قیدی صرف سزا کا نہیں، اصلاح اور بحالی کا بھی حق دار ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات اس سوچ کی عکاسی کرتی ہیں کہ بہتر نظام ہی بہتر معاشرے کی بنیاد بنتا ہے۔
تبدیلی وہی ہے جو امید، وقار اور نئے آغاز کا راستہ ہموار کرے۔
#Punjab#PrisonReforms#Justice #Rehabilitation
خواب صرف دیکھنے سے پورے نہیں ہوتے، انہیں سچ بنانے کے لیے عزم، مسلسل محنت اور اللہ تعالیٰ کی رحمت درکار ہوتی ہے۔
الحمدللہ، آج ایک اور خواب حقیقت بن گیا۔ شکر ہے اُس رب کا جس نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ 🤲✨
#Alhamdulillah#SuccessJourney#DreamsToReality#HardWorkPaysOff#Blessed #NeverGiveUp
جنوبی پنجاب کے زراعتی اور تجارتی منظرنامے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی ملتان وہاڑی شاہراہ کے ساڑھے 93 کلومیٹر طویل حصے کو دو رویہ کرنے کا یہ معرکہ 14 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ طویل سفری صعوبتوں اور حادثات کا مستقل ازالہ کرتی یہ وسیع گزرگاہ اب علاقائی معیشت کو نئی جلا بخشنے، زرعی اجناس کی مارکیٹوں تک ترسیل کو تیز کرنے اور عوامی زندگی میں پائیدار آسانیاں لانے کے لیے تیار ہے۔
الحمدللہ پنجاب کے دیہاتوں کو جدید اور پختہ راستوں سے منسلک کرنے کا وژن اب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ 79 ارب روپے کی لاگت سے ریکارڈ 75 دنوں میں 1567 سڑکوں کے مقررہ ہدف میں سے 1129 رابطہ سڑکیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 40 ارب روپے کی لاگت سے جاری اس منصوبے میں کڑی نگرانی سے قوم کے 11 ارب روپے بچائے گئے۔ انشاءاللہ بنیادی ڈھانچے کی یہ پائیدار تبدیلی دیہی معیشت کو نئی زندگی دے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے ترقی کے نئے افق روشن کرے گی۔پنجاب کے تمام شہروں اور دیہات میں پہلی بار ترقی کے یکساں موقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا غریب پرور زرعی منصوبہ " اپنا کھیت اپنا روزگار" کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ہے۔ پنجاب کی1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ قابلِ کاشت سرکاری اراضی 30000 نادار خاندانوں کو محض 100 روپے سالانہ کی علامتی لیز پر 20 سال کے لیے تفویض کر دی گئی ہے۔ سو فیصد میرٹ پر کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ کے ذریعے ضرورت مند طبقے کو نہ صرف اراضی کا مالکانہ اختیار دیا گیا ہے بلکہ زمین کی تیاری کے لیے 50 ہزار روپے فی ایکڑ مالی امداد اور جدید فنی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ تھل سے پوٹھوہار تک پھیلی اس سکیم میں 20 فیصد کوٹہ خواتین کا رکھا گیا ہے تاکہ ہماری مائیں اور بہنیں بھی معاشی طور پر بااختیار بن سکیں۔ انشاءاللہ اب محنت بھی کسان کی ہوگی اور پورا منافع بھی اسی کا ہوگا، عزتِ نفس کے ساتھ۔
جیہڑا واہے، اوہ ہی کھائے !
تعلیم تک آسان رسائی، محفوظ سفر اور جدید سہولیات، یہی روشن پنجاب کی پہچان ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت طلبہ کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو ان کے روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط کر رہے ہیں۔
#MaryamNawaz#Punjab#Youth#Education
ابا جی کا خواب، آج کسان کی حقیقت۔ 🚜🌾
گرین ٹریکٹر پروگرام کے ذریعے جدید مشینری کسان کی محنت کو نئی طاقت دے رہی ہے، تاکہ ہر فصل خوشحالی اور ترقی کی نوید بنے۔
#GreenTractorProgram#Kissan#Punjab#Agriculture
Aik toh itni kutti garmi hai, upar se kutton wali load shedding aur muslim shower aur taps dono are literally pouring boiling hot water; banda kis deewar mein ja kar sar maray.
تعلیم کے سفر میں عمر نہیں، عزم معنی رکھتا ہے؛ 48 سال کی عمر میں فرسٹ ایئر امتحان دینے والے یہ باہمت طالب علم اس حقیقت کی روشن مثال ہیں کہ علم حاصل کرنے کا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑتا۔
اس شخص نے ایئر کنڈیشنر کی ٹھنڈی ہوا دوسرے کمرے تک پہنچانے کے لیے دیوار میں ایک سوراخ کیا اور 3D پرنٹر کی مدد سے ایک خصوصی آلہ تیار کیا۔ اس کی یہ منفرد ایجاد کامیاب رہی، جس کی بدولت اب ایک ہی ایئر کنڈیشنر سے دونوں کمرے بیک وقت ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔
30 ہزار کامیاب مستحق خاندانوں کے لیے آج خوشی کا دن ہے۔ 20 سالہ لیز پر زمین ملنے سے اب آپ اپنی محنت کا پورا پھل خود حاصل کریں گے۔ آپ کی کمائی، آپ کی فصل اور آپ کا مستقبل اب آپ کی اپنی محنت سے وابستہ ہوگا۔ یہ اقدام کسانوں کو خودمختاری، باوقار روزگار اور بہتر زندگی کی جانب لے جانے والا اہم قدم ہے
اب کسان کو کھیت کی فکر نہیں، کیونکہ اس کی سہولت حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کے ذریعے کسانوں کو کم لاگت، ماحول دوست اور پائیدار توانائی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ زراعت مضبوط ہو، اخراجات کم ہوں اور خوشحالی ہر کھیت تک پہنچے۔ 🌱☀️
خوشحال کسان، سرسبز پنجاب۔
#Punjab #SolarTubewells #Kisan #Agriculture