غزہ میں قیامت برپا ہے ۔۔ ہزاروں لوگ شہید ہو چکے ہیں اور روز بمباری ہو رہی ہے ۔۔ اس صورتحال میں بجاۓ اللہ کی طرف متوجہ ہونے کے اسلام آباد انتظامیہ نے ناچ گانے کی محفلوں کا بندوبست کیا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے F-9 پارک میں ہونے والی اس بے ہودگی کو منسوخ کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کیجئیے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ متوجہ ہو
@dcislamabad@CDAthecapital@AnsarAAbbasi@HamidMirPAK
بارش یا دھوپ میں کھلے آسمان تلے بیٹھے بچوں،عورتوں اور بوڑھوں کو خیمہ یا ترپال کے لیے تڑپتا دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔پوری کوشش کے باوجود خیمہ/ترپال دستیاب نہیں ۔ لاہور ، ملتان کی فیکٹریاں آؤٹ آف سٹاک ہیں۔ہمیں پانچ ہزار کی تعداد میں فوری درکار ہے۔ کوئ صورت بتائیے کیسے ملیں گی ؟
سیلاب سے تباہ لوگوں کی طرف قوم کو متوجہ کرنے کے لیے رفاہی کاموں کی تشہیر کرنی پڑ رہی ہے۔اس کے علاوہ کوئ صورت نظر نہیں آ رہی۔ورنہ یہ کام خاموشی سے بھی ہو سکتا تھا۔الحمدللّہ مسلسل کوریج سے ملک میں ایک ماحول بنا اور ہر طبقہ زندگی روزمرہ کاموں سے نکل کر سیلاب کی طرف متوجہ ہوا۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے دلخراش خبریں ہیں ۔ تین تحصیلوں میں تباہ کن سیلاب کی تند و تیز موجیں بستیوں کی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹاتی چلی جا رہی ہیں۔عجیب افراتفری اور سراسیمگی کا عالم ہے۔دور دراز بستیوں سے رابطے نہیں ہو پا رہے۔ بیشتر جگہوں پر پہنچنے کی تمام راہیں مسدود ہو چکی ہیں۔
ڈیرہ غازی خان سے جام پور ۔۔ جام پور سے داجل ۔۔ اور پھر داجل کی دور دراز بستیوں تک جانا ہوا ۔۔ سیلابی ریلوں سے منقطع راستوں پر بڑی مشکل سے سفر ہوا۔ مقامی دوستوں کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہاں کوئ نہیں آیا۔اب فاضل پور اور محمد پور کی طرف رخ ہے۔خدارا اس انسانی المیہ کی طرف متوجہ ہوں۔
اس وقت معمول کے کام چھوڑ کر سیلاب کی ہلاکت خیز یوں اور تباہ حالی کی طرف متوجہ ہونے کی سخت ضرورت ہے۔ملک بھر میں البرہان کے تمام مراکز ، سیرت ک�� حلقوں اور تمام متعلقین کو یہی ہدایت کی ہے۔ البرہان کی فلَڈ ریلیف ایکٹوٹیز میں حصہ لینے کے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
0300-0300-111
Have you availed this opportunity❓
📢Admissions open for FALL 2022 session | One Year ILM-E-Deen course📢
Apply here: https://t.co/B7O7mpILrq
📅Last date to apply: 31 Aug, 2022
#AlburhanAdmissions2022
یوم آزادی کا مطلب شرم و حیا سے آزادی اور دینی احکامات کی پامالی ہرگز نہیں ہے۔سرکاری سطح پر مخلوط رقص و سرود کی محفلیں اور عوامی سطح پر بینڈ باجوں اور آتش بازیوں کے ذریعہ یوم آزادی منانا ک��ن سا طریقہ ہے۔آزادی عظیم نعمت ہے جس کا شکر رب العالمین کے حضور عبدیت کے تقاضے بجا لانا ہے۔