میری روح کو ضرورت ہے
ایک عمرے کی
گرد کعبہ کے پھیرنے کی
صفا و مروہ میں چل چل کر تھکنے کی
زمزم سے پیاس بجھانے کی
مسلسل رب سے دعائیں مانگنے کی
اشکوں سے چہرہ دھونے کی
صحنِ بیت اللہ میں گہرے سانس لینے کی
فضاؤں کی مہک سینے میں اتارنے کی
حرم کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کی