ہمارے دادا ابو 71 سال کے ہیں۔ لیکن حرکتیں 17 سال کے لڑکے والی ہیں ہم سارا گھر پریشان ہیں۔ پاپا بھی کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ "بزرگ ہیں.2 بار تو جیل سے بھی چھڑوا کر لائے ہیں۔ وجہ؟ کام والیوں پر نظر۔ ہمارے گھر کوئی کام والی 1 مہینے سے زیادہ نہیں ٹکتی۔ سب کو کہتے ہیں . دادی کو فوت ہوئے 15 سال ہو گئے۔ خاندان والوں نے دوسری شادی کا کہا تو صاف انکار کہتے ہیں محبت ایک بار ہوتی ہے۔ لیکن محبت محلے کی خالہ سے، پارک والی آنٹی سے، اور اب تو پڑوسی کی 54 سالہ انمیریڈ خالہ سے بھی۔
پڑوسی 3 بار شکایت کر چکے ہیں کہ "آپ کے والد/دادا ابو صاحب ہماری خالہ کو آنکھیں مارتے ہیں. سمجھ نہیں آ رہا کیا کریں؟ عزت کا جنازہ نکل گیا ہے۔ اللہ ہمیں اس آزمائش سے نکال دے۔ آمین۔