رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ اس کی عمر لمبی کر دی جائے اور اس کے رزق میں اضافہ کر دیا جائے اور بری موت کو اس سے دور کر دیا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔
مسند احمد ٩٠٤٩-صحیح
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جوشخص فاقہ (مفلسی) کا شکار ہو اور اس پر صبر نہ کرکے لوگوں سے (اپنی غربت) بیان کرتا پھرے تو اس کا فاقہ ختم نہیں ہو گا اور جو فاقہ کا شکار ہو اوراسے اللہ کے حوالے کر کے اس پر صبر سے کام لے تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دیر یا سویر روزی دے۔
{جامع ترمذی۔۲۳۲۶}
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
کسی مسلمان کے اندر الله کی راہ میں اڑنے والا غبار اور جہنم کا دھواں (دونوں) جمع نہیں ہو سکتے.
ماجہ 2774
(نسائی 3114، 3112، 3116؛ ترمذی 1633؛ بیہقی 18508؛ ابی شیبہ 19846؛ مشکوٰۃ 3828)
کفر اور فقر سے پناہ کی دعا
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ وَبِاسْمِكَ الْعَظِيْمِ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ
اے اللہ! میں تیرے بزرگی والے چہرے اور تیری بڑائی والے نام کے صدقہ میں کفر اور محتاجی سے پناہ مانگتا ہوں۔
{الجمامع الصغیر للسیوطي}
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان میں اپنے دین پر صبر کرنے والا آدمی ایسا ہو گا جیسے ہاتھ میں چنگاری پکڑنے والا“ ۔
(جامع ترمذی،۲۲۶۰)
کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ (یوں ہی) جنّت میں داخل ہوجاؤ گے اور ابھی تم کو پہلے لوگوں کی سی (مشکلیں) تو پیش آئی ہی نہیں۔ ان کو (بڑی بڑی) سختیاں اور تکلیفیں پہنچیں اور وہ (صعوبتوں میں) ہلا ہلا دیئے گئے۔ یہاں تک کہ رسول اور مومن لوگ جو ان کے ساتھ تھے سب پکار اٹھے کہ کب اللّه کی مدد آئے گی سن لو اللّه کی مدد قریب ہے
القرآن سورة البقرہ ٢ آیت ٢١٤
حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
اللہ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے اور میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور دیتا اللہ ہے۔
(بخاری، ۷۳۱۲)
پیارے آقا حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا:
جو شخص با وضو بستر پر لیٹا اور ذکرِ الٰہی میں مصرف رہا، یہاں تک کہ اسے اونگ آگئی، وہ رات کی کسی بھی ساعت میں اللہ تعالیٰ سے دُنیا و آخرت کی بھلائی میں سے کچھ بھی مانگے، اللہ تعالیٰ اسے وہی عطا فرما دیتا ہے۔
{ جامع ترمذی۔۳۵۲۶ }
پانچ نمازیں اللہ نےفرض کی ہیں،جو ان کا وضو عمدہ بنائے اور انہیں ان کےاوقات پر ادا کرے،ان کے رکوع اور خشوع کامل رکھے،توایسےشخص کےلیے اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ اسےبخش دے گا۔اور جو یہ نہ کرے تو اس کےلیے اللہ کاکوئی وعدہ نہیں ہے اگر چاہےتو معاف کر دےاور اگر چاہے توعذاب دے۔
(ابوداؤد،۴۲۵)