بلوچ راج کی طرف سے منعقدہ تقریب میں ہفت دسمبر "شہدائے کوہ سلیمان" کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موسیقار سعید بزدار اور مقصود قیصرانی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
بلوچ راج
ہفت دسمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب بنام "شہدائے کوہ سلیمان" بیاد پروفیسر سلطان نعیم قیصرانی اور کاکا بزدار بمقام فاضلہ کچھ منعقد ہوگی۔
بلوچ راج
کوہ سلیمان میں تعلیمی بحران کے خاتمے کے لیے فاضلہ کچھ میں منعقد کردہ کارنر میٹنگ کو انتظامیہ کی طرف سے سبوتاژ کرنے کی غیر آئینی ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں۔
بلوچ راج
بلوچ راج کی جانب “ایجوکیشن کمپین” کی مطابقت سے کوہ سلیمان میں تعلیمی بحران کے خاتمے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
تمام نوجوانوں، معززین و قوم دوستوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
وقت: 1:30 بجے دن
دن: 20 اکتوبر 2024
جگہ: کالیماڑ اسٹیڈیم, فاضلہ
بلوچ راج
Let us unite for a common cause—education is not just an option; it is a necessity. Together, we can build a future where our children are equipped with the knowledge and skills they need to lead our communities toward prosperity.
Establish Girls’ Schools
Each union council of Koh e Sulaiman must have dedicated girls’ middle and higher secondary schools. Empowering our daughters with education is essential for breaking the cycle of poverty.
The government's push for school privatization in the tribal areas of Dera Ghazi Khan threatens our future. Koh-e-Sulaiman stands united against this initiative, refusing to sacrifice our children's right to free education.
حکومت کا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں اسکول کی نجکاری کا اقدام ہمارے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ کوہ سلیمان اس اقدام کے خلاف متحد ہے، اور ہم اپنے بچوں کے مفت تعلیم کے حق کی قربانی نہیں دیں گے۔ ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں تاکہ اپنے بچوں کے تعلیمی حقوق کا تحفظ کر سکیں۔
ڈیرہ غازی خان کے طالب علم فیضان عثمان بلوچ کی اسلام آباد میں رہائش گاہ سے جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہیں۔ فیضان کو دو ماہ قبل جبراً لاپتہ کیا گیا اور وہ میٹرک کے طالبعلم تھے۔ بلوچ راج فیضان کی فوری باحفاظت بازیابی کی اپیل کرتی ہے۔
بلوچ راج
آفی بند دیوان پیٹرولیم کمپنی کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج کئی دنوں سے جاری مگر تاحال گورنمنٹ و کمپنی کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہوسکی۔ آفی بند حقوق کمیٹی کے تمام مطالبات جائز و آئینی ہیں۔
بلوچ راج کی مرکزی صدر ایڈووکیٹ عبداللہ صالح بلوچ اور مرکزی نائب صدر آفشین الیاس بلوچ نے احتجاجی دھرنا میں شرکت کی اور آفی بند کی مقامی آبادی کے مطالبات اور احتجاجی دھرنا کی حمایت کا اعلان کیا۔
بلوچ راج کی جانب سے تونسہ شریف اور راجن پور میں بلوچ ثقافتی دن کے مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے اور ثقافتی بنیاد پہ ہی ہر قوم کا تاریخ میں ایک منفرد مقام ہے۔