اگر تم خدا کی جنت کے طلبگار ہو تو اُس کے بندوں کی زندگی کو جہنم بنانا چھوڑ دو، اذیتیں دے کر ۔دل دکھا کر ۔حق مار کر۔ نفرتیں بانٹ کر ۔کوئی شخص عبادتوں کی بلندی تک نہیں پہنچ سکتا، یاد رکھو! خُدا کی جنت کا راستہ اُس کے بندوں کے دلوں سے ہو کر گزرتا ہے. ۔
تری قربت میں عجب ساسکون ملتا ہے
دلِ بےتاب کوجیسےجنون ملتا ہے
ترےرخ کی وہ چمک،زلف کی شبنم جیسی
تجھے دیکھوں تو نیا رنگِ فسوں ملتا ہے
تیری آنکھوں میں اتر جاؤں تو دنیا بھولوں
ان نگاہوں میں مجھے اپنا ہی خوں ملتاہے
تیرا پیکر ہےکہ قدرت کاحسیں شاہکار
تیرےجلوےسےہر اک پھول کوگماں ملتاہے