بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ امریکہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ بلاشبہ پاکستان کے تمام سیاستدانوں میں سے بلاول ڈپلومیسی کے میدان میں سب سے زیادہ باصلاحیت اور ماہر ہیں
#BilawalBhutto
پاکستانی بیٹرز نے کل کے میچ میں 27 اورز کے برابر ڈاٹ بالز کھیلی ہیں جو کہ انتہائی شرمناک ہے میں دعوے سے کہ سکتا ہوں کہ آج کی کرکٹ میں اعلی درجے کی ٹیمیں ٹیسٹ میچ کے 50 اورز میں بھی اتنی ڈاٹ بالز نا کھیلیں، لعنت ایسی ٹیم سلیکشن، کوچنگ، اور بیٹنگ پر
#pakistan cricket board
جب کسی طالب علم کو کتاب سامنے رکھ کر نقل کروائی جاتی ہے تو سہولت کار مشورہ دیتے ہیں کہ ایک سوال غلط حل کرنا تاکہ چیٹنگ کا تاثر نا جائے۔جسٹس یحیی آفریدی کی ایک ممبر نے مخالفت بھی کی خواجہ آصف کا بیان۔
# پلانٹڈ فیصلہ
اگر 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے تو یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہو گی ،وہ وقت یاد کریں جب پی ٹی آئی، یا خان صاحب کو فیور دینے کیلئے سینٹ میں 34 کے مقابلے میں 61 کو شکست ہوئی تھی، ہمارا المیہ یہ ہے کہ اپنے لئے سب جائز اور دوسرے کیلئے ناجائز، اور پھر" ان "کیلئے سب ممکن
ایک دوسرے کو چور، ڈاکو جیسے القابات سے نوازنے والے پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے والے جب شراکت اقتدار میں مل بیٹھ کر بندر بانٹ کرتے ہیں تو ان کے سامنے صرف ذاتی مفادات اور حکمرانی کے مزے لوٹنے کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔
خدا را کوئی حمزہ شہباز کو بتائے جس پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے دنیا جہان کا قانونی اور غیر قانونی زور لگایا تھا اس کا ایک حصہ سیلابی پانی میں ڈوب رہا ہے لوگوں کی حالت زار قابل رحم ہے لندن چھوڑ کر ان کے پاس جانے کا وقت ہے یا پھر،
کیا پاکستان آپ کو حکمرانی
کیلئے ہی چاہیے؟۔
باقی ساری باتیں ایک طرف جھوٹا بیان حلفی دینے والا 16 اکاؤنٹس چھپانے والا اور 13 بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والا کیا اب" جھوٹا " اور" چور" کہلائے گا یا ابھی بھی لکیر کے فقیروں کیلئے " صادق اور امین " ہی رہے گا۔
#imrankhanPTI#PTIOfficial
لہذا قوم انتظار کر رہی ہے کیونکہ یہ آپ کے مبینہ " صادق اور آمین " ہونے پر ایک کاری ضرب ہے اور بہترین وقت ہے کہ دنیا کے اعلی ترین عدالتی نظام سے بھی" صادق اور امین" کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔
#imrankhanPTI
ہر فورم پر برطانیہ کی مثالیں دینے والے اور برطانیہ کو ہم سب سے زیادہ سمجھنے اور جاننے والے عمران خان، فنانشل ٹائمز کو ان پر " الزامات " لگانے پر کب برطانوی عدالتوں میں لے کر جائیں گے کیونکہ وہاں کا عدالتی نظام نہ تو واٹس اپ پر چلتا اور نہ آدھی کسی کہنے پر کھلتا ہے
سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سیاسی پارٹیوں کے سربراہ، صدور، اور چئیرمین سب سے زیادہ توجہ پارلیمانی پارٹی لیڈر کے عہدے پر دیا کریں گے خود نہیں تو بیٹے، بھتیجے ،بھانجے اور قریبی ساتھیوں کا قرعہ فال نکلا کرے گا، مستقبل میں سیاسی پارٹیوں میں موروثیت کو پروان چڑھتا دیکھ رہا ہوں
میں اس شخص کو لیڈر تو کیا ایک اچھا انسان بھی نہیں سمجھتا جو انسانوں کی شکلوں کے حوالے سے طنزیہ نام بگاڑ کر فخر محسوس کرے خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے ہو کیونکہ انسانوں کی شکلوں کی تخلیق اللہ رب العزت کرتا ہے، یہ تو سیدھا نعوذ باللہ خالق کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
کتنی آسانی سے کہ دیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بھیجنا میری غلطی تھی کیا آپ جواب دیں گے اس عمل کے نتیجے میں آپ کے فالورز نے جو اخلاقی گراوٹ کی گندگی اور غلاظت کے ڈھیر سوشل میڈیا پر لگائے تھے انہیں کون صاف کرے گا، کردار کشی کا داغ کون دھوئے گا
سرکاری ٹی وی @DrNaumanNiaz کے باپ کی جاگیر نہیں ہے کہ پروگرام میں اس کی مرضی کے مطابق گفتگو کی جائے، قومی ہیرو کے ساتھ نامناسب رویہ ناقابل قبول ہے بھرپور مذمت کرتا ہوں- I stand with our national star @shoaib100mph
جہانگیر ترین کا جہاز بھر بھر کر لانے پر بھنگڑے ڈالنے اور خوشیاں منانے والوں کو اچھی طرح سمجھ آ گئی ہو گی کہ " خریدا ہوا مال " آخر کار خریدار کا ہی ہوا کرتا ہے # تحریک انصاف ہم خیال گروپ #ImranKhanPTI