الحمدللہ میرے 01 گروپ کے 04 ممبرز کے اچھے Payout کچھ اس طرح آئے ہیں..
$790 $392 $364 $333
اگر آپ میری ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور X سے کمانا چاہتے ہیں تو..
1۔ مجھے فالو کریں..
2۔ اس پوسٹ کو Repost کریں
3۔ کمنٹس میں X لکھ دیں.
میں خود آپ کے Inbox میں رابطہ کرکے Add کردوں گی.
( اگر آپ کو امپرییشنز ، فالورز یا سٹرائیپ چاہیے تو مجھ سے رابطہ کریں )
@CDAthecapital جناب بھارہ کہو بائی پاس پر جو لاہٹیں لگی ہوئی ہیں وہ بعض اوقات صبح اور دن کے اوقات میں بھی بند نہیں کی جاتی اس طرف بھی توجہ ضروری ہے شکریہ ۔
مکہ سے کربلا تقریباً 1731 کلومیٹر ہے
یہ فاصلہ گوگل میپ کے مطابق 18 گھنٹے بذریعہ مشینری مطلب گاڑی وغیرہ میں طے کیا جا سکتا ہے مگر آج سے1381 سال پہلے یہ فاصلہ ایک مُشکل اور تکلیف دہ راستہ تھا، جس پر امام حُسین علیہ السلام نے اپنا سفر 8 ذلحج 60 حجری یعنی 10 ستمبر 680 عیسوی کو
👇
عشق میں آتشِ نمرود ہوئی راہِ خدا
عشق میں دیکھی صلیبیوں پہ مسیحا کی ادا
عشق سقراط ہو تو زہر کا پیالہ پی لے
عشقِ موسیٰ ہو اگر غیب سے آتی ہے ندا
عشق منصور کو ہو جائے تو سولی پہ چڑھے
عشق کی رہ میں قلندر ہو تو ہو جائے فنا
عشق میں سر بھی کٹے کفر کا فتویٰ بھی لگے
عشقِ حیدر ہو تو کٹ جاتی ہے میثم کی زباں
عشق گر زینبِ دلگیر ہو در لحنِ علی
جابرِ وقت کو للکار کے دیتی ہے صدا
دیکھ یہ کرب و بلا عشقِ حسینی کا سفر
اور حسین ابنِ علی عشق کا عنوان جدا
ندا فاطمہ زیدی
25.7.23
#HussainForJustice#Muharram1445
یوٹیوب پر چینل بنانا اور اس کو چند دنوں میں گرو کرنا اب مشکل نہیں رہا بلکہ بہت آسان ہوچکا ہے چند دنوں میں ہزاروں سبسکرائبرز اور لاکھوں کی ریچ لینا کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ اگر آپ اس طریقے پر عمل کریں گے تو آپ چند دنوں میں جادوئی رزلٹس دیکھ سکیں اور ایک اچھی اماؤنٹ بھی کماسکیں گے
پارٹ ٹو
اپنے ویڈیو ٹائٹل کو بہتر بنائیں
ٹائٹل کو بہتر بنانے سے مراد یہ ہے کہ حروف کی اچھی فارمیٹنگ کریں، ہر لفظ کا پہلا حرف کیپیٹل لکھیں۔ اس مقصد کے لیے آپ ایک چھوٹا سا ٹول بھی استعمال کرسکتے ہیں جس کا نام TitleCase It! ہے۔
ٹائٹل کو بہتر بنانے سے مراد یہ بھی ہے کہ آپ کا ٹائٹل ایس ای او کے لحاظ سے بہتر ہو، تاکہ آپ کی ویڈیو اچھی رینکنگ حاصل کرے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ ویوز مل سکیں۔
اپنی ویڈیو کا عنوان بناتے وقت تھوڑا سا ٹائم نکال کر یوٹیوب سرچ میں اپنی ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیوز کے عنوانات چیک کرلیں اور پھر اچھے عنوان کا انتخاب کریں۔
ویڈیو کی ڈسکرپشن کو بہتر بنائیں
ویڈیو کی تفصیلی ڈسکرپشن لکھیں اور بتائیں کہ آپ نے ویڈیو میں کس بارے بات کی ہے۔ ہو سکے تو ویڈیو کا خلاصہ ڈسکرپشن میں لکھ دیں۔ تفصیلی ڈسکرپشن لکھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ڈسکرپشن گوگل کے سرچ رزلٹ میں بھی شو ہوتی ہے، اس طرح آپ کی ویڈیو کی گوگل رینکنگ بھی اچھی ہو جاتی ہے۔
ڈسکرپشن لکھتے وقت ویڈیو کے موضوع سے متعلقہ الفاظ کو بھی باربار دہرائیں، اور کوشش کریں متعلقہ الفاظ پہلی دو لائنوں میں ضرور ہوں، اور اس طرح لکھیں کہ وہ فطری لگیں، نہ کہ مصنوعی۔
اپنی ویڈیو کا CTR بہتر بنائیں۔
سی ٹی آر کا مطلب ہے کلک تھرو ریٹ۔ یعنی لوگوں کا وہ فیصد جو آپ کی ویڈیو نظر آنے کے بعد اس پر کلک کرتے ہیں۔ مثلا آپ کی ویڈیو ایک سو لوگوں کو نظر آئی لیکن پچیس لوگوں نے اس پر کل کیا تو اس کا مطلب ہے آپ کا CTR پچیس فیصد ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے سی ٹی آر کو کیسے بہتر بنائیں؟
سی ٹی آر کو بہتر بنانے کا طریقہ:
1اپنا تھمبنل بہتر بنائیں
اگر ویڈیو بہت اچھی ہو لیکن اس کا تھمبنل ہی بیکار ہو تو بہت کم لوگ کلک کرتے ہیں، تھمبنل آپ کی ویڈیو کا چہرہ ہوتا ہے، یہ جتنا زیادہ خوبصورت اور متوجہ کرنے والا ہو گا اتنا ہی زیادہ کلک کا چانس ہوگا۔
2ویڈیو کی لمبائی
سی ٹی آر بہتر بنانے کے لیے اپنی ویڈیو کی لمبائی کا بھی دیہان رکھیں۔ کیونکہ تھمبنل کے ساتھ ویڈیو کے منٹ بھی نظر آرہے ہوتے ہیں۔ لوگ تھمبنل کے علاوہ ویڈیو کے منٹ دیکھ کر بھی کلک کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
اگر کوئی کسی چیز کی تفصیل جاننا چاہتا ہے تو وہ لمبی ویڈیو بھی دیکھ لیتا ہے۔ لیکن اگر کوئی کسی سوال کا جواب جاننا چاہتا ہے تو وہ مختصر ویڈیو کو پسند کرتا ہے۔ اس لیے ان چیزوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
متعلقہ الفاظ کے ٹیگز لگائیں۔
ویڈیو کے نیچے ٹیگز لگانے کی جگہ بھی ہوتی ہے، جس طرح آپ نے ویڈیو کے موضوع سے متعلقہ الفاظ کا عنوان اور ڈسکرپشن لکھنی ہے اسی طرح متعلقہ الفاظ کے چند ٹیگز بھی لکھیں۔ سرچ انجن کسی چیز کو تلاش کرتے وقت ٹیگز کا بھی جائزہ لیتا ہے، اس لیے ویڈیو کی ایس ای او کی بہتری کے لیے ٹیگز کا ہونا بھی لازمی ہے۔
ٹیگز لکھتے وقت ان کی ترتیب کا بھی خیال رکھیں، یعنی سب اہم الفاظ کے ٹیگز پہلے لکھیں اور پھر باقی اسی ترتیب سے لکھیں۔ یوٹیوب نے جتنے ٹیگز لکھنے کی گنجائش رکھی ہے آپ اتنے ٹیگز لکھ سکتے ہیں لیکن اس بات کو بھی دیہان میں رکھنا ضروری ہے کہ اگر آپ بہت زیادہ ٹیگز لکھیں گے تو سرچ انجن کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا کہ آپ کی ویڈیو کا موضوع کیا ہے۔
ڈسکرپشن میں ہیش ٹیگ لگائیں۔
ہیش ٹیگ تو بہت مشہور چیز ہے جسے آپ لازما جانتے ہوں گے۔ ہیش ٹیگز کا استعمال ٹویٹر اور فیس بک پر بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔ آپ ہیش ٹیگ کا استعمال یوٹیوب ویڈیو کے عنوان اور ڈسکرپشن میں بھی کر سکتے ہیں۔ بہت سارے لوگوں کا سرچ کرنے کا طریقہ بذریعہ ہیش ٹیگ ہوتا ہے۔ ہیش ٹیگ استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ زیادہ سے زیادہ دو یا تین ہیش ٹیگ لگائیں۔
اگر آپ کو یہ معلومات مفید لگی ہیں تو ریٹویٹ کریں اور اگر آپ کا کوئی بھی سوال ہے تو کمنٹ کریں اور اگر آپ آن لائن ارننگ یا سوشل میڈیا پر گرو کرنا چاہتے ہیں تو میرا اکاؤنٹ فالو کرکے نوٹیفکیشن آن کرلیں آپ کو مکمل گائیڈ لائن ملے گی ۔