عوامی لیڈر کا عوامی انداز
ورکرز کنونشن کے موقع پر عوام اور پارٹی کے پرانوں کی ملی رہبر آفتاب خان شیرپاؤ سے والہانہ محبت کی جھلک
#QWP#QWPisFuture#Vote4QWP@AftabSherpao
کرم قبائلی ضلع کافی عرصے سے ایک شورش زدہ علاقہ رہا ہے اور حالیہ جھڑپوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ سول انتظامیہ کی طرف سے فوری طور پر امن کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، مزید یہ کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر تسلسل کے ساتھ ایسا ماحول بنایا جانا چاہیے جس سے علاقے میں موجود مختلف قبائل اور فرقوں کے مابین دیرپا امن قائم ہوسکے، بے شک یہ علاقہ زمین پر جنت سے کم نہیں اور مکمل و دیرپا امن روشن مستقبل کا ضامن ہے #QWP #kurramwantpeace
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری بلاشبہ پاکستانی معشیت کے لیے روشنی کی کرن اور نہایت خوش آئند خبر ہے۔
اس سے پہلے سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای کی جانب سے 1 ارب ڈالر ڈپازٹس بھی اچھی پیش رفت تھی
حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کی جانے والی ان کاوشوں کے نتیجہ میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرات سے نکل گیا اور اب اقتصادی صورتحال تیزی سے بہتری کی جانب بڑھے گی، جس کا فائدہ ہر شعبہ زندگی تک پہنچے گا
#IMF #Pakistan @CMShehbaz@ishaqdar@KSAembassyPK@uaeembassyisb
یونین کونسل زیم تحصیل تنگی میں شاندار ورکز کونشن کا انعقاد
تقریب کے مہمان خصوصی، ملی رہبر آفتاب خان شیرپاؤ تھے
صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤ سمیت پارٹی مشران اور کارکنان سیکنڑوں کی تعداد میں شریک
ہر طرف نعرے، پارٹی ترانے اور کارکنان کا جوش
#QWP#QWPisFuture#Vote4QWP
1/3
شانگلہ کے علاقے ماتونگ میں پہاڑی تودہ گرنے اور 8 بچوں کی وفات کا سن کر دلی رنج ہوا۔ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ امدادی کاروائیوں کو تیز کرے اور سانحہ کا شکار خاندانوں کی بھرپور مالی امداد بھی کی جائے۔
موسمیاتی تغیر کا شکار پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ہم نے جلد اور موثر فیصلے نہ کئے تو آنے والا وقت نہایت گھمبیر ہوسکتا ہے
#QWP #ClimateChange #Pakistan #Shangla @KPRescue1122@UNFCCC@ClimateChangePK
بے لوث، نڈر اور باوقار سیاسی کارکن
لیاقت شباب کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا۔
متوسط طبقے سے تعلق کے باوجود وہ وضع دار اور بے مثال شخضیت تھے۔ ساری زندگی جمہویت اور عوام کی جنگ لڑتے گزاری
اللہ لواحقین کو صبر جمیل اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آمین
#QWP
باغ کےضنمی انتخابات اور نتائج ایک نئی اور روشن سیاست کا آغاز ہیں، جہاں جیتنے والے امیدوار کو ہارنے والے امیدوار نے مبارکباد دی،
یہی اسلوب باو��ار اور ترقی یافتہ اقوام کا خاصہ رہا ہے، پاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں بھی یہی طرز عمل نظر آنا چاہیے
#QWP #Bagh @mushtaqminhas #9thMayBlackDay
عمران نیازی جو آج مخالف قوتوں سے مذاکرات کی آمادگی ظاہر کررہے ہیں وہ کل تک ہر قسم کی ڈائیلاگ کو اپنی توہین سمجھتے تھے
عمران نیازی کی خود غرضی، ہٹ دھرمی اور انا پرستی انہیں اور ان کی پارٹی کو اس نہج پر لے آئی جہاں سے شاید واپسی کے دروازے مشکل ہوچکے۔
سیاست بات چیت سے معاملات آگے بڑھانے کا نام ہے۔ مگر یہ فہم اور ادراک عمران نیازی جو خود کو عقل کل سمجھے تھے ان کی بساط سے باہر ہے
#imranKhanPTI #9thMayBlackDay #YoumETakreemPakistan
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملہ کا سن کر نہایت تشویش ہوئی۔ قومی سطح کی سیاسی جماعت کے امیر پر اس طرح کا حملہ ہونا کوئی معمولی سانحہ نہیں، اللہ کا شکر ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی محفوظ رہے،
ملک پہلے ہی بحرانوں کا شکار ہے لیکن بڑھتی دہشتگردی کے جن کو فوری قابو کرنا حکومت اور اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے
#QWP #sirajulhaq #Jamateislami @SirajOfficial@JIPOfficial