہار، لاوہ سمیت گردونواح کے چند علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان، آج دوپہر سے رات کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
#pukartalagang#rain
آج جمعہ 24 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، تلہ گنگ، چکوال، اٹک، میانوالی سمیت دیگر اضلاع کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں معتدل تو کہیں موسلادھار بارش کا امکان، گرج چمک کے طوفان پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں داخل ہورہے ہیں
رمضان المبارک میں 6 سے 7 سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان، 24 مارچ جمعہ سے 25 مارچ ہفتہ کے دوران اسلام آباد، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، میانوالی سمیت خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان، پنجاب کے بعض علاقوں میں ڏالہ باری متوقع
موسم الرٹ! 21 سے 24 مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی سمیت خطہ پوٹھوہار کے علاقوں میں تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع