جہاں دنیا میں دو بڑے نظام مد مقابل تھے مغرب و مشرق، مغرب کی سرمایہ داریت جو جمہوریت کی اوٹ میں چھپی ہوئی تھی اور مشرق کی آمریت جو کیمونزم کے اوٹ میں چھپی ہوئی تھی۔
آج جمہوریت بھی دنیا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے اور کیمونیزم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ اب کردار یا سرمایہ داریت کا ہے اور یا آمریت کا، اور اس کے ساتھ اگر عسکریت بھی جمع کر دو، سرمایہ داریت جمع آمریت جمع عسکریت، پورا انسانی معاشرہ آج اس کا سامنا کر رہا ہے۔
ایسے وقت میں ہمیں سوچنا ہے کہ اگر تمہارا ایک نظام بھی ناکام، اگر تمہارا دوسرا نظام بھی ناکام، متبادل کیا ہے تمہارے پاس؟ میں متبادل دیتا ہوں، آؤ اسلام کے دین فطرت کی طرف، آؤ اسلام کے نظام عدل کی طرف، آؤ اسلام کے نظام معیشت کی طرف، اور آؤ اسلام کی شورائیت کی طرف، یہ جمہوریت کی بھی جگہ لے گی، یہ تمہاری سرمایہ داریت کی بھی جگہ لے گی، یہ تمہاری امریت کی بھی جگہ لے گی۔ ایک بہتر نظام حکومت ہمیں دینا ہے اور یہ صرف جمعیۃ علماء اسلام کا مسئلہ نہیں، یہ صرف جماعت اسلامی پاکستان کا مسئلہ نہیں، یہ صرف ایک تنظیم کا مسئلہ نہیں، یہ یا پوری قوم کا مسئلہ ہے یا پوری امت کا مسئلہ ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا ��اہور میں خطاب
اس سال کا بجٹ پی ٹی آئی کا 12 واں بجٹ ہے اور ہر بجٹ کو عوام دوست ، ٹیکس فری بجٹ کہا جاتا، لیکن حقیقت میں سیاسی نعروں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
اس بجٹ میں ڈویلپمنٹ کے لئے جو بجٹ مختص کی گئی ہے اس سے زیادہ تو صوبہ میں کرپشن ہوئی ہے تو ڈویلپمنٹ کیسے ہوگی ؟ ریحانہ اسماعیل
تشویش ناک امر ہے وہ پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا تھا اور جس کی شناخت اسلام ہے اس ملک کو سیکولرائز کیا جا رہا ہے اس کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
آئین پاکستان کہتا ہے قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا،۔مولانا فضل الرحمان
عجیب اسلامی پاکستان ہے جہاں مشرف کے زمانے میں زنا بالرضاء کے لئے راستے کھولے گئے اور آج نکاح کے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلامی نظریاتی کونسل اس قانون سازی کو مسترد کر چکی ہے، مولانا فضل الرحمان
ہم بھی ایسے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اور ایسے اقدامات کیخلاف عملی طور پر میدان میں نکلیں گے، مولانا فضل الرحمان
29 جون کو ہم نے انشاءاللہ ہزارہ ڈویژن میں ایک بڑی کانفرنس کریں گے اور عوام میں اس حوالے سے شعور بیدار کریں گے، مولانا فضل الرحمان
کامران مسیح PAF کے کارگو جہاز C130 کے اسٹاف سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کوئی فائیٹر جہاز نہ اڑ��یا ہے نہ گرایا ہے۔ برائے مہربانی فیک نیوز کا شکار مت بنیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز آئی تھیں انکو بھی مدنظر رکھنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان
مولانا تقی عثمانی کے اعتراضات سے اتفاق کرتا ہوں،مولانا فضل الرحمان
جس شخص کو ضمانت دی گئی اس کو انڈر ٹرائل رکھا جائے،مولانا فضل الرحمان
حکومت کو نظرثانی دائر کرتے ہوئے علما کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے تھا،مولانا فضل الرحمان
حکومت کی درخواست میں آپکا بھی ذکر ہے،چیف جسٹس کا مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ
آپ پورے کیس میں عدالت موجود رہیے گا،چیف جسٹس کا مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ
جی میں انشاءاللہ موجود رہوں گا،مولانا فضل الرحمان
مفتی حنیف قریشی سمیت دیگر کا کمرہ عدالت میں احتجاج
مولانا فضل الرحمان صاحب آپ سن کو سمجھائیں ہم تمام علما کو سن رہے ہیں،چیف جسٹس کا مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ
اس معاملے میں سب کو سننا چاہیے اور کاروائی مثبت انداز میں چلائی جائے تاکہ نتیجہ نکلے،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان روسٹرم پر آگئے
کچھ عدالتی فیصلوں سے ابہام پیدا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان
آپ فیصلوں کہہ رہے کیا اور بھی کوئی فیصلے ہیں،چیف جسٹس کا مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ
جیسے آپ نے کہا غلطیاں ہوجاتی ہیں اس لیے میری فیصلوں کی بات کو بھی نظرانداز کیا جائے،مولانا فضل الرحمان
72 سال کا ہو��یا ہوں پہلی بار کسی عدالت میں پیش ہورہا ہوں،مولانا فضل الرحمان
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے آئے ہیں،مولانا فضل الرحمان
میرے والد مفتی محمود نے قادیانیوں کے سربراہ سے مباحثہ کیا تھا،مولانا فضل الرحمان
مرزا غلام احمد کے مطابق جو ان پر ایمان نہیں لاتا وہ کافر ہے،مولانا فضل الرحمان
مرزا غلام احمد نے کہا تھا صحابہ کرام بھی ان پر ایمان نہ لاتے تو نعوذبااللہ کافر ہوتے،مولانا فضل الرحمان
قادیانی ایک فتنہ ہے جس کا حل نکالنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان
قادیانی خود کو مسلمان کہتے ہیں باقی سب کو کافر کہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
مفتی تقی عثمانی کا نظرثانی کیس فیصلے کے پیراگراف 7 اور 42 حزف کرنے کا مطالبہ
عدالت سے گزارش ہے کہ فیصلے کے پیراگراف 7 اور 42 حزف کیے جائیں،مفتی تقی عثمانی
ان پیراگراف میں لکھی گئی باتوں سے تاثر ملتا ہے کہ قادیابی تبلیغ کر سکتے ہیں،مفتی تقی عثمانی
قادیانیوں کو آئین پاکستان میں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے،مفتی تقی عثمانی
سپریم کورٹ کے فیصلے میں دینی تبلیغ سے متعلق تمام مواد ختم ہونا چاہیے،مفتی تقی عثمانی
میں آپ کی خدمت میں یہ سب باتیں کرنا چاہتا ہوں،مفتی تقی عثمانی کا چیف جسٹس سے مکالمہ
آپ شرمندہ نہ کریں ہمارے بزرگ اور بڑے ہیں آپکا بہت احترام ہے،چیف جسٹس کا مفتی تقی عثمانی سے مکالمہ
آپ کے مطابق دو پیراگراف ختم ہونے چاہیں مزید کچھ کہنا چاہیں تو بتا دیں،چیف جسٹس کا مفتی تقی عثمانی سے متعلق
مبارک ثانی کیس
مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔
متنازعہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ۔مولانا فضل الرحمان
فیصلہ آئین اور اسلام کی روح کے منافی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
ختم نبوت کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان
قوم تحفظ ختم نبوت کے متفق ،متحد اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مرکزی ترجمان اسلم غوری ،مفتی ابرار اور قاری عبدالرشید ایڈوکیٹ بھی ہمراہ
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
آج لکی مروت میں انسانوں کا سمندر اکٹھا ہے۔ جنوبی اضلاع اور فاٹا کے عوام اس بات کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ چار دہائیوں سے ہماری سرزمین بدامنی اور خونریزی کا شکار ہے۔ حکمران، اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، اور مسلح گروہ سن لیں کہ قوم تمہارے کردار سے مطمئن نہیں۔ آج بچے، محلے، اور وطن میں کوئی سکون نہیں۔ صبح گھر سے نکلتے ہیں تو یہ اطمینان نہیں کہ شام کو واپس آسکیں گے یا نہیں۔ کیا قبائل اس لیے پاکستان کا حصہ بنے تھے کہ ان کی دن رات غیر محفو�� ہو جائیں؟
بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور قبائل بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں۔ بچے، خاندان، بہنیں اور بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ اسٹیبلشمن�� اور فوج ہمیں بتائے کہ امن کیسے آئے گا؟ ہم نے امن کے لیے کوششیں کیں، افغانستان گئے، بات چیت کی اور کامیاب لوٹے۔ لیکن یہ کامیابی ناکامی میں کس نے بدلی؟ الیکشن نتائج قبول نہیں، دھاندلی پر منتخب نمائندے قبول نہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ دولت مند علاقے ہیں، لیکن دولت پر قبضہ کس کا ہے؟ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ڈھونگ ختم کرو۔ امریکہ کی پیروی میں جنگ کی کیفیت پیدا کرنا اور ہمارے وسائل پر قبضہ کرنا ناقابل قبول ہے۔
آپ کی نمائندگی کرتے ہوئے اور آپ کی اجازت کے ساتھ، میں حکمرانوں، اصل اور نقلی دونوں کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ اس سرزمین کے وسائل اور معدنی ذخائر پر حق صرف یہاں کے بچوں اور نسلوں کا ہے۔ تمہارا باپ بھی ہمارے وسائل پر قبضہ نہیں کر سکتا، ہم جانتے ہیں کہ پشتونوں کا حق کیا ہے اور ہمارے علاقوں پر کس کا قبضہ ہے۔ ہم اپنے وسائل پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ یہ ہمارے نسلوں کا حق ہے اور اسلام کا بھی تقاضا ہے، جمعیت علماء کے منشور کا بھی اور قوم پرست جماعتیں بھی یہی کہتی ہیں۔ ہم سب متفق ہیں کہ ہمارے حقوق پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی!
عالمی قوتیں ہماری مذہبی شناخت ختم کرنا اور اپنی معاشی جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنا چاہتی ہیں۔ سی پیک کے باوجود آپ چین کی سرمایہ کاری ضائع کر رہے ہیں۔ چین، سعودی عرب، اور امارات ہم پر اعتماد نہیں کرتے۔ پاکستان کی معیشت بداعتمادی کا شکار ہے، ہم نے دنیا کو خود سے دور رکھا ہے اور عالمی حمایت حاصل نہیں کر سکے۔
ہندوستان آج پانچ سو ارب ڈالر کا ذخیرہ رکھتا ہے جبکہ ہمارے پاس شاید دس ارب ڈالر بھی نہیں۔ ہم دن رات ہندوستان کو برا بھلا کہتے ہیں، مگر اس کی معاشی ترقی نہیں دیکھتے۔ افغانستان، جو تین ��ال قبل آزاد ہوا، ان کا ڈالر مستحکم ہے جبکہ ہمارا روپیہ گر رہا ہے۔
جمعیۃ علماء اسلام کی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ریحانہ اسماعیل صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی اور ان کی خدمات کے اعتراف و خراج تحسین کی قرار داد پیش کر رہی ہیں۔
#KP#assembly#ismailhaniye#OurHeroIsmailHaniye
موجودہ سیاسی بحران کو ح�� کرنے کے لئے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا،جب تک فوج خود کو سیاست سے الگ نہیں کرتی اس وقت تک ملک بحران سے نہیں نکل پائے گا،سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں،اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا، تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے۔
طاقتور حلقے جتنا جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں گے،ملک اور خود ان کے لئے اتنا بہتر ہو گا، بصورت دیگر بگاڑ بڑھے گا، مقتدرہ تسلیم کر لے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے،
سارے مسائل کا حل پورے ملک میں از سر نو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔