لیڈر صرف ایک ہے عمران خان۔۔۔بس !
آپ کو عمران خان سے ہی بات کرنی پڑے گی۔
کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ کوئی نعم البدل نہیں۔ کوئی مائنس ون نہیں!
جو غلطیاں کیں ہیں انکو تسلیم کرنا پڑے گا۔
جو ظلم کئے کردہ اور ناکردہ گناہوں کی پاداش میں ان سب پہ ندامت اختیار کرنی پڑے گی۔ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہونگی۔ جو ہماری غلطیاں ہیں ہم تسلیم کریں گے۔ لیکن جو آپ کی غلطیاں ہیں انکو نہ صرف ماننا پڑے گا بلکہ ملک کی خاطر درست بھی کرنا پڑے گا۔
غلطی تسلیم کرنے سے عزت کم نہیں ہوتی بڑھتی ہے۔ اللّٰہ بھی راضی ہوتا ہے۔ آئیے اپنے رب کو راضی کریں۔ لیکن یہ بات پھر دونوں اطراف کو ماننی پڑے گی۔ صاف بات ہے صرف ایک فریق کبھی بھی زمہ دار نہیں ہوتا۔ دونوں اطراف کو ملک کی خاطر ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا تو ہی ملک آگے بڑھ پائے گا۔
جو کچھ بھی ہو حل صرف ایک ہے عمران خان عمران خان اور صرف عمران خان۔ عوامِ پاکستان کی مرضی کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ ان کے مینڈیٹ کو ماننا پڑے گا۔ اور ہم کوئی دشمن نہیں۔ میرے لیڈر کا بہت بڑا ظرف ہے۔ وہ ملک کی خاطر بہت کچھ معاف کر دے گا۔
راستہ صرف ایک ہے اقتدار عوام کے اصل حکمرانوں کے حوالہ کرو اورآپ بیچ میں سے نکل جاؤ۔ آپ کا یہ کام نہیں ہے۔ آپ کی جو عزت ہے وہ ہمارے دلوں میں ہے لیکن وہ تب ہے جب آپ اپنے آئینی کردار کے اندر رہتے ہو۔ جس کو عوام نے ووٹ دیا ہے انکو ملک چلانے دو۔ غلط چلائیں گے۔ عوام راضی نہیں ہوگی تو یہی عوام انہیں ووٹ 🗳️ ہی کی طاقت سے نکال باہر کر دیں گے۔ جتنا اُدھار نہیں رکھتی !
عوام ہی اصل مالک ہیں ۔ اصل مالک کو فیصلے کرنے دو۔ جس کو بھی لائیں گے آپ پہ تو الزام نہیں آئے گانا۔
کوئلوں کی دلالی میں اپنا ہی منہ کالا ہوتا ہے۔
آپ کا اپنا کام ہمارا اپنا کام۔ ہم آپ کو آپ کے آئینی رول کے اندر عزت دیتے ہیں اور مزید بھی عزت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن عزت دو طرفہ ہوتی ہے۔ عزت چاہئے تو عزت دینی پڑے گی۔
عوام کے دلوں میں اپنی عزت اپنا کھویا ہوا مقام واپس بحال کرنا چاہتے ہو تو وہ ہونے دو جو عوام چاہتے ہیں۔ عوام نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف اور عمران خان !
بات بڑی سادہ ہے۔ ڈنڈے سے نہیں چلتا۔ حکمت سے چلتا ہے ملک۔ انصاف سے چلتا ہے۔ ڈنڈا چلا کر دیکھ لیا کیا چلا ؟
کوئی تجارت ؟ کوئی امن ؟کوئی روزگار ؟ کوئی زراعت ؟کوئی عوام کے چہروں پہ خوشی ؟ کوئی اطمینان ؟ کوئی ملک میں سرمایہ کاری ؟کوئی تعلیم ؟ کوئی نوجوانوں کا مستقبل ؟ کچھ بھی تو نہیں دے پائے سوائے خودساختہ عہدوں ، خود نمائی اور انجمن ستائشِ باہمی کے۔
جیسا قائداعظم نے سوچا تھا 78 سال میں ایکبار تو ویسا چلنے دو
اللّٰہ کے بندوں !
جس نے بنایا تھا اسی کو بہتر پتہ تھا کہ کیسا ہوگا اور کس طرح چلے گا یہ پیارا پاکستان۔ قائد کے وژن پہ چلنے دو اس ملک کو پھر دیکھو کیا بھارت کا امریکہ اور کیا یورپ۔ ہماری دھول کو بھی نہیں پا سکتی یہ قومیں۔ دنیا کا سرتاج ملک بنے گا پاکستان انشاءاللّٰہ
ایسی جفاکش، بہادر، خوددار اور مہنتی قوم ہیں یہ پاکستانی۔ کوئی قیادت کرنے والا مل جائے بس !
اور جو لیڈر ملا ہے اسکو زندان میں ڈال دیا ہے۔ بڑے سورما بنتے ہو۔ یہ طاقت ہمیں نہیں ان کو دکھاؤ جن کے خلاف ہم نے تمہیں دی ہے۔
آؤ بات کرو عمران خان کو باہر لیکر آؤ۔ میں بات کرنے کیلئے تیار ہوں اپنے لیڈر سے۔ مجھے ملواؤ۔ کسی گارنٹی کی ضرورت نہیں۔
بیچ میں قرآن رکھو۔ قرآن سے بڑی گارنٹی کوئی نہیں۔
میرا لیڈر ایمان والا ہے۔ ایکبار کہہ دیا تو کٹ جائے گا لیکن اپنی بات سے اپنے وعدے نہیں پیچھے نہیں پھرے گا۔
لیکن بات صرف عمران خان سے ہی ہوگی۔ کوئی مائنس ون نہیں۔
کوئی آئیں بائیں شائیں نہیں۔ لیڈر صرف ایک ہے عمران خان۔ لیڈر بنایا نہیں جا سکتا۔ لیڈر یا ہوتا ہے اور یا نہیں ہوتا۔
اسلئیے کہتا ہوں نئے نئے تجربات کرنا چھوڑ دو۔ دوبارہ کہتا ہوں لیڈر صرف ایک ہے عمران خان۔ قوم صرف عمران خان کے ساتھ ہے۔ کسی اور کے ساتھ نہ ہے اور نہ ہوگی۔ انشاءاللّٰہ
ہم آپ کو تسلیم کرتے ہیں۔ ملک کیلئے آپکی اہمیت اور ضرورت کو مانتے ہیں۔ آپکو بھی ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا اور ملک کیلئے عمران خان کی ضرورت اور عالم اسلام کیلئے عمران خان کی اہمیت کو ماننا پڑے گا۔
آگے اب ایک دوسرے کو عزت دیں گے اور تسلیم کریں گے تو یہ ملک چلے گا۔ لیکن چلانا آئین پہ پڑے گا۔ ایک دوسرے کی آئینی حیثیت مان کر چلے گا۔ ڈکٹیشن پہ نہیں آئین پہ چلے گا۔ آئین پہ چلنے دو گے تب یہ ملک چلے گا اور خوب چلے گا۔ انشاءاللّٰہ
پاکستان زندہ باد
جمہور زندہ باد
آئین زندہ باد
عمران خان پائیندہ باد
@Usama7 Usama, these are the guys known for giving flour sacks to the poor while the cameras are clicking away, only to snatch them back and head to the next village for another photo op.
Expect the worst from these insects.
He won't speak up for anyone. Remember when he and his wife were denied entry during the elections? That was the last time we saw any outrage by him.
He's only good for lectures where he can recite poetry and pretend to be intellectually elite.
@SaddiaMazhar I agree, but then I don't want myself and my family to be dragged by the hair and put in jails. Or worse, picked up by the boys never to be seen again.
Ap Islamabad jao aur sab se khubsurat jaga dekho aur pocho tu answer mile ga ye jaga ya tu Boys ki hai ya Judges ki hai…
And this is what’s wrong with our country since partition.
26 نومبر کو عوام نے آخر کسے گالیاں دی تھیں؟ پوری دنیا نے دیکھا کہ عوام نے فوج کو گلے لگایا تھا، اور فوج نے یقین دلایا تھا کہ آپ پر گولی نہیں چلائی جائے گی۔ عوام نے سمجھا کہ شاید اس بار یہ سانپ اپنی بات پر قائم رہیں گے، مگر آدھی رات کو سب کچھ بدل گیا اور ان سانپوں نے وہی کیا جو ان کی فطرت ہے۔ ذرا بتاؤ نہ کیا اُس وقت عوام نے ملک کو گالیاں دی تھیں؟ کیا جلاؤ گھیراؤ کیا تھا؟ کیا فورسز کو ماں بہن کی گالیاں دی تھیں؟ جو آدھی رات عوام کے سر کھولے گئے تھے۔ جس کی تصدیق اس وقت عسکری کپورے راوی نے بھی اپنے ٹویٹ میں کی تھی۔