اسپوتنک کی پوری ٹیم کو اردو سروس شروع کرنے پر دل سے مبارکباد! 🇵🇰🇷🇺
یہ ایک انتہائی احسن اقدام ہے۔ اب پاکستانی عوام روس کی خبریں اپنی زبان میں پڑھ سکیں گے اور وہاں کے لوگوں کو بہتر طور پر جان سکیں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔
روس کی نمایاں بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک (Sputnik) نے اردو زبان میں اپنی نیوز سروس کا آغاز کر دیا ہے!
دنیا بھر میں اردو بولنے والے ۲۴ کروڑ ۶۰ لاکھ افراد کے لیے یہ نئی سروس عالمی سیاست اور جغرافیائی و تزویراتی امور سے متعلق اعلیٰ معیار کی خبروں، تجزیوں اور بین الاقوامی حالات و واقعات کی جامع کوریج کے حصول کا ایک متبادل ذریعہ فراہم کرتی ہے۔
ایکس (X) پر اسپوتنک اردو کو فالو کری
@SputnikUrduNews
🇷🇺🇵🇰 Pakistani Actress Dananeer Mobeen Wins the Diamond Butterfly Film Award! 🏆
On November 12, Moscow hosted the second edition of the Open Eurasian Film Award "Diamond Butterfly." This year, 41 films from 19 countries competed for the honors.
🇵🇰 Dananeer Mobeen took home the Best Actress prize for her leading role in "Mera Lyari". The trophy was presented to her by renowned Russian actor Sergey Garmash.
💬 In her acceptance speech, Dananeer said:
“Our film tells the story of women fighting for the rights they deserve. It is a truly important project, and, of course, it was all worth it. It is thanks to this film that I am standing here today.”
This marks the second consecutive year that Pakistan has been among the Diamond Butterfly winners. In 2025, Sonya Hussaiyn received the Best Supporting Actress prize for her role in "Termite."
👏 We warmly congratulate Dananeer on this well-deserved recognition and wish her continued success and many more outstanding roles!
Open Eurasian Film Award “Diamond Butterfly” is organized by the Russian Culture Foundation with the support of the Ministry of Culture of the Russian Federation. Its mission is to foster dialogue between countries and peoples through the art of cinema.
📸📽: Dananeer Mobeen’s social media
#RussiaPakistan
🇷🇺🇨🇳🇺🇸 The #RussiaChinaUSA Heads of State Declaration toward Peace adopted following the trilateral meeting:
✍️ The three Heads of State are committed to maintaining strategic stability & international security.
Full: https://t.co/GbopTskrkR
امن کی جانب پیش رفت سے متعلق روس، چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کا مشترکہ اعلامیہ
اعلامیے کا مکمل متن درج ذیل ہے:
روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن، عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے 19 نومبر 2026 کو چین کے شہر شینزن میں ملاقات کی۔
روس اور امریکہ کے صدور نے اس تاریخی سہ فریقی سربراہی اجلاس کی میزبانی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ تینوں سربراہانِ مملکت نے موجودہ بین الاقوامی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور تزویراتی استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
1۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے روس، چین اور امریکہ نے اقوامِ متحدہ میں اصلاحات لانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ یہ عالمی ادارہ بین الاقوامی چیلنجوں سے زیادہ مؤثر انداز میں نمٹ سکے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام اور تحفظ سے متعلق اپنے بنیادی مقصد کو بہتر طور پر پورا کر سکے۔
2۔ تینوں ممالک نے دنیا بھر کے ممالک کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم کی تیار شدہ مصنوعات کی پیداوار اور فراہمی بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے توانائی کی مستحکم اور بلاتعطل فراہمی کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔
3۔ تینوں سربراہانِ مملکت نے اس امر کو تسلیم کیا کہ ریاستوں کی رضامندی کے اصول کی پاسداری اور ریاستی عہدیداروں کو حاصل قانونی استثنیٰ کا احترام نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اسی نوعیت کے دیگر اداروں کو اپنے دائرۂ اختیار کا ناجائز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
4۔ تینوں سربراہانِ مملکت نے اس اصولی مؤقف کا اعادہ کیا کہ جوہری جنگ میں کسی فریق کی فتح ممکن نہیں اور ایسی جنگ کسی صورت نہیں لڑی جانی چاہیے۔ تینوں ممالک نے جوہری خطرات کو کم کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مذاکرات کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
چین اور امریکہ کے صدور کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے افتتاحی کلمات شینزن، 19 نومبر 2026
ولادیمیر پوتن:
آج کی اس ملاقات کے انعقاد پر میں سب سے پہلے اپنے چینی میزبانوں، بالخصوص صدر شی جن پنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
اس نوعیت کی سہ فریقی ملاقات پہلی بار منعقد ہو رہی ہے، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تین مستقل رکن ممالک، روس، عوامی جمہوریہ چین اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سربراہان شریک ہیں۔
ہمارے تینوں ممالک کو دوسری عالمی جنگ کی فاتح طاقتیں ہونے کا مشترکہ تاریخی مقام حاصل ہے اور سب سے بڑھ کر بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام اور تحفظ کی مشترکہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔
ہمارے ممالک نے اقوام متحدہ کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ اسی لیے اس عالمی ادارے کے قیام کے ساتھ وجود میں آنے والے بین الاقوامی قانونی نظام کا تحفظ اور اسے مزید مستحکم بنانے کا فریضہ بھی ہم پر عائد ہوتا ہے۔ اس نظام میں اقوام متحدہ کا منشور اور اس میں درج اصول بھی شامل ہیں۔
بلاشبہ ہمیں عالمی اور علاقائی اقتصادی روابط کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ اور توانائی کی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کرنا چاہیے۔
علاقائی تنازعات کے حل کے حوالے سے ہمارے ممالک کے بہت سے مفادات مشترک ہیں، جن میں یقیناً یوکرین کا تنازع بھی شامل ہے۔ صدر شی جن پنگ اور میں نے گزشتہ روز اس موضوع پر بات چیت کی تھی۔ آج صدر ٹرمپ کی تجویز پر ہونے والی ہماری دوطرفہ ملاقات میں بھی زیادہ تر گفتگو اسی مسئلے پر مرکوز رہی۔
ہمارے ممالک عصرِ حاضر کے خطرات اور چیلنجوں، بالخصوص بین الاقوامی دہشت گردی اور سرحد پار منظم جرائم سے نمٹنے کے حوالے سے بھی مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔
میرا پختہ یقین ہے کہ اگر روس، چین اور امریکہ باہمی احترام، مساوات اور مفادات کے توازن کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے شراکت داری کی بنیاد پر تعمیری تعاون کو فروغ دیں تو ہمارے تینوں ممالک اور ان کے عوام عالمی امن و سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
📸 President #Putin joined fellow #APEC Economic Leaders for a #FamilyPhoto.
He is attending a gala reception at the Shenzhen International Exchange Centre, hosted by President Xi Jinping in honour of APEC Economic Leaders.
ایپیک سی ای او سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کا خطاب شینزن، 18 نومبر 2026
خطاب کے اہم نکات
صدر ولادیمیر پوتن:
ایشیا بحرالکاہل کا خطہ عالمی معیشت کا مرکز اور دنیا کا سب سے اہم صنعتی و تکنیکی مرکز بن چکا ہے۔
اس خطے میں صارفین کی بڑی منڈیاں، دنیا کی صفِ اوّل کی کمپنیاں اور اعلیٰ معیار کے تحقیقی و تعلیمی ادارے موجود ہیں۔
ایشیا بحرالکاہل کا خطہ اس بات کی واضح مثال پیش کرتا ہے کہ کس طرح مساوات کے اصول پر مبنی ایک زیادہ منصفانہ اور جمہوری عالمی نظام تشکیل پا رہا ہے، جس میں مرکزی بالادستی پر مبنی پرانا نظام بتدریج اپنی جگہ مساوی سطح پر قائم باہمی روابط کے ایک وسیع نیٹ ورک کو دے رہا ہے۔
*
تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ معاشی بالادستی قائم رکھنے اور دباؤ ڈالنے کے پرانے ہتھکنڈے اب غیر مؤثر ہو چکے ہیں اور دوسروں کو خوف زدہ کرنے کی اپنی بیشتر صلاحیت کھو بیٹھے ہیں۔ بلاشبہ اقتصادی پابندیاں، محصولات اور برآمدات پر عائد بندشیں اب بھی معاشی ترقی کی رفتار سست کر سکتی ہیں، لیکن وہ اسے مکمل طور پر روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں، جبکہ کسی حریف ملک کی معیشت کو تباہ کرنا تو ان کے بس کی بات ہی نہیں رہی۔
اس کی ایک واضح مثال ہمارے اپنے ملک روس کو تنہا کرنے کی ناکام کوششیں ہیں۔ہمیں غیر معمولی پابندیوں کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں روس پر سب سے زیادہ تعزیری اقدامات مسلط کیے گئے ہیں۔ اس کے باوجود، اپنی جغرافیائی حیثیت، اپنے عوام کی منفرد خصوصیات اور عالمی معیشت و بین الاقوامی امور میں اپنے اہم کردار کی بدولت ہم ان تمام آزمائشوں سے باوقار انداز میں سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔
میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ جب مختلف ممالک کی معیشتیں ایک دوسرے سے اس قدر گہری وابستگی رکھتی ہوں تو پیداوار سے لے کر ترسیل تک کے پورے سلسلے میں کسی بھی مرحلے پر مصنوعی رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باقی تمام مراحل کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہی صورتِ حال ہمیں ان ممالک میں دکھائی دے رہی ہے جو روس یا دیگر ممالک کے خلاف بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔
مثال کے طور پر، یورپی یونین اپنے ہی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ ان اقدامات میں روسی منڈی تک رسائی ترک کرنے اور روس سے سستی توانائی کی قابلِ اعتماد فراہمی منقطع کرنے کے فیصلے بھی شامل ہیں، حالانکہ کئی دہائیوں تک یہی توانائی یورپ کی خوشحالی کی بنیاد رہی تھی۔ نتیجتاً، یورپی یونین کی صنعتی صلاحیت مسلسل کم ہو رہی ہے اور وہ اپنے حریفوں کے مقابلے میں اپنی مسابقتی حیثیت کھوتی جا رہی ہے۔ بجٹ خسارہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور افراطِ زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
*
روس کے لیے ایشیا بحرالکاہل کا خطہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے لحاظ سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ 2014 میں روس کی مجموعی بیرونی تجارت میں اس خطے کا حصہ ایک چوتھائی سے زیادہ تھا۔ اس وقت ہم نے طویل مدتی ہدف مقرر کیا تھا کہ اس حصے کو بڑھا کر 40 فیصد تک پہنچایا جائے۔ آج روس کی مجموعی بیرونی تجارت میں اس خطے کا حصہ نصف سے بھی تجاوز کر کے 53 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
ہم تجویز پیش کرتے ہیں کہ ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم (ایپیک) عالمی معیشت میں رونما ہونے والی بنیادی تبدیلیوں اور خطے کی برآمدی صلاحیت میں نمایاں اضافے کے پیشِ نظر رسد و ترسیل کے روابط اور نقل و حمل کے نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے، تاکہ یہ نظام بدلتے ہوئے معاشی تقاضوں سے ہم آہنگ رہ سکے۔ روس اس سلسلے میں خشکی اور سمندر کے راستے سامان کی نقل و حمل اور ترسیل کے لیے متعدد متبادل گزرگاہیں فراہم کر سکتا ہے۔
ایپیک ہر سطح پر، بالخصوص بڑی معیشتوں کے سربراہان کے درمیان، تعمیری مکالمے کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر یہ رہنما ایک ساتھ بیٹھ کر خیالات کا تبادلہ کر سکتے ہیں، باہمی مفاہمت پیدا کرتے ہوئے اور مفادات میں توازن قائم رکھتے ہوئے اپنے ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سے متعلق امور پر اختلافات دور کر سکتے ہیں اور دنیا بھر میں پائیدار ترقی کی بنیادوں کو مستحکم بنانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ مجھے ایپیک سربراہی اجلاس کے موقع پر روس، چین اور امریکہ کے سربراہان کے درمیان طے شدہ سہ فریقی ملاقات سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور میں اسے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع سمجھتا ہوں۔
📽 Video Address by Zakhar Prilepin to Participants of the Presentation of "Militia Romance" Short Story Collection at the Embassy of Russia in Pakistan (November 17, 2026)
17 نومبر کو پاکستان میں روسی سفارت خانے نے معروف روسی ادیب زاخار پریلیپِن کے افسانوں کے مجموعے «ملیشیا کا رومانس» کے اردو ترجمے کی تقریبِ رونمائی کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں روس کے سفیر البرٹ پی خورَیف؛ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی؛ رکنِ قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز اکبر؛ ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، نیز دوست ممالک کے سفراء اور پاکستان کی علمی و ادبی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکاء سے ویڈیو خطاب میں مصنف زاخار پریلیپِن نے کتاب کا اردو میں ترجمہ اور اشاعت ممکن بنانے میں تعاون پر روسی سفارت خانے اور پاکستانی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں سفیر خورَیف نے زاخار پریلیپِن کی زندگی اور ادبی سفر کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے یوکرین کے تنازعے کی بنیادی وجوہات کو سمجھنے، دونباس کے عوام کی جدوجہد کی تاریخ اور اپنی تاریخی، ثقافتی اور روحانی شناخت کے تحفظ کے لیے ان کے عزم کو جاننے میں اس کتاب کی اہمیت پر زور دیا۔
یوکرین کے بحران پر بات کرتے ہوئے سفیر نے کیف کو مغرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی وسیع فوجی اور مالی امداد کی طرف توجہ دلائی، جو تنازعے کو طول دینے کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے انسانی اور ثقافتی امور کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے روس کو بدنام کرنے کے مقصد سے چلائی جانے والی مغربی گمراہ کن اطلاعاتی مہم کو بھی اجاگر کیا۔
سفیر خورَیف نے بحران کے سیاسی اور سفارتی حل کے لیے روس کے عزم کا اعادہ کیا:
”ہم علاقوں کے حصول کے لیے جنگ نہیں لڑ رہے۔ ہم اپنی سرحدوں کے تحفظ اور مساوی اور ناقابلِ تقسیم سلامتی کے اصولوں پر مبنی یورپی سلامتی کے ایک مستحکم ڈھانچے کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔“
اختتام پر سفیر نے مترجم ڈاکٹر نجم سحر بٹ کا ان کی کاوش اور غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت پر شکریہ ادا کیا، جس کی بدولت اصل تصنیف کی فکری گہرائی کو برقرار رکھنا ممکن ہوا۔
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا اور ثقافت، سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے وسیع امکانات پر زور دیا۔
💬 FM #Lavrov:
🇷🇺🇨🇳🇺🇸 The upcoming trilateral meeting is useful under any circumstances, because these are three nuclear powers.
Simply listening to one another is useful in itself, particularly as no meeting in this format has ever been held before.
https://t.co/MnPgzeiFPt
🇷🇺📚 Russian Language Courses Resume for Pakistani Students in Islamabad
Russian language courses for Pakistani students have resumed at Allama Iqbal Open University (AIOU).
🎓 To mark the start of the new classes, Russian language instructor Ekaterina Andriets welcomed the students and congratulated everyone on the 205th anniversary of the birth of the great Russian writer and thinker Fyodor Dostoevsky.
Over the next three months of intensive study, students will learn the basics of Russian grammar and acquire vocabulary for everyday communication. They will also have the opportunity to explore Russia’s rich culture and centuries-old history.
🤝 The courses are being held as part of the international humanitarian project Russian Teacher Abroad, under the auspices of the Ministry of Education of the Russian Federation and with the support of the Embassy of Russia in Pakistan.
#RussiaPakistan
🇷🇺🇵🇰 Pakistani Students Explore the Cultural Diversity of Russia’s Peoples
📚 From November 3 to 12, students from three Pakistani universities – the National University of Modern Languages (NUML), the Federal Urdu University of Arts, Science and Technology (FUUAST) and the University of Okara – took part in the Great Ethnographic Dictation-2026, an international educational initiative.
🤝 Organized by Russia’s Federal Agency for Ethnic Affairs, it offered young Pakistanis an opportunity to explore the rich traditions, diverse cultures and unique heritage of the peoples of the Russian Federation.
🙏 The Embassy of Russia in Pakistan expresses its gratitude to NUML, FUUAST and the University of Okara for joining this initiative and helping promote intercultural understanding.
#RussiaPakistan
🕯️ The Embassy of Russia in Pakistan extends its deepest condolences to the family and loved ones of Alexander Darchiev, Ambassador Extraordinary and Plenipotentiary of the Russian Federation to the United States of America, on his untimely passing on November 11, 2026.
Alexander Darchiev was an outstanding diplomat, an accomplished expert on the United States, and a true patriot who devoted his life to serving his country and defending Russia’s interests on the international arena.
His professionalism and unwavering dedication to his Motherland will forever remain in our hearts.
🇷🇺🇵🇰 Russian Energy Minister Sergey Tsivilev Chairs Meeting of the Russian Side of the Russia–Pakistan Intergovernmental Commission
📍 In the run-up to the 11th session of the Russia–Pakistan Intergovernmental Commission on Trade, Economic, Scientific and Technical Cooperation (IGC), scheduled to take place in Moscow on November 25, 2026, Russian Energy Minister Sergey Tsivilev chaired a meeting of the Russian side of the Commission. The IGC is co-chaired by Sergey Tsivilev and Pakistan’s Federal Minister of Power Awais Leghari.
“We expect the upcoming session to consolidate the results achieved, identify new areas for growth and provide additional momentum to the development of joint projects,” the Russian Energy Minister emphasized.
👥 The meeting was attended by representatives of Russian federal executive authorities and companies.
Key areas of discussion included:
📑 Bilateral agreements and joint projects: Preparations of bilateral documents and the implementation of promising joint projects. More than 10 cooperation agreements covering various sectors are at the final stage of preparation for signing.
⚡️ Energy: Potential cooperation in improving energy efficiency, deploying energy storage systems, supplying Russian energy resources, constructing new hydropower plants and modernizing existing facilities, as well as protecting energy infrastructure against cyber threats.
🚢 Transport: Developing maritime shipping and expanding cooperation within the International North–South Transport Corridor remain promising areas of bilateral engagement.
🏭 Industry and healthcare: Prospects for industrial cooperation were discussed, including the revival of the Karachi Steel Mills. The two sides also explored opportunities to expand cooperation in healthcare, including the potential launch of projects to localize Russian insulin production in Pakistan.
🌐 Trade: In 2026, a research group was established to explore the possibility of concluding a free trade agreement between the Eurasian Economic Union (EAEU) and Pakistan. Both sides intend to continue working in this area.
🌾 Agriculture: Russian exports of finished agricultural products to Pakistan continue to grow, while bilateral trade in the agricultural sector increased by 17%. Promising areas include expanding cooperation in mineral fertilizers, developing crop breeding, and strengthening scientific and technological ties. The possibility of supplying veterinary vaccines is also under consideration.
🎓 Education and science: In the 2025–2026 academic year, around 1,400 Pakistani citizens enrolled at Russian educational institutions – twice as many as in 2023. The two sides are working on draft intergovernmental agreements on education, including the mutual recognition of academic qualifications and credentials. An Open Education Center operates in Islamabad, offering Russian-language courses, while the Russian Teacher Abroad program is also being developed.
🛡️ Emergency management: In January 2026, representatives of Russia’s Ministry of Emergency Situations (EMERCOM) took part in joint comprehensive exercises on responding to emergencies, including forest fires, avalanches and heavy snowfall.
Russia and Pakistan have a long-standing tradition of cooperation in disaster prevention and emergency response. In 2005, Russian rescue teams played an important role in relief efforts following the devastating earthquake in Pakistan.
🤝 Culture: The meeting also highlighted considerable potential for expanding cultural ties between the two countries.
“Our task is to ensure the practical implementation of promising areas of Russian–Pakistani cooperation and prepare concrete proposals for the upcoming session of the Commission,” Sergey Tsivilev concluded.
#RussiaPakistan
🗓 FM #Lavrov chaired a joint meeting of the Council of FMs, the Council of Defence Ministers & the Committee of Secretaries of Security Councils of the #CSTO.
The participants held a constructive & engaged exchange of views on pressing issues.
https://t.co/eoqwrun8pu
روس کا سفارتخانہ یوم اقبال اور عالمی یوم اردو کے موقع پر پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے!
اس خاص موقع پر ہم روس اور پاکستان کے عوام کے درمیان مشترکہ روحانی اور اخلاقی اقدار کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں، جن میں مذہبی روایات کا احترام، مضبوط خاندانی نظام سے لگاؤ اور ثقافتی ورثے سے گہری وابستگی شامل ہیں-
اس خاص دن پر ہم اپنے پاکستانی دوستوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں!
🇷🇺🇵🇰 The Embassy of Russia warmly congratulates the people of Pakistan on Iqbal Day and World Urdu Day!
🤝 On this special occasion, we would like to highlight the spiritual and moral values shared by the peoples of Russia and Pakistan, including respect for religious traditions, a commitment to strong family values and a deep appreciation of cultural heritage.
Warmest wishes to our Pakistani friends on this special day!