جب تک امت کے دلوں میں حضرت امام حسین (رض) کی محبت ایک زندہ حقیقت کے طور پر موجود رہی وہ ظلم کے سامنے جھکنے کو تیار نہ ہوئی- اس محبت کو محدود و مقید کرنے کیلئے مختلف فکری رجحانات پیدا کیے گئے تاکہ امت کو کمزور کیا جا سکے-
خطاب:میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض) ،5جولائی 2025ء
انسان کیلئے محض کتابیں پڑھ لینا، علم جمع کر لینا یا بڑی بڑی ڈگریاں حاصل کر لینا ہی کافی نہیں- اگر ایک شخص کو کلاس روم میں داخل ہونے کے آداب معلوم نہ ہوں، طلبہ سے گفتگو کا سلیقہ نہ آتا ہو، تو وہ کبھی اچھا استاد نہیں بن سکتا- حصولِ علم کے ساتھ ساتھ اس علم کے اظہار اور اطلاق کی تربیت بھی ضروری ہے-
مکمل خطاب: میلاد مصطفےﷺو حق باھُوؒ کانفرنس، ضلع چکوال، 9 جنوری 2024ء
محبتِ اہلِ بیت ایمان اور نجات کے باب میں ایک بنیادی تقاضا ہے- اگر علم و عمل اس معرفت سے خالی ہوں تو وہ اپنی روح کھو دیتے ہیں- انسان کو اپنا آپ اہلِ بیت کی سچی مودّت کے میزان پہ پرکھنا چاہئے-
مکمل خطاب: میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض)، دربار حضرت سلطان باھو،5 جولائی2025ء
یومِ عاشور ہمیں صبر، وفا اور قربانی کا ابدی پیغام یاد دلاتا ہے۔ کربلا حق و باطل، عدل و ظلم، وفا و جبر کے درمیان وہ ابدی معیار ہے جو ہر عہد میں انسانیت کو راستہ دکھاتا رہے گا۔
بقول علامہ اقبالؒ:
زندہ حق از قوتِ شبیری است باطل آخر داغِ حسرت میری است
سلام یا حسینؑ #Ashura #ImamHussain
علم سکھاتا ہے کہ حق کو پہچان کر اس کا ساتھ دیا جائے، باطل کے مقابل کھڑا ہوا جائے، انصاف قائم رکھا جائے اور اخلاق و کردار کو اپنایا جائے- علم کا حاصل عدل، اخلاق اور انسانی وقار کی پاسداری ہے-
مکمل خطاب: میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض)،دربار حضرت سلطان باھوؒ ،5جولائی 2025ء
زمین کا بنجر ہونا صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں، انسانیت کے مستقبل کا سوال ہے۔
موسمیاتی تبدیلی، خشک سالی اور پانی کے غیر پائیدار استعمال نے دنیا کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق زمین کے تازہ پانی کے ذخائر سالانہ 324 ٹریلین لیٹر کم ہو رہے ہیں؛ یہ مقدار 280 ملین افراد کی سالانہ ضرورت کے برابر ہے۔
آئیے! پانی کے ضیاع کو روکنا، زمین کو محفوظ بنانا اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک پائیدار مستقبل یقینی بنانا اپنی مشترکہ ذمہ داری سمجھیں۔
#DesertificationAndDroughtDay
#ClimateAction
#SaveWater
@UN
نسلوں کے درمیان بڑھتی خلیج:
Gen X، Millennials، Gen Z اور Alpha کا مکالمہ
ثقافتی تنوع اور عالمی امن: کیا مکالمہ ہی واحد حل ہے؟
اختلاف سے مفاہمت تک: وہ مکالمے جنہوں نے تاریخ بدل دی
علم، تہذیب اور بین الثقافتی مکالمے کی روایت
مکمل لیکچر کیلئے وزٹ کیجئے
https://t.co/LenErPQvVf
واقعۂ کربلا امتِ مسلمہ کی فکری و عملی سمت کا تعین کرنے والا معیار ہے-یہ کسوٹی فیصلہ کرتی ہے کہ کون ظلم، غصب، جبر، تشدد اور استبداد کے ساتھ کھڑا ہے اور کون عدل، حق، شرافت، اخلاق، کردار، علم اور حلم کی صف میں ہے-
خطاب: میلادِ مصطفےﷺ و عرس مبارک حضرت امام حسین(رض)،5 جولائی 2025ء
حضرت امام حسین(رض) کی حمایت محض جذباتی وابستگی نہیں بلکہ شعوری و ایمانی مؤقف ہے-آپ قرآن مجید کے ساتھ ہیں، واقعۂ مباہلہ میں حق اور توحید کی دلیل بن کر سامنے آتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو وحدانیت کی نشانیوں میں شامل فرمایا۔
خطاب:میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض)،5 جولائی2025ء
یومِ شہادت امیرالمومنین سیدنا حضرت عمر فاروقؓ
آپؓ کا عہدِ خلافت عدل، تقویٰ، شجاعت، سادگی اور رعایا پروری کی روشن مثال ہے۔ حضرت عمرؓ نے دنیا کو یہ سبق دیا کہ اصل حکمرانی اقتدار سے نہیں، عدل و امانت سے قائم ہوتی ہے۔
تو اے بادِ بیاباں از عرب خیز
ز نیلِ مصریاں موجے برانگیز
بگو فاروقؓ را پیغامِ فاروقؓ
کہ خود در فقر و سلطانی بیامیز
درونِ خویش بنگر آن جہاں را
کہ تخمش در دلِ فاروقؓ کشتند
(علامہ محمد اقبالؒ)
اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے عدل، کردار اور تقویٰ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
#HazratUmarFarooq
#FarooqEAzam
#Justice
#IslamicHistory
تحریک پاکستان کے دوران صوبہ سرحد (خیبر پختونخوا) اور قبائلی علاقوں کے عوام کی بانیِ پاکستان اور تحریک پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت ڈھکی چھپی نہیں۔ قبائلیوں کی محبت کا اندازہ قائدِ ملت اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے 13 جنوری 1948 سے پانچ روزہ قبائلی علاقوں کے دورہ کے دوران والہانہ استقبال اور پیش کئے جانے والی خراجِ تحسین سے لگایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں ان سپوتوں کا اہم کردار رہا ہے۔ بہادر، غیور اور غیرت مند قبائلی عوام کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پناہ قربانیاں ہیں۔ قبائلی عوام پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جو مذہبی ، روحانی ، سماجی، تاریخی اور ثقافتی رشتے میں پروئے ہوئے ہیں۔
( تصاویر کا مآخذ، روزنامہ ڈان: جنوری 1948)
ایران اور امریکہ کے مابین جنگ بندی و امن کے اعلان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سمجھتے ہیں۔ اس نازک مرحلے پر پاکستان کی قیادت کا مصالحتی، تعمیری اور سفارتی کردار قابلِ تحسین ہے، جبکہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کی مخلصانہ کاوشیں بھی لائقِ ستائش ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پیش رفت کو نیک نیتی، تحمل اور باہمی احترام کے ساتھ پائیدار امن میں تبدیل کیا جائے۔
@GovtofPakistan@ForeignOfficePk@StateDept@IRIMFA_EN
Latest Economic Survey is wakeup call: Pakistan faces hottest years in over 65y, paying price for #ClimateCrisis we didn’t create. We contribute fraction of global emissions yet stand on frontlines. We must fight for survival: plant trees, conserve water & demand climate justice!
تو نے دو چار پل گزارے تھے
اور پھولوں سے بھر گیا آنگن
شاعری: صاحبزادہ سلطان احمد علی
دو روزہ مولانا رومی اور حضرت سلطان باھُو کانفرنس میں پیش کی گئی شاعری
سننے کیلئے لنک وزٹ کیجئے
https://t.co/FoKZmnOxLD
جب انسان دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اسے اپنے جانے کا احساس نہیں ہوتا، مگر اس کا دکھ دوسروں کو محسوس ہوتا ہے۔
اسی طرح جب انسان کے اندر انسانیت، احساس اور رحم کمزور پڑ جائے تو اس کی تکلیف وہ خود نہیں، بلکہ پورا معاشرہ محسوس کرتا ہے۔
انسانیت، اُنس اور محبت سے ہی انسان کی پہچان ہے۔
از محبت تلخها شیرین شود
از محبت دردها شافی شود
رومیؒ
#Humanity #Compassion #Respect
10 جون
International Day for Dialogue among Civilizations
مکالمہ ہی امن، احترام اور مشترکہ ترقی کا راستہ ہے۔
دنیا کو تقسیم نہیں، تفہیم کی ضرورت ہے،
نفرت نہیں، برداشت کی اور تصادم نہیں، مکالمے کی ضرورت ہے۔
اختلافِ رائے کو سیکھنے کا ذریعہ بنائیں تاکہ محبت، اخوت اور بھائی چارہ قائم ہو
یہی مقصودِ فطرت ہے، یہی رمزِ مسلمانی
اخوت کی جہانگیری، محبت کی فراوانی
(اقبال)
#DialogueAmongCivilizations
#Peace
#Respect
#Humanity
عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو انسانی بنیادوں پر حل کروائے وگرنہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن ممکن نہیں۔
#Kashmir#Kashmir_A_Nuclear_Flashpoint
غدیرِ خم کے اعلان کا مکمل واقعہ
زمان و مکان سے آزاد: ولایت یا خلافت؟
حوض کوثر تک قرآن کا ساتھی اہلبیت کو کہنے کی وجہ؟
ولایتِ علیؓ کے منکر کون؟
مکمل خطاب سننے کیلئے وزٹ کیجئے
https://t.co/IirES0YMni
اگر انسان اپنی زندگی اور معاشرے سے اقدار کو نکال دے، تو درحقیقت وہ سوسائٹی کی بنیاد ہی کو ختم کر دیتا ہے- کیونکہ معاشرہ محض افراد کے مجموعے کا نام نہیں، بلکہ وہ ان اصولوں اور اقدار کا نام ہے جو افراد کو ایک رشتے میں باندھتی ہیں-
خطاب:گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء