میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مجھے کینیڈا میں پرفارمنس پر ٹیکس ادا نہ کرنےکے باعث ڈیپورٹ کیا گیا ہے، شو آرگنائزر ٹیکس ادا کرے یا نہ کرے پرفارم کرنے والے کی ذمہ داری ہےکہ وہ ٹیکس ادا کرے، میں جلد ہی اس بارے میں تفصیلی گفتگو کروں گی۔۔۔
اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کر دیا گیا،رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈا ایک شو کرنے جا رہی تھیں،اداکارہ میرا کو کئی گھنٹے نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر روکا گیا، پھران کا ڈیپورٹیشن آرڈر نکالا گیا۔
ملزم نعمان کو کوئٹہ اینٹی کرپشن سے معطل کیا گیا تھا۔ملزم نعمان نے اسلام آباد میں (پاک قطر) کمپنی میں بھی ملازمت کی۔ملزم نعمان سے تفتیش کا عمل جاری۔
دوران تفتیش ملزم نعمان نے ہوشربا انکشافات کیے۔۔۔
لائبہ خودکشی کیس کا ملزم گرفتار،
ملزم کو اسلام آباد پولیس نے H-13 سے گرفتارکیا، ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی۔ ملزم ایک کرائے کا کمرہ لے کر روپوش تھا۔ ملزم کے فون سے آن لائن فراڈ اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے شواہد بھی ملے۔ ملزم نعمان کوئٹہ میں اینٹی کرپشن میں ملازم تھا۔۔۔
شیر افضل مروت نے حکومتی بیانیے
کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا
کی حکومت اور ٹی ٹی پی کا کوئی گٹھ جوڑ نہیں۔۔
غلط بیانی نہیں کرسکتا ۔۔۔پی ٹی آئی کا ڈسٹرکٹ ناظم مارا گیا۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کا وزیر قانون شہید ہوگیا ۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کا وزیر زراعت حملے میں شہید ہوگیا۔
میری اور پورے پارلیمیٹرنیز کی سیکورٹی خیبر پختون خواہ پولیس نے واپس لے لی، اگر مجھے یا کسی پارلیمیٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی خیبر پختون خواہ ھونگے،،،،، شفیع جان
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات۔صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بالخصوص خیبر پختونخوا میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ ہوچکا، آرٹیکل 232 نافذ ہو گا یا 234، اس پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، گورنرراج پورے صوبے میں لگے گا، ایمرجنسی شاید کچھ اضلاع میں لگے،،،، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور امیر مقام شریک ہیں، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا عطاء الحق درویش، مولانا لطف الرحمن اور کامران مرتضیٰ شریک ہیں۔