پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، پٹرولیم لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پٹرول پرائز کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ انڈسٹری کا اعتماد بحال ہو اور ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں۔ حکومت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔
کراچی میں امریکی قونصل خانے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلانے کا اختیار کس نے دیا؟ straight firing سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ پولیس نے کی یا قونصل خانے پر تعینات گارڈز نے، سفاکانہ عمل ہے اور قابل مذمت ہے۔ کیا امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اب اپنے عوام کی لاشیں گرائی جائیں گی؟
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کا باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ دو ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان یہ صورتحال دونوں طرف کے عوام کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔
پاکستان کی سلامتی اور دفاع 25 کروڑ پاکستانیوں کی ترجیح اول ہے۔ پاک افغان کشیدگی ایک ایسے وقت شدت اختیار کررہی ہے جب تل ابیب میں بھارت اور اسرائیل اکٹھا ہیں اور یہ اتحاد پورے عالم اسلام کے لیے مہلک ہے۔ طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے
امریکہ اس وقت ایران پر لشکر کشی کے بہانے تلاش کررہا ہے اور غزہ میں کیے گئے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کا مرکز تبدیل کیا جارہا ہے۔ افغان قیادت کوئی ایسا راستہ اختیار نہ کرے جس سے وہ عالم اسلام سے کٹ جائیں اور اسلام دشمن قوتوں کو اس کا فائدہ ہو
حکومت پاکستان کی جانب سے اس اہم اور نازک موقع پر قومی مشاورت سے گریز ناقابل فہم ہے،
فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
اس صورت حال میں ضروری ہے کہ عالم اسلام کے جید علما ماضی کی طرح سامنے آئیں اور پاکستان و افغانستان کے درمیان جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
چین ، ترکی ، قطر اور سعودی عرب گزشتہ عرصہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کو ترک نہ کریں اور اس موقع پر از سر نو اپنا کردار ادا کریں
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ اسرائیل کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ عالم اسلام کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ہر کوشش کو زائل کرنا یہود و ہنود کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پنجاب میں بلدیات کےغیرجمہوری کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا آج پنجاب بھر میں احتجاج نقطہ آغاز ہے
وزیر اعلی محترمہ مریم نواز صاحبہ ابھی بھی وقت ہے اس میں ترامیم کرکےاس کی اصلاح کیجیےورنہ یہ قانون آپ کی بدنامی اور ناکامی کا قانون ثابت ہو گا عوام کسی صورت اسے قبول نہیں کریں گے
تحریک لبیک کے کارکنان پر فائرنگ اور تشدد کی پرزورمذمت کرتے ہیں،حکومت نے انتہائی ظالمانہ اقدام اٹھایا، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے۔ حکمرانوں نے مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ اظہار رائے اور احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت جس ڈگر پر چل پڑی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔ ٹی ایل پی کی گرفتار قیادت اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ واقعہ کی شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اہل غزہ کی استقامت کا ثمر ہے۔ قیدیوں کا تبادلہ ہوگا اور بڑے پیمانے پر امداد کے داخلے کی اجازت ہوگی۔فلسطینیوں نے اپنے دفاع کے حق کا سمجھوتہ کیے بغیر جنگ بندی کا یہ مطالبہ منوایا ہے۔ حماس کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ مشکل ترین حالات میں اپنی آزادی اور خودمختاری پر کمپرومائز کیے بغیر معاہدہ کیا ہے۔ اب امریکا، مسلم ممالک بالخصوص mediators کی ذمہ داری ہے وہ اسرائیل کو اس معاہدے پر عملدرآمد کا پابند بنائیں تاکہ غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو، تعمیر نو کا آغاز ہو اور ازاد فلسطینی ریاست کا۔قیام عمل میں آئے۔ نتن یاہو امن کا دشمن ہے اس کے ہر قدم پر نظر رکھنا بین الاقوامی برادری کی ذمے داری ہے
کہنے لگا انصافیوں کے جھنڈ امیر جماعت پر ٹوٹ پڑے ہیں
میں نے مسکرا کر کہا
جھنڈ تو بڑے خوبصورت درختوں کے ہوتے ہیں یا پھر نرم و نازک پرندوں کے
کچھ معقول لوگوں کو چھوڑ کر ان کی اکثریت تو مردار خور گدھوں کی ہے
یہ بیچارے کے پی کے سوا کہیں پچاس مزاحمت کار جمع نہیں کر پاتے ان کا صرف گالی بریگیڈ ہی ان کا آخری سہارا ہے
جنرل عاصم سے کبھی اتفاق نہیں کیا مگر ان کو جس طرح اس نے رگڑا ہے لگتا ہے ٹھیک ہی کیا ہے
دماغی مریضوں کے اس بھیڑیا غول سے ڈرو نا تو یہ بکری بن جاتے ہیں
مرض عمران میں مبتلا یہ شاہ دولہ پیر کے چھوٹے دماغوں والا غول بس غرا سکتا ہے اس کے سوا کچھ نہیں کر سکتا
اخلاق کے دائرے میں رہ کر ان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں اور سمجھ لیں کہ یہ بس قاسم علی شاہ جیسے اکیلے اکیلے فرد کا شکار کر سکتے ہیں
سوشل میڈیا پر ہماری سب سے منظم قوت کے سامنے یہ بس ریت کا ڈھیر ہیں ان شااللہ
فوکس کریں اس سوال پر کہ
#مذمت_کیوں_نہیں_کرتے
#خانہ_بدوش
اہل غزہ کی مزاحمت کے نتیجے میں بین الاقوامی رائے عامہ بدل چکی ہے، دنیا بھر کے عوام اب امریکہ اور اسرائیل نواز حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، شارع فیصل کراچی پر عوام کے سمندر نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے کہ وہ صرف آزاد فلسطینی ریاست قبول کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے یا معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بننے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔ حماس ہی فلسطینیوں کی نمائندہ ہے، ان کے پیش کردہ پروپوزل کے مطابق آگے بڑھا جائے اور مسلم حکمران حماس کے ساتھ کھڑے ہوں
#GazaMarchKarachi