ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت نے ایک بار پھر کربلا کا پیغام اور امام حسینؓ کی سنتِ قربانی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا اور حق کے لیے جان نچھاور کر دینا ہی وہ راستہ ہے جس نے تاریخ میں انقلاب برپا کیے ہیں۔
قرآنِ کریم کا فیصلہ ہے کہ شہید کبھی مرتا نہیں، علی خامنہ ای کا پیغام واضح ہے، اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ دہشتگردی ایران کے عزم کو توڑ نہیں سکتی۔اس عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ متحد ہو کر ایران کا ساتھ دیں
سترہ سال قبل جماعت اسلامی ہند نے سید ابواعلی مودودی کی جائے پیدائش والا اورنگ آباد انڈیا کا گھر خرید لیا تھا ، تاکہ اس یادگار کو ایک علمی مرکز میں تبدیل کیا جا سکا۔۔۔ آج تقریبا اس عمارت کا کام مکمل ہو چکا۔ ہر منزل پر ایک الگ شعبہ جات ہیں۔۔ گراونڈ فلور پر ایک لائیبریری اور بچوں کی تعلیم و تربیت کا مرکز قائم ہے ۔ اور ٹاپ فلور خواتین کے لئے مختصص ہے ۔جبکہ عام سامعین اور طلبہ کے لئے دو منزل علم و تحقیق کے نام سے منصوب ہیں۔
#افکار_مودودی
#Read_Mududi
تم جنگ بندی کرو، ہم قتل عام جاری رکھیں گے! اسرائیل نے غزہ میں اپنے گھروں کو واپس آنے والے کم از کم نو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اس کھلی خلاف ورزی کا براہ راست جوابدہ ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے والے شہباز شریف بتانا پسند کریں گے یہ جنگ بندی کا کونسا معاہدہ ہے جس میں ایک فریق کو بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے؟ ابھی تو معاہدے پر دستخط کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے اور اسرائیل نے معاہدے کی دھجیاں اڑانا شروع کردی ہیں
تحریک لبیک کے کارکنان پر فائرنگ اور تشدد کی پرزورمذمت کرتے ہیں،حکومت نے انتہائی ظالمانہ اقدام اٹھایا، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے۔ حکمرانوں نے مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ اظہار رائے اور احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت جس ڈگر پر چل پڑی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔ ٹی ایل پی کی گرفتار قیادت اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ واقعہ کی شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
الحمد للہ! خلیل الحیہ، حسن درویش،ابوموسیٰ المرزوق، خالد مشعل، ظاہر جبارین سمیت حماس کی پوری لیڈر شپ اسرائیلی حملے میں محفوظ رہی ہے۔ حماس مذاکراتی دفترکے کئی کارکن شہید ہوگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے۔ اسرائیل کا حملہ بزدلانہ ہے، ایک طرف امریکہ مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف حماس قیادت پر حملے کرواتا ہے، یہ کھلی منافقت ہے۔ اب وہ کون سا وقت ہوگا جب مسلم ممالک خاص طور پر عرب ملک اسرائیل کے خلاف متحد ہوکر عملی قدم اٹھائیں گے۔