I paid the driver in cash but the ride was marked unpaid. A negative balance was added and later deducted again, so I was charged twice. Please verify and refund the extra amount. @JeenyCare@JeenyKSA
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
*”جمعہ کے دن میں ایک ساعت (گھڑی) ایسی ہے کہ اگر کوئی مسلمان بندہ نماز پڑھتے ہوئے اس گھڑی کو پا لے، پھر اللہ تعالیٰ سے اپنی کسی ضرورت کا سوال کرے تو اللہ اس کو (ضرور) دے گا۔“*
(سنن ابي داود ۱۰۴۶)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ:
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی اور آپ نے ایک دن میں دو دفعہ پیٹ بھرکر روٹی اور زیتون نہیں کھایا۔*
(صحيح مسلم ۷۴۵۳)
*دنیا دکھوں اور مصیبتوں کا گھر ہے جن کا علاج اللہ، رسول اور آخرت پر ایمان ہے۔ یہ ایمان انسان کے دل و دماغ میں صبر و تحمل اور قرآن و حدیث کی مسلسل اطاعت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔*
💯
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز جنازہ پڑھی اس کے لیے ایک قیراط ثواب ہے اور اگر مٹی دینے میں شامل ہوا تو اس کے لیے دو قیراط ہیں، اور ایک قیراط احد پہاڑ کے مانند ہے (مفہوم)۔“
(صحيح مسلم ۲۱۹۶)
فقر اور تنگ دستی اس قدر نقصان دی نہیں جس ققدر مال و دولت کی فراوانی نقصان دہ ہے کیونکہ غربت میں اللہ یادر رہتا ہے جبکہ دولت کے نشے میں اللہ بھول جاتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
قرآن کی سب سے سخت آیت «من يعمل سوءا يجز به» ”جو شخص کوئی بھی برائی کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا“۔ (سورۃ النساء: ۱۲۳)
(سنن ابي داود ۳۰۹۳)
حدیث قدسی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی کوئی عزیز چیز میں دنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے، تو اس کا بدلہ میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔“
(صحيح البخاري ۶۴۲۴)