اس ڈی پی او کو پولیس سروس سے نکال دینا چائیے جس میں اتنا غرور تکبر ہو ۔ یہ ڈی پی او نہیں جاہل انسان ہو سکتا ہے عوامی نمائندوں کی توہین کرنا فیشن بنا لیا ہے ان بیوروکریٹس نے ۔ میں خود اک سرکاری افسر ہوں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ عوامی نمائندوں کی عزت کرنا بہت ضروری ہے وہ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں اور اگر ہم عوامی نمائندوں کی بے عزتی کریں تو وہ عوام کی توہین ہے پنجاب اسمبلی پنجاب کی گورننگ باڈی ہے اس کے ہر ممبر کی عزت کرنا ہر سرکاری افسر پر لازم ہے اگر تو اس ڈی پی او نے صرف واش روم استعمال کرنے پر تلخ کلامی کی ہے ممبر پنجاب اسمبلی یا ان کے کسی رشتہ دار سے تو اسے فوری طور پر پولیس سروس سے نکال دینا چائیے ایم پی اے اور ایم این اے جیسے بھی ہوں وہ عوام کے نمائندے ہیں ان کا احترام ہر سرکاری ملازم کے لیے ضروری ہے میں یہاں پر وزیر اعلی پنجاب سے یہ درخواست کروں گا کہ آپ اپنے اسمبلی ممبران کی عزت کروائیں آپ نے نے بیوروکریٹس کو اتنی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے وہ ایم پی ایز کو عزت نہیں دیتے تو عوام کو کیا خاک عزت دیں گیں ۔ یہ ہی ایم پی ایز ہیں جو اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ہفتہ اتوار سارا دن اپنے ڈیروں پر بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتے ہیں ان کے کام کرتے ہیں بیوروکریٹس تو سارے ہفتے ہیں اک کھلی کچہری لگاتے ہیں اور وہ بھی ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا ۔۔پاکستان کو تباہ کر دیا ہے ان بیوروکریٹس نے ۔ گوروں نے یہ ڈی سی اور کمشنر کلچر دیا تھا غریب لوگوں پر حاکم ظالم بنا کر بٹھائے تھے برّصغیر میں ۔ ہم ابھی تک یہ کلچر تبدیل نہیں کر سکے ۔ جبکہ برطانیہ میں ایسا کوئی افسر موجود نہیں ہے جو اک ضلع میں بادشاہ کی طرح رہتا ہو ۔
اس ڈی پی او کو پولیس سروس سے نکال دینا چائیے جس میں اتنا غرور تکبر ہو ۔ یہ ڈی پی او نہیں جاہل انسان ہو سکتا ہے عوامی نمائندوں کی توہین کرنا ان فیشن بنا لیا ہے ان بیوروکریٹس نے ۔ میں خود اک سرکاری افسر ہوں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ عوامی نمائندوں کی عزت کرنا بہت ضروری ہے وہ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں اور اگر ہم عوامی نمائندوں کی بے عزتی کریں تو وہ عوام کی توہین ہے پنجاب اسمبلی پنجاب کی گورننگ باڈی ہے اس کے ہر ممبر کی عزت کرنا ہر سرکاری افسر پر لازم ہے اگر تو اس ڈی پی او نے صرف واش روم استعمال کرنے پر تلخ کلامی کی ہے ممبر پنجاب اسمبلی یا ان کے کسی رشتہ دار سے تو اسے فوری طور پر پولیس سروس سے نکال دینا چائیے ایم پی اے اور ایم این اے جیسے بھی ہوں وہ عوام کے نمائندے ہیں ان کا احترام ہر سرکاری ملازم کے لیے ضروری ہے
انشاء اللہ میرے تینوں بیٹے پاکستان کی فوج میں اپنی خدمات سر انجام دیں گیں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کریں گیں یہ میری دلی خواہش ہے ۔ پاکستان زندہ باد ❤️ پاک فوج زندہ باد ❤️
سب سے زیادہ کرپشن ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں ہے اس کو کریں آؤٹ سورس ڈی سی آفس کمشنر آفس سب آؤٹ سورس کریں ۔ واپڈا سوئی گیس پولیس سب کر دیں آؤٹ سورس پھر پیچھے گورنمنٹ رہ جائے گی وہ اپنا فیصلہ خود کر لے کہ کس کو دینی ہے گورنمنٹ آؤٹ سورس کی مد میں تا کہ اربوں روپیے وزیروں پر جو خرچ ہوتے ہیں وہ بچائے جا سکیں
پنجابی انتہائی مہمان نواز ہیں اور اپنے باقی بھائیوں بلوچوں پٹھانوں سندھیوں کو ہمیشہ ویلکم کیا کے کبھی کسی کو پنجاب میں کاروبار کرنے سے نہیں روکا کبھی کسی کو تنگ نہیں کیا کیونکہ پنجابی پاکستان کو پاکستان سمھجتے ہیں اور وہ یہ جانتے ہیں کہ جنتا حق پنجاب پر پنجابی کا ہے اتنا ہی حق پنجاب پر بلوچی سندھی اور پٹھان کا ہے کیونکہ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے
یہ بلوچ بتارہا ہے کہ 9 سال سے پنجاب میں ملازمت کررہا ہوں لیکن آج تک کسی پنجابی نے میرے ساتھ کوئی بدتمیزی تک نہیں کی ۔
جبکہ پنجابی کہہ رہا ہے کہ اگر ہم بلوچستان چلے جائیں تو زندہ واپس نہیں آتے
@Asadrchaudhry ہم اب اپنی دوستوں کی محفلوں میں ن لیگ کو سپورٹ کریں تو وہ ہم سے ناراض ہوتے ہیں لہذا ہم خاموش رہتے ہیں کہ کہا کریں کس بات پر سپورٹ کریں ۔ پھر خاموشی ہی بہتر لگتی ہے
ویسے جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے آپ نے سب ہی کرواکر دی ہیں۔ منسٹر کا وزٹ اتنا مہنگا نہیں ہوتا زیادہ سے زیادہ منسٹر کے سٹاف کو کھانا کھلا دیا ہو گا اگر کوئی یہ بھی نہیں کر سکتا تو کیوں بلایا منسٹر کو ۔ مہمان بنا کر کسی کو بھی بلائیں تو جو خرچہ ہو اس پر ڈھنڈورا نہیں پیتٹتے ۔ اور اگر کسی میں یہ اسطاعت نہ ہو تو پھر اسے بلانا نہیں چائیے میں نے منسٹر صاحب کو دعوت دی ہے فیصل آباد آنے کی اگر وہ آئے تو جتنا بھی خرچہ ہوا آپ سے شیئر کر دوں گا اور اس گھٹیا جھوٹ کو بے نقاب کر دوں گا 20 لاکھ والے جھوٹ کو ۔ کوئی شرم کوئی حیا کرنی چائیے تنقید کریں پر گھٹیا پن پہ نہیں اترنا چائیے
کافی حد تک۔۔ عوام اس وقت حد سے زیادہ پریشان ہیں جس کا سوشل میڈیا پہ بیٹھے سب اچھا کہنے والے اندازہ بھی نہیں لگا سکتے عوام ڈائریکٹ گالیوں پہ اتر آئی ہے یقین جانیں اب ہم کہیں دوستوں کی محفل میں ن لیگ کو ڈیفنڈ نہیں کر سکتے وہ آگے سے کہتے ہیں پٹرول ایسشیا میں کہیں بھی اتنا نہیں بڑھا جتنا انہوں نے بڑھایا جنگ صرف ان کے لیے تھی ایران اور امریکہ کی پھر ہم خاموش ہو جاتے ہیں ۔ چھے ٹریفک چالان میں بے پناہ اضافہ پھر یہ پیرا فورس ۔ کیسے ڈیفنڈ کریں اب لہذا خاموش ہی رہتے ہیں