انتہائی اہم ♦️
محکمہ ایجوکیشن پنجاب
کل آسامیاں: 450,549
پُر آسامیاں: 334,709
خالی آسامیاں: 115,840
عرصہ 6 سال سے محکمہ میں نئی بھرتیاں نہیں ہوئیں نتیجتا 1 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں، یعنی اتنے اساتذہ سکولز میں کم ہیں اور اتنے بچے تعلیم سے محروم ہیں یا ناقص تعلیم حاصل کرنے کر مجبور ہیں کیونکہ اکثر سکولز میں اساتذہ کو 1 وقت میں 2,2 کلاسز اکٹھے پڑھانا پڑتی ہیں،ابھی تک ہمارے یہاں " سنگل ٹیچر سکولز" بھی ہیں جہاں 1 ہی استاد تما جماعتوں کو بیک وقت سب پڑھانے کیساتھ ساتھ ایڈمینسٹریٹو امور انجام دینے کا بھی پابند ہے، کیونکہ درجہ چہارم تک موجود نہیں، تو دوسری جانب 6 سال سے تعلیم مکمل کئے نوجوان لڑکے/لڑکیاں اچھی نوکری کے انتظار میں جوتیاں گھسا رہے ہیں۔محکمہ تعلیم پنجاب میں جنگی بنیادوں پر بھرتیوں کی ضرورت ہے تاکہ اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور طلباء کیلئے کوالٹی ایجوکیشن کا اہتمام کیا جائے
عوام کی آگاہی کیلئے شیئر ضرور کیجئے تاکہ سب کو مسائل کا علم ہو۔ والدین بھی آواز اٹھائیں۔ یہ صرف ہم اساتذہ کا مسئلہ نہیں آپکے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے
سرکاری سکولز انحطاط کا شکار کیوں ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ پنجاب بھر میں ایک لاکھ پندرہ ہزار چھ سو اکہتر سیٹیں خالی ہیں۔ رواں جنوری سے لیکر فروری تک مذید پانچ ہزار سیٹیں خالی ہو جائیں گی۔ جان بوجھ کر سرکاری سکولز کو ناکام کیا جا رہا ہے
قابل صد افتخار وزیراعظم صاحب یہ اساتذۂ کمیونٹی اپنے جائزحقوق کے لیے آے ہیں ان کا ساتھ، ان کو مایوس مت کریں، یہ لوگ قوم کا سرمایہ ہیں، آپ کا فرض ہے کہ ریاست مان جیسی کے نعرے کو نفاذ کریں.
@anwaar_kakar@AGEGA_@ARYNEWSOFFICIAL@AUKhan2u
پنجاب کے ملازمین نے احتجاج کرنے کا حق ادا کر دیا ہے۔اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر اپنے حقوق کے حصول کیلے موجود ہیں۔حکومت کے تمام پریشر کو نظر انداز کر کےان سڑکوں پر واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ملازمین کا حق مارنا اس قدر آسان نہیں ہے۔پنجاب کا ملازم جاگ گیاہے
#AntiEmployeeRulesRejected
طوفانی بارش کے باوجود اگیگا تحصیل کھاریاں کے زیر انتظام گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین کا جم غفیر۔۔۔
پنجاب ٹیچرزیونین تحصیل کھاریاںضلع گجرات
آج بہت سے اساتذہ مجھ سے ہوچھ رہے تھے اتنے دن ہوگئے مطالبہ نہیں مانا اب کیا ہوگا۔ میں نے مسکرا کر کہا یہ اعصاب کی جنگ ہے اور جیتے گا وہی جو مستقل مزاج رہے گا۔ یہ جنگ طویل بھی ہو سکتی ہے۔۔۔
SR
#AntiEmployeeRulesRejected#اگیگا_قیادت_رہا_کرو
جہالت کو فروغ دینے اور تعلیمی نظام کو تباہ کرنے میں محسن نقوی سبقت لے گئے ۔
اپنے دور حکومت میں ایک سیاہ باب اپنے نام لکھوا کر جائیں گے اور
لاکھوں ملازمین اور کروڑوں بچوں کی بددعائیں بھی ان کا پیچھا کریں گیں ۔
#ملازم_کش_پالیسیز_نامنظور#اگیگا_قائدین_رہا_کرو
محسن نقوی پنجاب کے سرکاری سکولوں کی انتہائی قیمتی عمارات اور سہولیات من پسند نجی اداروں میں اپنی زاتی جائداد سمجھ کر بانٹنے لگا۔ آئین اور قانون نگران حکومت کو اس کی اجازت دیتا ہے نہ اختیار۔اس ناجائز تعلیمی نجکاری کا نتیجہ لا محالہ فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گا۔ آج غریب بجلی اور گیس کے بل دینے سے قاصر ہیں وہ کل سرکاری سکولوں کی نجکاری کے بعد اپنے بچوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کا بوجھ کیسے اٹھا پائیں گے؟
کچھ محکموں اور اداروں کو اس ملک میں مقدس گائے کا درجہ حاصل ہے ۔۔۔ محسن نقوی صاحب آپ میں اتنی ہمت ہے تو معاشی ابتری کو بنیاد بنا کر ان کی پنشن یا لیو انکیشمنٹ رولز میں ترامیم کر کے دیکھائیں۔۔غصہ ہمیشہ کمزور لوگوں پر ہی کیوں آتا ہے؟
#ملازم_کش_پالیسیز_نامنظور
کیا CEOs,DEOs,Dy.DEOs میں سے اکثریت اساتذہ نہیں ہیں ؟
کیا انہیں معلوم نہیں کہ نجکاری کے بعد غریب کے بچوں کی تعلیم محال ہوجائے گی ؟
کیا انہیں معلوم نہیں کہ اگر ادارے پرائیویٹائز ہوتے تو یہ تعلیم حاصل نہ کرپاتے اور یہاں نہ پہنچے ہوتے؟
کیا انہیں معلوم نہیں کہ مار نہیں پیار سے لیکر یہاں تک ایک منصوبہ کے تحت ہم پہنچے ہیں ؟
کچھ شرم کرو
کچھ شرم کرو
بہت ہوگیا
#اگیگا_قائدین_رہا_کرو
#LahoreProtest
#ملازم_کش_پالیسیز_نامنظور
یہ سولہویں سکیل کے ماسٹر صاحب یہ نہیں کہہ رہے کہ انہیں بھی عدلیہ میں کام کرنے والے سولہویں سکیل کے اسٹینو گرافر کی طرح 65 ہزار روپے کا اضافی آلاونس دیا جائے نہ ہی 17 سکیل کے لیکچرر یہ ڈیمانڈ کر رہے ہیں کہ انہیں بھی 70لاکھ والا ویگو ڈالا لے کر دیا جائے جو