درج نہیں ہوسکتی یہ تمام غیر قانونی ہے اس کی باقاعدہ اطلاع متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی کردی گئی ہے صارفین جن وقت سبسڈی مل رہی ہے ایسے تمام عناصر سے خبردار اور ہوشیار رہیں کسی دوسرے پلیٹ فارم خواہ ڈیجیٹل ہو یا کاغذ، کسی بھی صورت سبسڈی معلومات کیلیے استعمال نہ کریں
ضروری اور اہم اطلاع۔
کچھ غیر مصدقہ اور ممکنہ غیر قانونی مقاصد کیلیے استعمال کے مقاصد کیلیے بجلی کے بل کے علاوہ کیو آر کوڈ کو مختلف پلیٹ فارمز پر لوگوں سے شئیر کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں بجلی کے بل کے علاوہ بجلی سبسڈی سے متعلقہ معلومات کسی بھی اور پلیٹ فارم پر1/2
(1/2) پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹس کی سہولت کا خاتمہ، عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پہلی بار اس اہم اقدام کو عملی جامہ پہنایا گیا۔
وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے سولرائزیشن منصوبے پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس۔
اجلاس میں اہم معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے آئیسکو کے اے ایم آئی کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بجلی کا نظام مکمل طور پر صارف دوست اور شفاف بنایا جائے۔ آج آئیسکو کے تقریباً پچیس فیصد صارفین اے ایم آئی میٹرز پر منتقل ہو چکے ہیں، اور بہت جلد ہر صارف اپنی بجلی کی کھپت، بل اور سسٹم کی صورتحال خود مانیٹر کر سکے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پورے پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، تاکہ اووربلنگ، بجلی چوری اور غیر ضروری انسانی مداخلت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر سروس ڈیلیوری، شفافیت اور عوامی سہولت، یہی حکومت کی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت IGCEP کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔
اجلاس میں مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ منصوبہ بندی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آج کی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اپریل میں بجلی کی پیداوار اور ڈیمانڈ سے متعلق صورتحال پر تفصیلی بیان دیتے ہوئے کہا کہ خلیجی صورتحال کے باعث ایل این جی پلانٹس متاثر ہوئے ہیں اور پن بجلی میں کمی کے سبب تقریباً 3400 میگاواٹ کا شارٹ فال سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور عوام سے درخواست ہے کہ موجودہ حالات میں بجلی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ لوڈ مینجمنٹ کو کم سے کم رکھا جا سکے۔
خلیجی صورتحال کے باعث تقریباً تمام ایل این جی پلانٹس کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔ 6000 میگاواٹ صلاحیت کے مقابلے میں اس وقت صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، وہ بھی متبادل ذرائع سے۔
اس سال اپریل میں پن بجلی کی پیداوار کم ہو کر 1600 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہونے کے باعث پیداوار متاثر ہے، کیونکہ صوبوں کی جانب سے پانی کی طلب گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں پن بجلی سے تقریباً 3200 میگاواٹ اور ایل این جی سے 3000 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی تھی، جبکہ فرنس آئل کا استعمال کم رکھا گیا تاکہ بجلی مہنگی نہ ہو۔
موجودہ حالات میں پیداوار میں کمی کے باعث تقریباً 3400 میگاواٹ کا شارٹ فال سامنے آیا ہے۔
سسٹم کو متوازن رکھنے کے لیے ہر 500 سے 600 میگاواٹ شارٹ فال پر تقریباً ایک گھنٹہ لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے، جس کے باعث اس وقت 6 سے 7 گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈوک کی ملاقات۔
ملاقات میں توانائی شعبے میں تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈوک کی ملاقات۔
ملاقات میں توانائی شعبے میں تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا ایک نجی ٹی وی چینل پر بجلی کے شارٹ فال سے متعلق اہم اعداد و شمار کے ساتھ وضاحتی بیان ۔
اس وقت تقریباً 1600 میگاواٹ کا شارٹ فال بنیادی طور پر پن بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ہے، کیونکہ ڈیمز سے پانی کا اخراج کسانوں کی ضروریات کے مطابق کیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا ایک نجی ٹی وی چینل پر اہم فگرز کے ساتھ بجلی شارٹ فال کے متعلق وضاحت
1۔ گیس کی درآمد پاور ڈویژن خود نہیں کرتی ب��کہ پیٹرولیم ڈویژن سے ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔ ایران اور امریکہ کی کشیدگی کی وجہ سے درآمد میں تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال آیا۔
2۔ تاہم، ہر پاور پلانٹ کام کر رہا ہے، صرف (south) کے کچھ پلانٹس میں مسائل ہیں، باقی تمام پلانٹس معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔