ایکسیئن کیسکو قلعہ عبداللہ کی جانب سےتحریری طورپر ڈی سی چمن کو برقی آلات واپس نہ کرنے والے زرعی صارفین کی فہرست اورانکے کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے درخواست جمع کرا دی گئ ہےڈپٹی کمشنرچمن نے پولیس اورنادرا کو قانونی کاروائی کے لیئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ترسیلی نظام میں بہتری کےلیے منی اورآف گریڈ پاور اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، بجلی کی فراہمی سے متعلق مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
ضروری اور اہم اطلاع۔
کچھ غیر مصدقہ اور ممکنہ غیر قانونی مقاصد کیلیے استعمال کے مقاصد کیلیے بجلی کے بل کے علاوہ کیو آر کوڈ کو مختلف پلیٹ فارمز پر لوگوں سے شئیر کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں بجلی کے بل کے علاوہ بجلی سبسڈی سے متعلقہ معلومات کسی بھی اور پلیٹ فارم پر1/2
مختلف اصلاحات کی بنا پر تقریباً 800 ارب کا سرکلر ڈیٹ میں کمی ہوئی اور انشاءاللہ سرکلر ڈیٹ اس حکومت کے دور میں ختم ہو جائے گا، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمدخان لغاری
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ ممبران کیسکو کیجانب سے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کو توانائی کے شعبے میں نمایاں خدمات اور کامیاب اصلاحات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان کی جانب سے ’’ہلالِ امتیاز‘‘ ملنے پر دلی مبارکباد
پاور سیکٹر میں مختلف اصلاحات کی وجہ سے پچھلے سالوں سے کلین انرجی پیداوار %38 سے بڑھ کر %55 ہو گئی ہے۔
2035 تک مقامی وسائل سے بجلی کی پیداوار %74 سے بڑھا کر %96 تک لانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور درآمدی فیول سے بجلی کی پیداوار کو %26 سے کم کر کے %4 تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ ممبرز کیسکو کیجانب سے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کو توانائی کے شعبے میں نمایاں خدمات اور کامیاب اصلاحات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان کی جانب سے ’’ہلالِ امتیاز‘‘ عطا کیے جانے پر دلی مبارکباد
132kvواشک گرڈاسٹیشن کی تعمیر کاکام مکمل،باقاعدہ طورپر انرجائز کرکے آپریشنل کردیاگیا۔ منصوبہ پرمجموعی طورپر1405 ملین روپے تخمینہ لاگت آئی ہے۔جسے کیسکوکے شعبہ جی ایس سی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی فنڈزسے پایہ تکمیل تک پہنچادیاہے۔
بجلی چوری ایک سنگین جرم ہے(کنڈا،میٹرٹیمپرنگ، غیرقانونی کنکشن)،قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان،لوڈشیڈنگ میں اضافہ،ایماندار صارفین کے بل کامہنگے ہو نا،آگ،شارٹ سرکٹ اور جانی نقصان کا خطرہ
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ کی سخت کارروائیاں جاری
بجلی چوروں کیخلاف گرفتاری اور مقدمات
لوڈ مینجمنٹ کے خاتمے کے متعلق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا اہم پیغام:
الحمدللہ، ایل این جی کی بروقت فراہمی کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں گیس کی کمی کے باعث محدود وقت کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی، تاہم حکومت نے ذمہ دارانہ فیصلے کرتے ہوئے مہنگی بجلی سے عوام کو بچانے کو ترجیح دی۔
پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 6000 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ نظام کی بہتری کے لیے بروقت اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزارت توانائی عوام کو یقین دلاتی ہے کہ مستقبل میں بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
25 کلوواٹ یا اس سے زیادہ کے سولر سسٹم کے لائسنس کے لیے درخواست جمع کرانے کے لیے خصوصی پورٹل موجود ہے، جہاں صارفین تمام ضروری معلومات آن لائن فراہم کریں گے۔ مکمل نظام ڈیجیٹل ہے، اور 14 سے 15 دن کے مقررہ وقت میں لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔
-وفاقی وزیر برائے توانائی پاور سردار اویس احمد خان لغاری
وفاقی وزیر پاور سسردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن کی درخواست پر نیپرا نے 25کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کردی ۔شکریہ نیپرا