مسرت بی بی عیسائی خاتون ہے، وہ پڑھی لکھی بھی نہیں ہے. کچرا جلاتے ہوئے اس کو پتا بھی نہیں تھا اس میں کیا لکھا ہے. اس میں گستاخی کی کیا بات ہے؟ ایف آئی آر درج کرنے اور گرفتار کرنے سے پہلے عقل تو استعمال کر لیتے. ایک ان پڑھ عیسائی عورت ہے وہ کوئی عادی گستاخ نہیں ہے.
مسرت بی بی عارف والا کی چک نمبر 66 کے گورنمنٹ سکول میں نائب قاصد ہے. تین بیٹیاں ہیں دو کی شادی کر دی تیسری پندرہ سولہ سال کی ہے. شوہر گورنمنٹ ٹیچر تھا فوت ہو گیا تو اسی سکول میں چھوٹی سی کینٹین بنا لی. پڑھی لکھی نہیں ہے تو شوہر کی جگہ پر مسرت کو نائب قاصد کی نوکری دے دی گئی
غالباً اسلامیات کی کسی کتاب کے پھٹے صفحات ہوں گے.
اس پر سکول کے طلبہ طالبات اور است��نیوں نے شور مچا دیا، علاقے کے لوگ بھی جمع ہو گئے احتجاج کیا انیس اپریل کو مسرت بی بی کے خلاف عارف والہ تھانے 295B کی ایف آئی آر درج کروا دی. پولیس نے غریب بیوہ کو پکڑا اور جیل بھیج دیا.
علامہ نیاز فتح پوری نے کہا تھا "سانپوں اور مولویوں کی بے شمار اقسام ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ بعض سانپ زہریلے نہیں ہوتے."
بےشک کائنات میں ایک مولوی سے بدتر دوسرا مولوی ہی ہو سکتا ہے.