وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعلیٰ قیادت پر مشتمل وفد کی ملاقات
وزیراعظم نے ایف بی آر کو 15 جون تک ٹیکس ریفنڈ کے تمام زیرِ التوا کیسز نمٹانے کی ہدایت کی۔
"صنعتی ترقی اور پیداوار بڑھانے کے لیے آئندہ بجٹ میں مزید اقدامات اٹھائیں گے۔ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہمارا مشن ہے اور اجتماعی کاوشوں سے اس مشن کی تکمیل یقینی بنائیں گے۔ پالیسی ریٹ میں حالیہ اضافے کے باوجود ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم کی شرح جون 2027 تک 4.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔ برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے بینکوں کا یہ فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔ پاکستانی سرمایہ کار جوائنٹ وینچرز کے ذریعے الیکٹرک وہیکلز کی مقامی پیداوار کو فروغ دیں۔"
~ وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعلیٰ قیادت کے وفد کی ملاقات
وفد کے شرکاء نے وزیراعظم، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خلیج کی کشیدہ صورتحال میں امن کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔ وفد کا پسماندہ اور متوسط طبقے کے لیے "وزیراعظم اپنا گھر پروگرام" کے تحت آسان شرائط پر قرضہ اسکیم کے اجراء کا خیر مقدم- وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ گرے اکانومی کی ڈیجیٹائزیشن اور فارمل اکانومی کے دائرہ کار میں لانے کے لیے کاروباری برادری حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
"پالیسی ریٹ میں حالیہ اضافے کے باوجود ایکسپورٹ ری فائنانس سکیم کی شرح جون 2027 تک 4.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔ مسلسل محنت سے معیشت کو استحکام ملا، تیز تر معاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کاروباری برادری کی درخواست پر گجرات میں پاسپورٹ آفس کھولا جائے۔"
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
Pakistan and China have expanded cooperation in industrial digitization & smart manufacturing after the @RcciOfficial signed a strategic agreement with China’s IBI Group after the launch ceremony of the IBI Pakistan Digital Economy Headquarters in #Islamabad.
The agreement is aimed at enhancing collaboration in industrial digitalization, e-commerce integration, logistics support, smart manufacturing systems, and industrial development between Pakistani & Chinese enterprises.
The memorandum of understanding (MoU) was signed by RCCI President Usman Shaukat in the presence of RCCI Group Leader Sohail Altaf & representatives of the Chinese company.
پاکستان اور چین نے صنعتی ڈیجیٹائزیشن اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے دی ہے، جب راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) نے بدھ کی سہ پہر اسلام آباد میں آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹرز کی افتتاحی تقریب کے بعد چین کے آئی بی آئی گروپ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کا مقصد پاکستانی اور چینی اداروں کے درمیان صنعتی ڈیجیٹائزیشن، ای کامرس انضمام، لاجسٹکس سپورٹ، اسمارٹ مینوفیکچرنگ سسٹمز، اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یادداشتِ مفاہمت (MoU) پر آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے دستخط کیے، جبکہ اس موقع پر آر سی سی آئی کے گروپ لیڈر سہیل الطاف اور چینی کمپنی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
#ChinaPakistan #RCCI