بڑے بڑے کھڑپینچو نے لکھ کے دے دیا ہے یہ تو عام ورکرز ہیں یہ بھی لکھ کر دیں اور باہر آ جائیں انہوں نے کون سا الیکشن لڑنا ہے۔
ایمان طاہر
ایمان طاہر آپی ہم جانتے ہیں کہ آپ بڑی محنت کر رہی ہیں لیکن آپ کے یہ الفاظ کچھ سمجھ نہیں آرہے کہ ورکرز نے کون سے الیکشن لڑنے ہیں
مطلب ورکرز صرف ماریں کھانے کے لیے رہ گئے ہیں؟
جیلیں کاٹنے کے لیے رہ گئے ہیں؟
گولیاں کھانے کے لیے رہ گئے ہیں؟
مزاحمت کے لیے رہ گئے ہیں؟
الیکشن لڑنے کے لیے صرف آپ لوگ اور آپ کا خاندان رہ گیا ہے؟
کیا ورکرز الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں؟
کہاں پہ لکھا ہے کہ ورکر الیکشن نہیں لڑ سکتے اور کیا یہ آپ ڈیسائڈ کریں گی کہ ورکرز الیکشن لڑیں گے یا نہیں لڑیں گے
یا خان صاحب ڈیسائڈ کریں؟
رات کو میرے اور میری بہن کے گھر گھس کر میرے بڑے بھائی اور بہنوئی کے بڑے بھائی کو مارا گیا نیز میری 65 سالہ بزرگ والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی 3 گھینٹے میرے گھر کا محاصرہ کیا گیا ۔
صرف یہ کہ میرے والد محترم کا انتقال ہوا تھا اور میری بہن طیبہ میرے گھر والد صاحب کے ایصالِ ثواب اور دعا کے لیے آئی تھی۔ اس معاملے میں پہلے ان کے والد اور بعد ازاں ڈرائیور کو بھی مبینہ طور پر تحویل میں لیا گیا۔ اس کے بعد میرے گھر میں یہ افسوس ناک کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اگر کسی شخص کے خلاف کوئی قانونی شکایت یا الزام موجود ہے تو این سی سی آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کریں، لیکن کسی بھی ادارے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہو کر شہریوں کی عزتِ نفس، بنیادی حقوق اور نجی زندگی کو پامال کرے۔
میں چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کو قانون کے مطابق حل کروانے میں کردار ادا کیا جائے۔۔
میں اپنے والد محترم کی وفات
کے آٹھویں روز پیش آنے والے اس واقعے کو ساری زندگی نہیں بھول سکوں گا۔ بالخصوص اپنی 65 سالہ والدہ کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کو، جو اس وقت شوہر کی وفات کے بعد عدت میں ہیں، کبھی فراموش نہیں کر پاؤں گا۔
مریم نواز صاحبہ آپ اپنی ذاتی جنگ میں یہ مت بھولیں کہ یہ ادارے آپ کے ماتحد نہیں ہیں ہم بھی پاکستان شہری ہیں اور اسی پاکستان میں رہتے ہیں ہم اپنے اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اگر کوئی کاروائی کرنی ہے تو قانون کے مطابق آئیں ہم وکلاء ہیں اور کسی کے ساتھ کھڑے ہونے میں آزاد ہیں اس طرح اداروں کو لوگوں کے گھروں میں نہ گھسائیں۔۔
بھکر جیل کے گیٹ پر رہائی پانے والے کارکنان کا ایک ہی مطالبہ رہا کرو رہا کرو خان کو رہا کرو
الحمدللہ آج 3MPO کے تحت باحق قید 25 کارکنان بھکر جیل سے رہا۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
میرے والد چوہدری محمد یونس صاحب کا انتقال ہوچکا ہے سب سے دعاوں کی اپیل ہے اللہ پاک میرے والد صاحب سمیت تمام مرحومین کی بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین۔
سب سے دعاوں کی درخواست ہے 🙏