ہر بار مانگتی ہیں نیا چشم یار دل
اک دل کے کس طرح سے بناؤں ہزار دل
پہلے پہل کی چاہ کا کیجے نہ امتحاں
آنا تو سیکھ لے ابھی دو چار بار دل
اس نے کہا ہے صبر پڑے گا رقیب کا
لے اور بے قرار ہوا بے قرار دل
@Black_ston5g
https://t.co/R7APqNWelT
زندہ انسان کو سہارے کی ضرورت ہے میاں
بعد مرنے کے تو ہر شخص ہی آ جاتا ہے
زندگی میں جو کبھی پیار سے تکتے بھی نہ تھے
ان کا لشکر بھی جنازے پہ نظر آتا ہے
تجھ کو پانا ہے تو جیتے جی مروت پا لے
موت پر رونے کو سارا ہی جہاں آتا ہے
ایک کندھا جو ملے وقتِ مصیبت میں یہاں
وہ تو انسان کو جینے کا ہنر لاتا ہے
https://t.co/UvEjE8MqmE