سرگودھا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کا مشترکہ آپریشن بدنام زمانہ اشتہاری انعام ونیس عرف نامو اور اس کا ساتھی فیصل بڈھیکا ہلاک آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور آر او سی ٹی ڈی محمد اشرف کی مشترکہ پریس کانفرنس
#PunjabPolice#CTDSafety
چکلالہ گیریژن میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
پشاور: جے یو آئی کی مفتی محمود مرکز کے سامنے ریلی،
ریلی تجاوزات کے خلاف اور امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے اظہار یک جہتی کیلئے نکالی گئی
*خیبر پختونخوا میں سونے کی غیر قانونی کان کنی اور 'ٹیرر کرائم نیکسز' کا انکشاف*
خیبر پختونخوا سے ماہانہ تقریباً 90 کلوگرام سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے، جس کی مالیت 4.2 ارب روپے بنتی ہے، گورنر خیبر پختونخوا
غیر قانونی کان کنی میں 2 ہزار سے زائد ایکسکیویٹرز استعمال ہو رہے ہیں، کوہاٹ اس سرگرمی کا نمایاں مرکز ہے، گورنر خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا سے نکالے گئے سونے کا 80 فیصد حصہ افغانستان سمگل کیا جاتا ہے، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
ماہانہ 4.2 ارب روپے مالیت کے سونے کی دس سالہ لیز محض 4.92 ارب روپے میں دینا قومی وسائل کی لوٹ مار اور خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے گورنر خیبر پختونخوا
غیرقانونی مائننگ مافیا کی پشت پناہی میں پی ٹی آئی کےرہنما آفتاب عالم،شہریارآفریدی،خرم ذیشان،ساجد اقبال اور احسان شامل ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
پیپلزپارٹی کے امجد آفریدی،جےیو آئی (ف) کےسیٹھ گوہرسیف اللہ،نسیم آفریدی اور عماد اعظم شامل ہیں - گورنر خیبر پختونخوا
سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کےبھائی نوید،سینیٹرخرم ذیشان کے قریبی رشتہ دار اظہر بخاری اور اسکے کوارڈی نیٹر نذیر آفریدی شامل ہیں, گورنر خیبر پختونخوا
اس غیر قانونی دولت کو سمیٹنے کے لیے پچھلی حکومت(پی ٹی آئی) کی سرپرستی میں افغان طالبان سے وابستہ خارجی کمانڈر نعمت عرف کمانڈر کی سربراہی میں فروری 2026 میں ایک "یوتھ کمیٹی" بنائی گئی، گورنر خیبر پختونخوا
یہ کمیٹی غیر قانونی سونے کی کان کنی میں ملوث افراد سے باقاعدہ ہفتہ وار بھاری رقوم وصول کرتی تھی جس میں مقامی افراد سے فی ہفتہ 7 لاکھ روپے جبکہ غیر مقامی افراد سے 11 لاکھ روپے وصول کیے جاتے تھے، گورنر خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نےغیر قانونی کان کنی کی روک تھام کیلئے"شہید ڈی ایس پی حیدر زمان خصوصی ٹاسک فورس" تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے
خصوصی ٹاسک فورس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، محکمہ معدنیات، محکمہ خزانہ اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے شامل ہوں گے، خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع
ٹاسک فورس 2 سے 3 ہفتوں میں کان کنی کے قانونی طریقہ کار، سکیورٹی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرے گی، خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع
نئی صوبائی حکومت نے سونے کی کان کنی کیلئے جاری کردہ تمام لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع
کان کنی کرنے والے ٹھیکیداروں اور تمام متعلقہ افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنی تمام مشینری ہٹالیں بصورت دیگرسخت قانونی کارروائی ہوگی، خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع
نوشہرہ میں بدامنی کی بڑی وجہ مقامی پولیس ہے جو غیر قانونی گولڈ مائننگ کرنے والوں سے بھتہ وصول کرتی ہے اور درجنوں اشتہاریوں کو سونے کے ٹھیکدار بطور گن مین رکھے ہوئے ہیں
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں موبائل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر مشیر صحت خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر اور محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔ گورنر کو موبائل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی.
گورنر خیبر پختونخوا @fkkundi کا بڑا اعلان، خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی کی لیز منسوخ، سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت، غیر قانونی کام کنی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ،
حضور کریم ﷺ نے فرمایا:
اللہ سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمتیں کھلا رہا ہے، اور محبت کرو مجھ سے اللہ کی خاطر، اور میرے اہل بیت سے میری خاطر۔
(ترمذی شریف -3789)
نوشہرہ تھانہ نظامپور کی حدود میں جرگہ میں دو افراد قتل، مقامی لوگ لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر رہے ہیں، امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے
گورنر خیبر پختونخوا @fkkundi اور @SamarHBilour کو بڑی مچھلیاں تبدیل کرنا ہونگیں