وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی آر آئی یو جے کے بھوک ہڑتالی کیمپ آمد
وفاقی وزیر نے پیکا ایکٹ کے ازسرنو جائزے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے صحافیوں کو کھجوریں کھلا کر ان کی بھوک ہڑتال ختم کروائی۔
شہر اقتدار میں اہل قلم کی دو روزہ بھوک ہڑتال تو آج ختم ہو رہی ہے لیکن ایک ملک گیر تحریک کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کا اعلان آپ کے سامنے آج دن ساڑھے 12 بجے کیا جائے گا___!
جڑواں شہروں کے تمام صحافی دوست نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں ضرور آئیں_آر آئی یو جے
پی ایف یو جے کے احتجاجی دھرنے میں تقریر کیوں کی؟بول نیوز نے معروف اینکر پرسن ابصاء کومل کو آف ائیر کر دیا۔۔۔!
ابصاء کومل نے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں، ملازمتوں کے تحفظ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور پیکا ایکٹ کیخلاف (PFUJ) کے دھرنےمیں تقریر کی تھی
دنیا میں قتیل اس سا منافق نہیں کوئی
جو ظلم تو سہتا ہے، بغاوت نہیں کرتا!
صحافی بھائیو! اب خاموش رہنے کا وقت ختم ہو چکا۔
چلو چلو، نیشنل پریس کلب اسلام آباد چلو!
آج اگر جبری برطرفیوں پر خاموش رہے،
تنخواہیں روکنے والوں کے سامنے نہ کھڑے ہوئے،
اور پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو اٹھانے، دبانے اور ڈرانے کے خلاف نہ بولے—
تو کل ہماری باری ہوگی!
14 ستمبر، پیر شام 4 بجے سے
15 ستمبر، منگل شام 3 بجے تک
آر آئی یو جے کا دو روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ
یہ صرف احتجاج نہیں،
اپنی نوکری، اپنی عزت، اپنے قلم اور اپنی آزادی کو بچانے کی جنگ ہے۔
گھر بیٹھ کر تماشائی نہ بنیں۔
نکلیں، آواز بنیں، صفِ اول میں کھڑے ہوں!
تاریخ یہ بھی لکھے گی کہ مشکل وقت میں کون بولا اور کون خاموش رہا۔
آپکی آمد کا منتظر
افضل بٹ صدر PFUJ
آر آئی یو جے کے صدر آصف بشیر چودھری کا خصوصی پیغام۔
صحافیوں کے معاشی قتل، جبری برطرفیوں، پیکا ایکٹ کے تحت نوٹسز اور گرفتاریوں کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) میدان میں نکل رہی ہے۔
📍 نیشنل پریس کلب، اسلام آباد
📅 14 ستمبر | ⏰ شام 4بجے
اب خاموشی نہیں… اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کا وقت ہے!
صحافیوں کے معاشی قتل، جبری برطرفیوں، پیکا ایکٹ کے تحت نوٹسز اور گرفتاریوں کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) میدان میں نکل رہی ہے۔
14 ستمبر، شام 4 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی و بھوک ہڑتالی کیمپ شروع ہوگا، جو پوری رات جاری رہے گا۔
آر آئی یو جے کے صدر آصف بشیر چوہدری کا صحافی برادری کے نام خصوصی پیغام:
آج اپنے حق کے لیے نہیں نکلیں گے تو کل بولنے کا حق بھی چھن سکتا ہے۔
اپنے روزگار، اپنے وقار اور آزادیٔ صحافت کے لیے آواز بنیں۔
📍 نیشنل پریس کلب، اسلام آباد
📅 14 ستمبر بروز پیر | ⏰ شام 4 بجے تا 15 ستمبر دوپہر 2 بجے تک۔
#RIUJ #PressFreedom #JournalistsRights #SaveJournalists #FreedomOfPress
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کی میزبانی میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش سنگین معاشی و پیشہ ورانہ مسائل، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، میڈیا ہاؤسز سے جبری برطرفیوں، ملازمتوں کے عدم تحفظ، آزادیٔ صحافت پر پابندیوں اور پیکا قانون کے تحت صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جبری برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور پیکا قانون کے تحت صحافیوں کی گرفتاریوں کے خلاف 14 ستمبر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا گیا اور صحافیوں کے معاشی و پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملک کو مزید تقسیم نہیں، سنجیدہ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
نئے صوبوں پر اختلاف ہے تو دلیل سے جواب دیں، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں!
اسٹیبلشمنٹ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں، مگر بلاول بھٹو کے خلاف کردار کشی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اختلافِ رائے کو ملک دشمنی بنائیں گے تو سیاسی دراڑیں مزید گہری ہوں گی۔
نئے صوبے زور سے نہیں، ڈائیلاگ سے بنیں گے۔
کردار کشی کا نقصان ہوگا—فائدہ کسی کا نہیں!