میں غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں جاری قتلِ عام، جس میں اب تک 40 ہزار سے زائد بےگناہ فلسطینی شہید جبکہ بہت سوں کو جان بوجھ کر بھوک کا شکار کرکے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے، کی شدید ترین الفاظ میں مسلسل مذمت کرتا آیا ہوں۔
دنیا بھر سےلوگوں کےفوری جنگ بندی کےمطالبےکے باوجود طاقتورممالک/حکومتیں ٹس سےمس نہیں ہورہیں جبکہ اسرائیل پوری ڈھٹائی سے تمام انسانی قوانین، جنگی قواعدوضوابط، قتلِ عام کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے کنونشن کےساتھ جینیوا اور ویاناکنونشنز کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے۔ وقت آ گیاہے کہ عالمی قائدین (اسرائیل سے) فوری اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ ہی نہ کریں بلکہ اس مطالبے پر عملدر آمدبھی یقینی بنائیں۔
اس باب میں مسلم قیادت ایک قدم آگے بڑھ کر ایک مؤثر کردار ادا کرے کیونکہ غزہ کے باشندے مسلم اُمّہ سے اپنی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں کہ وہ اس (وحشت و بربریت) کے خلاف آواز اٹھائیں اور اقدام کریں۔
#IStandWithGaza
I continue to strongly condemn Israel's ongoing genocide in Gaza in which over 40,000 innocent Palestinians have been killed & many others are being deliberately starved to death.
Despite people across the world demanding an immediate ceasefire, the powerful continue to remain unmoved as all humanitarian laws, laws of war, the UN Genocide Convention, the Geneva & Vienna Conventions continue to be violated with impunity by Israel. It is high time world leaders not only call for an immediate, total ceasefire but ensure its implementation also.
The Muslim leadership must take an effective lead as the people of Gaza are counting on the Ummah to speak up & act. #IStandWithGaza
مفتی طارق مسعود آسٹریلیا کے ایک چرچ میں پادری سے ملنے کے لیے گیا تو وہاں پر خاتون نے مفتی طارق مسعود کا تعارف یہ کہہ کر کروایا۔ یہ مذہبی اسکالر عظیم کرکٹر اور وزیراعظم عمران خان کے ملک سے ہیں
دو ڈھائی کروڑ نئے ووٹرز کا سیلاب تھا، انہیں روکا تو انہوں نے سب کچھ ڈبو دیا، تاریخ میں پہلی بار آزاد امیدوار اکثریت میں جیت گئے، پی ٹی آئی کے بچوں، نوجوانوں اور عورتوں نے کمال کر دکھایا، انصاف اور عزت نہیں دو گے تو لوگ الگ راستہ نکالیں گے، پیر صاحب پگارا
#PTIWon
200 plus bogus cases, 24 years of unlawful conviction, party stripped of its iconic bat, Imran Khan still manages to win the elections with 2/3rd majority! Thank you, Pakistan! #PTIWon
یہ آپ کو مذاق لگے گا مگر قسم لے لیں یہ سو فیصد سچ ہے۔
جب ہمارے والدین کی شادی ہوئی تو یہ شخص پنجاب کا وزیرِ خزانہ تھا
ہمارے پیدا ہونے پر وہ پنجاب کا وزیراعلی بن چکا تھا
جب ہم پاکستانیوں نے سکول جانا شروع کیا تو وہ ملک کا وزیراعظم تھا۔
جب ہم نے بلوغت میں قدم رکھا تو دوسری بار وہی وزیراعظم تھا۔
جب ہماری شادیاں ہوئیں تو اس وقت وہی پھر تیسری بار وزیراعظم تھا۔
آج ہم اپنی آدھی سے زیادہ عمر گزار چکے ہیں۔ ہماری داڑھیاں اور سر آدھے سے زیادہ سفید ہو چُکے ہیں اور آج پھر ہمارے سامنے TV پر وہی شخص ہم پاکستانیوں سے کہہ رہا ہے کہ:
"مجھے موقع دیں پاکستان کی تقدیر بدل دونگا۔"
اب یا تو ہم پاکستانی الّو کے پٹھے ہیں یا پھر یہ شخص ہمیں ضرورت سے زیادہ احمق سمجھتا ہے۔
منقول