سالہا سال سے یہاں آمریتیں اور جمہوری حکومتیں آتی اور جاتی رہیں لیکن اس نظام کے سماجی و معاشی جبر میں کوئی کمی نہیں آئی،حقیقی عوامی مسائل کسی کی ترجیحی نہیں ہے،سوال یہ ہے کہ کیا اس نظام میں بھوک،بیماری،بے روزگاری اور غربت کی چکی میں پسنے والے عوام کی نجات ممکن ہے؟
قوم کی نبض ساکت، چل رہی ہے محاز آرائی
فیصلہ،پھر نظر ثانی کی درخواست،پھر بیان بازی،آپسی لڑائیاں،کسی نہ کسی معاملے پر تکرار میں شدت،ہر دور میں یہی کچھ،کہیں ایسا تو نہیں کہ جب حکمران طبقات انسانی زندگی میں بہتری کے بجائے ابتری کا نظام چلا رہے ہوں تو یہ سب کچھ ناگزیر ہو جاتا ہے؟
مستحسن فیصلہ
سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،طبی معائنے کے دوران ڈاکٹر فیصل اور بہن ڈاکٹر عظمی خان بھی ہمراہ ہوں گے،عدالت نے اہل خانہ سے بھی ہفتے میں ایک دن ملاقات کرانے کی ہدایت کی ہے
رگ جاں کو دبوچتی مہنگائی کیخلاف دھرنا
مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع ہو گیا، پٹرولیم لیوی زبردستی کا بھتہ ٹیکس،حکومت سے پٹرولیم لیوی کی فوری واپسی کا مطالبہ
نہیں مانیں گے من مانی کسی کی
لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف مظاہرہ،پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں، مقررین کا کہنا تھا کہ یہ کیسا طرز حکمرانی ہے، ٹیکس پر ٹیکس لگاؤ اور غریبوں کا خون ںچوڑو؟بھتہ ٹیکس کے خاتمے تک جہدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
ظلم کا یہ ڈھب دیکھو
لاہور میں احتجاج کی کوریج کے دوران صحافی پر پولیس کا وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے،کیا پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی ہے جرم ہے؟واقعہ میں ملوث خود سر اہلکاروں کا کڑا محاسبہ ہونا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے
طلباء کا احتجاج
جڑواں شہروں کے طلباء نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے تمام مسائل مزاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی حقوق کیلئے احتجاج جرم نہیں ہے
کرسیوں کے کیڑے؟
آزاد کشمیر میں لوگ ہر طرح کے طلم و استبداد کے باوجود اپنے بنیادی حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں،دوسری جانب حکمرانوں کو الیکشن کی پڑی ہے،لوگ حکمرانوں کے تماشوں اور سرکس سے بیزار نظر آتے ہیں،حکمرانوں کو سوچنا چاہیے کہ انکی سیاست یں عوام کی دلچسپی کیوں نہیں رہی؟
یہ مقتل ہے یا بستی ہے
راولاکوٹ میں پرامن لانگ مارچ کے شرکاء پر فائرنگ اور شہادتوں کی افسوسناک اطلاعات آ رہی ہیں،اپنے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے کی راہیں جبر و تشدد سے نہیں،محبت، دوستی اور احترام باہمی سے تراشی جاتی ہیں،طاقت کے بجائے مذاکرات سے مسائل حل کیوں نہیں کئے جاتے؟
عجب تصور انصاف
جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر سزائیں جبکہ جبری گمشدگی پر آج تک کسی طاقتور کو سزا نہیں مل سکی۔کیا یہ سب کچھ قانون اور انصاف کے نام پر تماشا نہیں؟ سوال یہ ہے کہ معاملہ طاقتوروں کا ہو تو انصاف کے ہاتھوں پر رعشہ کیوں آ جاتا ہے؟
"بیداد گر سے شکوہ بیداد کچھ تو ہو"
ہر دور میں وعدوں کے باوجود لاپتہ افراد کا دیرینہ مسئلہ حل کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا آوازوں کو دبانے کیلئے غیر منصفانہ ٹرائل کے ذریعے عمر قید کی سزائیں سنانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائیگا؟ کیا اس سے اقوام عالم میں ملک کا وقار بلند ہو جائے گا؟
انسانی حقوق کے وکلاء پر آئین و قانون کے تازیانے؟
ایمان مزاری قابل قدر وکلاء کی اس ٹیم کا حصہ ہیں،جنہوں نے لاپتہ افراد کیلئے توانا آواز اٹھائی،انہیں ایک بےبنیاد مقدمے میں سزا، پھر سزا معطلی کی درخواستوں میں تاخیری ہتھکنڈے ناانصافی ہے،کل ہم سب کو اللہ کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے
بنیادی حقوق کیلئے احتجاج جاری
آزاد کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، سوال یہ ہے کہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے پر توجہ کیوں نہیں دی گئی؟ معاہدوں پر عملدرآمد کیوں نہ ہوا؟ کیا حکمران عوام کی خاموشی کو حتمی اور ابدی سمجھ بیٹھے تھے؟
تشدد کی گھٹا؟
کیا بنیادی حقوق کیلئے احتجاج جرم ہے؟ کیا طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ جرم یے؟ کیا اشرافیہ کی ناجائز مراعات کے خاتمے کا مطالبہ جرم ہے؟ اپنے حقوق کی بات کرنا غداری ہے؟ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ،بات چیت اور بامعنی مذاکرات سے ہی تمام مسائل حل کئے جائیں
بجٹ ایک بے مزہ رسم؟
سوال یہ نہیں ہے کہ بجٹ کب پیش ہو گا،سوال یہ ہے کہ بجٹ سے عام آدمی کیلئے کیا نکلے گا؟کیا گرانی کی سوغات ہی عوام کا حاصل رہے گی؟ جہاں پورا سال معاشی حملے جاری رہیں،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھتی رہیں، وہاں سالانہ بجٹ بے مزہ رسم بن کر نہیں رہ جاتا؟
بائیو میٹرک تصدیق کا مستحسن اور تاریخی فیصلہ
این پی سی ممبران کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے،جاگو بائیو میٹرک پینل کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا
"مالیاتی تجزیہ تو ماہروں کا جال ہے"
ہر دور میں اعدادوشمار کے گورکھ دھندے سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی جاتی ہے،صورتحال یہ ہے کہ دور رس معاشی منصوبہ بندی تو درکنار چند ہفتوں تک قیمتیں برقرار نہیں رہتیں،سوال یہ ہے کہ سود کے چنگل میں پھنسی معیشت کو نکالنے کا کوئی حل ہے؟
ذہن علیل کی یہ طرفہ دلیل دیکھو
ایک حکومتی مشیر نے فرمایا ہے کہ"پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ایلیٹ کلاس کو فرق پڑتا ہے،بائیک والوں کو سپورٹ مل رہی ہے"کیا مشیر صاحب نہیں جانتے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے کی قیمت عام آدمی کو ادا کرنی پڑتی ہے،جو اعلان شدہ اضافے سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے؟
"مکھن کب نکلا ہے آب بلونے سے"؟
اصل مسئلہ غربت،مہنگائی،بے روزگاری، علاج،تعلیم،غذا،رہائش،معیشت کا ہے،لیکن ہمارے ہاں لایعنی بحثوں سے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹا دی جاتی ہے،کھبی صوبوں کی اور کبھی کچھ اور بحث،سوال یہ ہے کہ اگر معاشی نظام مر رہا تو اسے چلانے والا ہر تماشہ ناکام نہیں ہو گا؟
دوسری مرتبہ اغواء؟حبس بےجا کی درخواست
میجر(ر) ہارون گزشتہ سال 5جولائی سے لاپتہ،آئی جی پنجاب کو بھی درخواست،کوئی کارروائی نہ ہوئی،بادی النظر میں ایجنسیوں کی تحویل میں، آزادی سے محروم کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی،اہلیہ کی بذریعہ کرنل(ر) انعام الرحیم ہائیکورٹ میں درخواست دائر
چالیں سب استحصالیاں
اب کہا جا رہا ہے کہ،پبلک ٹیکس نہیں دیتی،اسلئے لیوی سے اکٹھا کر لیا۔سوال یہ ہے کہ سرمایہ دار کی بات کیوں نہیں کی جاتی؟ کیا ریاستی اخراجات کا ایک بڑا حصہ بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے عوام کے خون پسینے سے نہیں نچوڑا جاتا؟