صلی اللہ علیہ وسلم
جس دیے کی توانائی ارض و سما کی حرارت بنی
اس دیے کا ہمیں بھی حوالہ بہت اور اجالا بہت
میرے ہاتھوں سے اور میرے ہونٹوں سے خوشبوٸیں جاتی نہیں
میں نے اسم محمد کو لکھا بہت اور چوما بہت
سلیمؔ کوثر
#ProhetMuhammadﷺ#عید_میلاد_النبی#صلوات_بر_محمد
کدھر ہیں میرے وہ احباب جو کہتے ہیں کہ ہمارا میڈیا ”کنٹرولڈ“ ہے۔ ارے بھائی آج ہمارے میڈیا نے اسرائیلی پارلیمان سے براہ راست تقریر نشر کر کے اپنی آزادی تو ثابت کردی ہے۔
ایک بات تو طے ہے کہ قاٸد اعظم کا پاکستان بدل رہا ہے بلکہ بدل چکا ہے۔
#Gaza#Israel
شاید کہ اتر جاٸے ترے دل میں مری بات
خطے کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں بلاول بھٹو کا آج پارلیمان سے خطاب نہایت متوازن اور بر محل تھا۔
کاش ان کے مخاطبین بھی سمجھیں۔
#IranIsraelConflict#WorldWarIII
آج قومی ہاکی ٹیم فاٸنل میچ نیوزی لینڈ سے 6-2 سے ہار گٸی، مگر اتنے عرصے بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فاٸنل میں پہنچنا ہی بڑا اعزاز ہے۔طاہر زمان کی محنت رنگ لارہی ہے۔ شاباش پاکستان ٹیم۔
بے حسی کی انتہا ہے کہ کسی بھی چینل نے یہ میچ براہ راست نہیں دکھایا۔
#FIHNationsCup#HockeyNationsCup
میڈیا طالب علم کے طور پر میں ہمیشہ اپنے میڈیا کے معیارکا ناقد رہا ہوں۔ مگر گزشتہ 5، 6روز سے 140 کروڑ آبادی والے بھارت کا "میڈیاٸی چہرہ" دیکھ کر حیرانی ہوٸی اور خوشی بھی کہ بھارت کے میڈیا کے مقابلے میں ہمارا میڈیا زیادہ ذمہ دار اور بہت زیادہ میچور ہے
#ceasfire#IndiaPakistanWar
بھارت جتنا شکر کرے کم ہے کہ جنگ بندی ہو گٸی ہے، ورنہ ہم نے، اخری آپشن کے طور پر اپنے سب سے مہلک ہتھیار "استاد چاہت فتح علی خان" پر ٹاکی شاکی مار لی تھی۔
پاکستان زندہ باد!🇵🇰
#ceasefire#OperationBunyanulMarsoos#pakistanindiawar
چینی دوستوں کا شکوہ:
یہ کس مقام پہ سوجھی ہے جنگ بندی کی
ابھی تو جا کے کہیں ریٹ بڑھنے والے تھے
(دوسرا مصرع یار من پروفیسر رٸیس مغل کا ہے)۔
پاکستان زندہ باد!🇵🇰
#PakistanZindabad#pakindiawar#بنیان_المرصوص
یہ جنگ بندی کہیں وقت لینے، اور سنبھلنے کی کوٸی چانکیاٸی چال ہی نہ ہو۔
بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی نہایت تشویش ناک ہے۔
پاکستان زندہ باد!🇵🇰
#PakistanZindabad#pakindiawar#بنیان_المرصوص