SMU is an independent, autonomous monitoring arm of the Punjab Chief Minister's Office giving strategic direction and improving service delivery across Punjab.
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹیکنالوجی بیسڈ گورن��س پروگرام کے تحت مصنوعی ذہانت پر مبنی بچوں کے تحفظ کا نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹی کے کیمرے اب جرائم کی نگرانی کے ساتھ بچوں کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے چائلڈ لیبر، سکول سے باہر بچوں اور سکول اوقات میں ممکنہ غیر حاضری کی نشاندہی کے لیے خودکار الرٹس جاری ہوں گے، جس کے بعد بروقت تصدیق اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ پنجاب میں اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر بچے کے محفوظ مستقبل کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بچوں کی صحت اور بہتر غذائیت حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ بچوں کو معیاری اور متوازن غذائیت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے غذائی مراکز کی تعداد 1,000 سے بڑھا کر 2,500 کر دی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو صحت مند اور توانا مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر موبائل ہیلتھ فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے پنجاب بھر میں 22 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج مکمل، عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر موبائل ویٹرنری فلیٹ کے ذریعے چند ماہ میں 34 لاکھ مویشیوں کا علاج کیا گیا۔ 6,964 موبائل موٹر بائیک ویٹرنری اسسٹنٹس متحرک، 2,062 موبائل ویٹرنری ہسپتال فنکشنل، جبکہ موبائل ڈسپنسریاں اور لیبارٹریاں بھی فعال ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن جاری ہے، انسانوں کے ساتھ جانوروں کا بھی احساس۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ ایکشن پلان کے تحت گرد و غبار اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں زیرِ تعمیر سڑکوں پر سپرنکلر ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔ سموگ ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب پوری طرح متحرک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے دھواں چھوڑنے والے بھٹہ خشت کی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔ فضائی آلودگی کے خا��مے، سموگ کی روک تھام اور صاف و صحت مند ماحول کے قیام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ مؤثر کارروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت 2 لاکھ بلاسود قرضوں کی کامیاب فراہمی ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ 2 لاکھ خاندانوں کے اپنے گھر کا خواب حقیقت کے قریب پہنچ گیا۔ یہ صرف ایک تعداد نہیں بلکہ محفوظ مستقبل، مضبوط خاندانوں اور خوشحال معاشرے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پنجاب میں ہر خاندان کو اپنی چھت فراہم کرنے کا سفر جاری ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ورچوئل بلڈ بینک (VBB) ٹیم کی جانب سے ڈونر ارینجمنٹ کے عمل کا لائیو عملی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ڈونر کی درخواست پر موصول ہونے والی حقیقی کا�� کے بعد صرف 7 منٹ میں موزوں ڈونر کا انتظام کرکے فوری اور مؤثر رسپانس کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ تیز ترین ردِعمل، بروقت خون کی فراہمی اور قیمتی جانیں بچانے کا عزم، ورچوئل بلڈ بینک کے مؤثر نظام کو عوامی خدمت کی ایک بہترین مثال بناتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے ذریعے اب تک 318 ہنگامی ریسکیو مشنز کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ یہ سروس بروقت طبی امداد کی فراہمی او�� قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کے عزم کی عملی مثال ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ’’کلینک آن بوٹس‘‘ کے ذریعے متاثرہ افراد کو بروقت اور فوری طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مؤثر طبی سہولت سے اب تک 11 لاکھ 20 ہزار 874 سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت اور وژن کے مطابق ”ستھرا پنجاب“ مہم کے تحت گلیوں اور سڑکوں کی روزانہ صفائی سے پنجاب بھر میں نمایاں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ شہری صفائی کے بہتر نظام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ اس مہم نے سینکڑوں افراد کے لیے با��زت روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔ محنتی سینیٹری ورکرز جذبے اور لگن کے ساتھ دن رات پنجاب کو صاف، ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مصروفِ عمل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت اور وژن کے تحت پنجاب کو صاف، سرسبز اور آلودگی سے پاک بنانے کے لیے عملی اقدامات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور ماحول کے تحفظ کے لیے دیگر اقدامات پر ��ھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آج کے یہ اقدامات آنے والی نسلوں کے لیے صاف ہوا، صحت مند ماحول اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔