Senior Member Pakistan Peoples Party | Former: Minister Fisheries | Advisor to Chief Minister Balochistan | Coordinator to CM Balochistan | District Nazim Kech.
رند ہاؤس تربت:
بلوچستان کے نامور سیاسی و قبائلی شخصیت، سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر مرحوم میرمحمدعلی رند میرے والد محترم کی پہلی برسی بروز پیر 27 فروری 2023 کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ رند ہاؤس تربت میں منائی گئ۔ @BBhuttoZardari
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے سابق پروگرام ڈائریکٹر عوامی انڈوومنٹ فنڈ بلوچستان ممتاز احمد بلوچ کی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک ایماندار، فرض شناس، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار آفیسر تھے، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں اپنے فرائض نہایت دیانتداری، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے۔
انہوں نے کہا کہ بطور پروگرام ڈائریکٹر عوامی انڈوومنٹ فنڈ بلوچستان ممتاز احمد بلوچ نے غریب، نادار اور مستحق مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے غیر معمولی خدمات سرانجام دیں، وہ مریضوں کی مالی معاونت، علاج کی سہولیات اور بروقت طبی امداد کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی لیتے تھے اور ہمیشہ کوشش کرتے رہے کہ مستحق افراد کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔
میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ مرحوم صرف دفتری امور تک محدود نہیں رہے بلکہ مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کرتے، ان کی صحت اور علاج کے عمل سے متعلق معلومات حاصل کرتے اور مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات اٹھاتے تھے، یہی انسانی ہمدردی اور خدمت کا جذبہ ان کی شخصیت کا نمایاں وصف تھا۔
انہوں نے کہا کہ ممتاز احمد بلوچ کی وفات بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور عوامی خدمت کے میدان میں ان کا کردار قابلِ تقلید رہے گا۔
میر عبدالرؤف رند نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں ��علیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے انجمن تاجران کیچ کے نومنتخب صدر نثار آدم جوسکی، جنرل سیکریٹری حاجی کریم بخش، چیئرمین غلام اعظم دشتی، وائس چیئرمین حاجی عبدالرحمن سنگھور، سینئر نائب صدر جمال مری، جونیئر نائب صدر لالا عبدالحکیم، نائب صدر عقیل مراد، جوائنٹ سیکری��ری جمیل عمر، سینئر جوائنٹ سیکریٹری زین الدین خان، جونیئر جوائنٹ سیکریٹری حاجی رمضان زہری، یوتھ سیکریٹری عثمان اسلام، اسپورٹس سیکریٹری یوسف جان، لیبر سیکریٹری ناصر حسین، خزانچی اسلام قاسم، پریس سیکریٹری فضل الرحمن اور میڈیا کوآرڈینیٹر ندیم حسرت کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن تاجران کیچ کی کابینہ کا بلامقابلہ اور خوش اسلوبی سے انعقاد خوش آئند اور تاجربرادری کی دوراندیشی، اتحاد اور باہمی اع��ماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کسی بھی علاقے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کیچ کے تاجروں نے ہمیشہ مشکل حالات کے باوجود کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کیں, انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری ماحول کی بہتری، بارڈر تجارت کی بحالی، مقامی معیشت کے استحکام اور نوجوان تاجروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ ضلع کیچ کے تاجروں کو درپیش مسائل، خصوصاً بارڈر بندش، کاروباری مشکلات، امن و امان اور بنیادی سہولیات کے فقدان جیسے معاملات کے حل کے لیے اجتماعی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر مثبت اور عوامی مسئلے پر تاجر برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجران کیچ کی نئی قیادت باہمی مشاورت، دیانتداری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گی اور تاجروں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے علاقے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر فدا حکیم رند کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ:
مکران ہمیشہ سے سیاسی بصیرت، علمی و ادبی ذوق، شائستگی، تحمل مزاجی اور جمہوری اقدار کا مرکز رہا ہے، یہاں کے لوگوں نے ہر دور میں اختلافات کو دانشمندی، ب��ہمی احترام اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی روشن روایت قائم کی ہے، مکران کی اپنی تہذیبی و سماجی اقدار ہیں جن میں رواداری، بلوچیت، سنجیدہ سیاسی سوچ اور باوقار طرزِ عمل کو ہمیشہ اہمیت حاصل رہی ہے۔
میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ مکران نے ملک کو بے شمار نامور ادیب، دانشور، سیاسی رہنما اور اہلِ فکر دئیے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ دلیل، شعور اور مکالمے کی سیاست کو فروغ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے سیاسی و سماجی معاملات کو بھی افہام و تفہیم، بردباری اور معاملہ فہمی کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے تاکہ علاقے کی مثبت شناخت برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات میں ایسا تاثر ہرگز نہیں جانا چاہیے کہ بلوچستان بالخصوص مکران کے سیاستدان یا سیاسی رہنما سیاسی پختگی یا جمہوری شعور سے عاری ہیں، یہاں کے لوگ سیاسی سنجیدگی، فہم و فراست اور د��نشمندانہ طرزِ فکر کے حامل ہیں اور ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے باہمی گفت وشنید اور مفاہمت کو ترجیح دیتے آئے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاسی و سماجی معاملات کو عدالتوں اور تھانوں کے بجائے باہمی گفت و شنید، تحمل مزاجی، بردباری اور دانشمندانہ سیاسی رویوں کے ذریعے خوش اسلوبی سے طے کیا جائے تاکہ مثبت سیاسی ماحول، روایات اور بھائی چارہ مزید مضبوط ہوسکے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند اور ان کے ہمراہ معروف شخصیات میر زبیر رند، سیٹھ کریم بلوچ، میر عمر جان بلوچ، نوروز رند، انور بلوچ، احسان قریشی نے معروف سماجی و قبائلی شخصیت حاجی طارق رند کو فریضہ حج کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
حاجی طارق رند فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد کراچی میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے ان سے ملاقات کرکے انہیں حج کی مبارکباد دی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند، میر زبیر رند، سیٹھ کریم بلوچ، میر عمر جان بلوچ، نوروز رند، انور بلوچ اور احسان قریشی نے حاجی طارق رند کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی، وفد نے حاجی طارق رند کو حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں حج کی عبادات اور دعاؤں کا اجر عظیم عطا فرمائے اور ان کی زندگی میں مزید برکتیں نازل فرمائے، اس موقع پر راشد کلمتی، طلال رند و دیگر موجود تھے۔
میر عبدالرؤف رند نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج اسلام کا عظیم رکن اور مسلمانوں کیلئے روحانی تربیت و پاکیزگی کا بہترین ذریعہ ہے، اللہ تعالیٰ اپنے خوش نصیب بندوں کو بیت اللہ اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری نصیب فرماتا ہے جو ایک بہت بڑی سعادت اور اعزاز ہے۔
حاجی طارق رند نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند اور ان کے ہمراہ معروف شخصیات میر زبیر رند، سیٹھ کریم بلوچ، میر عمر جان بلوچ، نوروز رند، انور بلوچ، احسان قریشی نے کیچ کے معروف شخصیت سیٹھ رشید بلوچ کے گھر جاکر ان سے ان کی قریبی عزیزہ کی وفات پر تعزیت کی، انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے ضلع کیچ اور تمپ کے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور سرحدی تجارت کی مسلسل بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں مسائل علاقے کے عوام کے لیے سنگین معاشی بحران کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔
میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ تمپ اور کیچ کے عوام کی معیشت کا ایک بڑا حصہ سرحدی تجارت سے وابستہ رہا ہے، لیکن سرحدی راستوں کی بندش نے ہزاروں خاندانوں کو روزگار سے محروم کر دیا ہے، تجارت کے محدود ہونے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، مقامی منڈیاں ویران ہو رہی ہیں اور نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ضلع کیچ اور تمپ کے نوجوان شدید مایوسی کا شکار ہیں، تعلیم یافتہ نوجوان ملازمتوں کے لیے دربدر ہیں جبکہ روزگار کے روایتی ذرائع بھی ختم ہوتے جا رہے ہیں، سرحدی تجارت کی بندش نے نہ صرف تاجروں اور مزدوروں کو متاثر کیا ہے بلکہ اس کے اثرات پورے علاقے کی معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔
میر عبدالرؤف رند نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرحدی تجارت کی بحالی کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مقامی معیشت کو سہارا مل سکے اور نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آ سکیں، انہوں نے کہا کہ کیچ اور تمپ کے عوام کو مزید نظرانداز کرنا کسی صورت مناسب نہیں، کیونکہ معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیچ اور تمپ کے عوام، خصوصاً نوجوانوں کے روزگار، معاشی استحکام اور سرحدی تجارت کی بحالی کے لیے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما میر عبدالرؤف رند نے ضلع کیچ میں اغوا برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم عوامی تحفظ، معاشی سرگرمیوں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔
اپنے بیان میں میر عبدالرؤف رند نے مکران کے معروف شخصیت ٹھیکیدار واجہ گل جان رند کے فرذند شاہ نواز گل جان رند اور کاروباری شخصیت عبدالعلیم رند کے جوان سال بیٹے خلیل رند کے اغوا کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کیسز پر فوری اور مؤثر پیش رفت ناگزیر ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے ان واقعات کی تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو بروقت معلومات فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تاوان کے واقعات نہ صرف شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتے ہیں بلکہ تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں، ان کے مطابق، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ہونی چاہیے۔
میر عبدالرؤف رند نے صوبائی حکومت، مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہوں کے خلاف مربوط اور فیصلہ کن کارروائی کریں، انہوں نے کہا کہ جدید تفتیشی وسائل، مؤثر انٹیلی جنس نظام اور بین الادارہ تعاون کے ذریعے ایسے جرائم کی روک تھام اور مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کیچ میں امن و امان کے ��یام، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ شاہ نواز گل جان رند اور خلیل رند کے کیسز سمیت اغوا برائے تاوان کے تمام واقعات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
میر عبدالرؤف رند نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی تحفظ کے مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی اور خطے میں امن، قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرے گی.
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئ�� رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے بل نگور دشت کے علاقے سے پکنک کے دوران نوجوان کاروباری شخصیت عقیل اکبر کے مبینہ اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کیچ میں بڑھتے ہوئے اغواء کے واقعات باعثِ تشویش ہیں، جن سے عوام میں خوف و ہراس اور بے چینی پھیل رہی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عقیل اکبر ایک شریف، باصلاحیت اور سماجی شعور رکھنے والے نوجوان ہیں، جن کے اغواء کی خبر نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کی ��مہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
میر عبدالرؤف رند نے حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ کیچ میں اغواء کی بڑھتی وارداتوں کا فوری نوٹس لیں اور مغوی عقیل اکبر کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو عدم تحفظ کے ماحول میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے ضلع کونسل کیچ کے سابق چیئرمین حاجی فدا حسین دشتی کی رہائش گاہ دشتی ہاؤس جاکر ان سے ع��د ملے،
میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے انہیں
عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سیاسی، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران معروف کاروباری و سماجی شخصیات حاجی حبیب اللہ دشتی، حاجی عبدالقادر دشتی، واجہ ناکو در محمد بلوچ، حاجی فدا حسین دشتی کے فرزند جنید دشتی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرئوف رند اور میر زبیر رند نے اپنے تعزیتی بیان میں مکران کے معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی برکت بلیدی اور حاجی عبدین بلیدی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت سوز عمل ہے، جس کی ج��نی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر صوبے کا امن خراب کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، مگر بلوچستان کے عوام ایسے بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
میر عبدالرؤف رند نے دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، لہٰذا ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔
میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند ہیں اور صوبے میں ترقی، خوشحالی اور استحکام چاہتے ہیں، دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، لیکن عوام اور سیکیورٹی ادارے مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر فشریز میر عبدالرؤف رند نے متعلقہ حکام سے ضلع کیچ اور ضلع تمپ سے متصل بارڈر کراسنگ پوائنٹس فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر بندش عوام کے معاشی قتل کے مترادف بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ بارڈر کی مسلسل بندش سے نہ صرف ہزاروں خاندانوں کے روزگار کے ذرائع متاثر ہوئے ہیں بلکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہورہی ہے اور جرائم کی شرح میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ غریب اور عام لوگوں کی گزر بسر کا ایک اہم ذریعہ ہے جبکہ لاکھوں افراد کا کاروبار بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر بارڈر تجارت سے وابستہ ہے، کراسنگ پوائنٹس بند ہونے کی وجہ سے صرف بارڈر سے منسلک کاروباری افراد ہی متاثر نہیں ہوئے بلکہ مارکیٹوں، ٹرانسپورٹ، چھوٹے دکانداروں، مزدوروں اور دیگر تجارتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ بارڈر بندش کے باعث علاقے میں پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں روز بروز ��ضافہ ہورہا ہے، جس سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، بے روزگاری، غربت اور معاشی بدحالی نے لوگوں کو ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ غریب عوام اور عام لوگوں کی مشکلات و پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس فوری طور پر کھولے جائیں اور بارڈر سے وابستہ علاقوں کے عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مقامی معیشت بحال ہوسکے اور لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں، انہوں نے کہا کہ بارڈر کی بحالی نہ صرف عوامی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی بلکہ علاقے میں معاشی استحکام اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے جھالاوان ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، موجودہ قومی و صوبائی امور اور پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماؤں نے بالخصوص بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیم، صحت، روزگار اور انفرا��ٹرکچر کے شعبوں میں درپیش مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت اور صوبے کی ترقی کے لیے کردار ادا کرتی رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
میر عبدالرؤف رند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے، انہوں نے کہا ک�� پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل اور سیاسی استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
میر زبیر رند نے مکران میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے، کارکنوں کو متحرک کرنے اور عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا،
ملاقات میں باہمی مشاورت، سیاسی ہم آہنگی اور مستقبل میں رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
@BBhuttoZardari @PPP_Org @NawabZehri1 @NawabZehri1 @NawabZehri1
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالرئوف رند نے مستونگ سے یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر ڈاکٹر عب��الرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد اور لیکچرار ڈاکٹر ارشاد بلیدی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن عمل قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اساتذہ کرام معاشرے کے معمار ہوتے ہیں، ان کی عزت و تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نشانہ بنانا نہ صرف علم و شعور پر حملہ ہے بلکہ بلوچستان کے تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی سازش بھی ہے۔
میر عبدالرئوف رند نے کہا کہ حکومت اور ��انون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر مغوی اساتذہ کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، انہوں نے مغوی اساتذہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
@uniofgwd
سردار اختر جان مینگل، میر عبدالروف رود سمیت سیاسی رہنماؤں کی حکمرانی پارس آمد میر زید حسین جمکرانی کے انتقال پر تربیت اور فاتحہ خوانی
@OfficialDGISPR@BabarKhajjak@RaufRind
بی این پی کے سربراہ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل، صوبائی وزیر صنعت و تجارت بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر فشریز بلوچستان میر عبدالرؤف رند، میر زبیر رند، ایم این اے مہتاب اکبر راشدی، راول شرجیل انعام میمن، سید زیرک خورشید شاہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جک��رانی ہاؤس کراچی میں،
چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات/چیف وہیپ قومی اسمبلی، رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے انکے فرزند اور میر حارث خان جکھرانی اور میر رافع حسین جکھرانی سے انکے بھائی میر زید حسین جکھرانی کی ناگہانی انتقال پر تعزیت، فاتحہ خوانی اور افسوس کا اظہار کیا مرحوم کی مغفرت اور جوار رحمت میں بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔
اس موقع پر ایم پی اے گڑھی خیرو میر ممتاز حسین جکھرانی، میر غضنفر علی خان جکھرانی، میر راجہ خان جکھرانی، میر فہد خان جکھرانی، میر گل محمد خان جکھرانی و دیگر معززین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
@BBhuttoZardari @PPP_Org