kindness is the language💋
which the deaf can hear👂
and the blind can see👀
i love human,s💏
i recpect all religion's🙌
Alhumdulillah Muslim
proud pakistani😘
رافیل طیارے تباہ ہونے کا چینیوں نے گانے کے ذریعے مذاق بنادیا۔۔چینی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جس میں پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے تباہ کرنے پر بھارت کا مذاق اڑارہے ہیں
Video : https://t.co/pXlPZdmB8F
🛑 کیا آپ کو معلوم ہے؟
2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگیا ہے۔آئندہ تیرہ سال رمضان المبارک سردیوں میں گزر جائے گا اور 2037 کے بعد واپس گرمیوں میں چلا جائے گا۔2031 اور 2032 کا رمضان المبارک سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔جس میں سحری سے افطار تک ساڈھے دس گھنٹے کا وقت ہوگا۔.2030 وہ واحد سال جس میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا اور اس سال مسلمان 38 روزے رکھیں گے۔
اے اللہ! میری کمر نہ توڑنا، میری عیب گیری نہ کرنا، میرے پوشیدہ امور کو ظاہر کر کے رسوا نہ کرنا۔
اے میرے رب! اگر تیری اعلانیہ نافرمانی کی تو میری بخشش فرما، اگر چھپ کر کی اس کی پردہ پوشی فرما۔
اے عیبوں کو چھپانے والے!
اے گناہوں کو بخشنے والے!
😭❤️🙏
🌹🌹 عزت نفس 🌹🌹
"محلے میں بچوں کو عربی و ناظرہ قرآن پڑھانے والی باجی کے گھر آٹا اور سبزی نہیں ہے، مگر وہ باپردہ خاتون باہر آکر مفت راشن والی لائن میں لگنے سے گھبرا رہی ہیں."
فری راشن تقسیم کرنے والے نوجوانوں کو جیسے ہی یہ بات پتا چلی، انہوں نے متاثرین میں فری سبزی و آٹا کی تقسیم فوراً روک دیا. پڑھے لکھے نوجوان تھے. آپس میں رائے مشورہ کرنے لگے. بات چیت میں طے ہوا کہ نہ جانے کتنے سفید پوش اپنی آنکھوں میں ضرورت کے پیالے لیے فری راشن کی لائنوں کو تکتے ہیں، مگر اپنی عزت نفس کا بھرم رکھنے کی خاطر قریب نہیں پھٹکتے.
مشورے کے بعد نوجوانوں نے فری راشن کی تقسیم کا بورڈ بدل دیا اور دوسرا بورڈ آویزاں کردیا.
ہر طرح کی سبزی 15 روپے کلو، مسالہ فری، آٹا، چاول، دال 15 روپے کلو. خصوصی آفر.
اعلان سنتے ہی مفت خور بھکاریوں نے اپنی راہ لی، سفید پوش اور لاچار طبقہ ہاتھوں میں دس بیس روپئے کے ساتھ خریداری کے لئے آگیا. قطار میں کھڑا ہونے سے اسے گھبراہٹ نہ ہوئی، نہ ہلڑ بازی ہوئی.
لائن میں ایک طرف بچوں کو قرآن پڑھانے والی باپردہ باجی بھی مٹھی میں معمولی سی رقم لیے اعتماد کے ساتھ نمناک آنکھوں کے ساتھ کھڑی تھیں. ان کی باری آئی پیسے دیئے، سامان لیا اور اطمینان سے گھر آگئیں. سامان کھولا، دیکھا ان کے ذریعہ ادا کی گئی پوری قیمت سنتِ یوسف کی طرح ان کے سامان میں موجود ہے، لیکن انہیں خبر تک نہ ہو سکی تھی کہ کس نے وہ پیسے کب ان کے سامان میں رکھا تھا.
نوجوان ہر خریدار کے ساتھ یہی کررہے تھے. یقیناً علم کو جہالت پر مرتبہ حاصل ہے.
مدد کیجیے، پر عزتِ نفس مجروح نہ کیجیے!! ضرورت مند سفید پوشوں کا خیال رکھئے، عزت دار مساکین کو عزت دیجیے.
یقین رکھئے اللہ تعالیٰ آپ پر زیادہ بااختیار ہے.
صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ اوروں کو بھی شریک کریں, یہ صدقہ جاریہ ہوگا, اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو .. جزاک اللہ خیرا کثیرا.۔۔!!
Copied
#موناسکندر
نواز شریف کی اس الیکشن میں بلکل اس بچے جیسی حالت ہے جو پیپر میں کسی ایک سوال کا بھی درست جواب نہ دے سکے
لیکن وہ بضد ہو کہ مجھے فیل کرنے کی بجاۓ کلاس میں اعلان کریں کہ میری پہلی پوزیشن آئی ہے،
اور اسی خوشی میں مجھے گولڈ میڈل بھی دیں۔
کیا نبی کریمﷺ سے محبت غربت اور تنگدستی کا باعث ہے۔۔۔؟
آج جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد بے چینی بڑھ گئی۔۔ بلکہ سکون کی بجائےاضطراب پیدا ہو گیا
اس بےچینی کی وجہ نماز ہرگز نہیں بلکہ مولوی صاحب کا وعظ میں ایک حدیث سنا کر کہ حضور نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ
جو مجھ سے محبت رکھتا ہے فقر فاقہ کے لئے تیار رہے۔مجھے سوچ میں مبتلا کر دیا۔۔کیونکہ ابھی تو میں نے بنک سے نئی گاڑی نکلوائی ہے۔ اور فلیٹ کی قسطیں بھی آخری مراحل میں ہیں
اور زندگی آسودگی کی طرف بڑھنے لگی ہے۔ دل تھا کہ کچھ وقت نکال کر اب مذہب کی کچھ تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دوں
کیونکہ بچے اب اسکول جائیں گے تو کچھ مذہبی ہوں۔۔ اور والدہ کو عمرہ کرانا چاہتا تھا۔۔ میں یہ اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے نبی کریمﷺ سے محبت ہے۔۔
لیکن میں دنیا میں غربت کی زندگی بھی گزارنا پسند نہیں کرتا۔۔ اسی سوچ میں الجھا ہوا دفتر واپس آیا۔۔ آج شائد میرے اندر کا انسان کھل کر سامنے آیا تھا جو خوش نہیں تھا
کولیگ نے پوچھا کہ کیوں منہ اترا ہوا ہے تو نہ چاہتے ہوئے بھی سچ میری زبان پر آگیا کیونکہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں سے دل کو مطمعن کروں
غالب والا حال تھا میرا کہ
ایماں مجھے روکے ہے تو کھینچے ہے مجھے کفر
کعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے
کولیگ قہقہ مار کر ہنس دیا بولا آج دفتر کے بعد میں تمہیں اپنے mentor سے ملواؤں گا
لوگ تو اسے "بابا" کہتے ہیں پر مجھے وہ میرا استاد اور ایک سوشل ایکٹوئسٹ زیادہ لگتا ہے
تقریبا شام سات بجے ہم ان کے گھر پہنچے۔۔ وہ ابھی نماز پڑھ رہے تھے۔۔ باہر پورچ میں ان کی جدید ماڈل کی دو گاڑیاں کھڑی تھیں،
ایک آف روڈ کی بڑی گاڑی اور ایک شہری استعمال کی کار۔۔ ان کے صاف ستھرے ملازم نے ہمیں ڈرائنگ روم میں بٹھایا۔۔ان کی بیٹھک دنیا کے چند قیمتی ڈرائنگ روموں سے بھی شائد ایک قدم آگے تھی
میں نے اپنے دوست کی طرف دیکھ کر اشارہ کیا کہ یہ کہاں آگئے ۔۔ اس نے ہاتھ کے اشارے سے پرسکون رہنے کا کہا۔۔
اتنی دیر میں ملازم پانی اور چائے بغیر پوچھے لے آیا ۔۔ اور کہا کہ بابا جی آتے ہیں تب تک آپ چائے پئیں۔۔
مجھے یہاں آتے ہی ایک پرسکون احساس ہوا۔۔ لیکن حیرت زیادہ۔۔ لیکن چائے کی ضرورت زیادہ تھی۔۔مین چائے پینے لگا۔۔
تھوڑے دیر میں ایک خوش پوش درمیانے قد کے شخص اندر داخل ہوئے۔۔ان کے آنے کے ساتھ ہی ایک قیمتی پرفیوم کا جھونکا بھی ایا۔۔ وہ مسکراتے ہوئے آگے بڑھے
میرا دوست ان سے لپٹ گیا انہوں نے پدرانہ شفقت سے اسے اپنی آغوش میں لے لیا۔۔ میں نے ہاتھ ملایا۔۔بہت شفقت سے ملے اور میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پوچھا ۔۔ چائے پی لی آپ نے۔۔؟
جی ۔۔ جی۔۔ میرے منہ سے نکلا۔۔ کچھ سموسہ وغیرہ کھایا ۔۔؟
جی بالکل میں نے تکلف سے جواب دیا۔
وہ صوفے میں دھنستے ہوئے بولے۔۔ بیٹا۔۔
نبی کریمﷺ اور تمام بزرگان دین کا یہ اصول رہا ہے کہ آنے والے مہمان کی پہلے خاطر تواضع کرتے اور پھر آنے کا مقصد دریافت فرماتے۔
تو اس لئے میں اپنے ملازموں کو بتایا ہوا ہے کہ میرے آنے سے پہلے مہمان کی حاضر توفیق خاطر مدارد کر دی جائے۔۔
میں مسکرا کر خاموش ہو گیا۔
انہوں نے میرے دوست کی طرف چہرہ کر کے آنے کا مقصد پوچھا۔۔ تو اس نے میری طرف اشارہ کر کے کہا ۔ بابا جی ۔۔ اس کو کوئی پریشانی ہے۔۔ آج جمعہ نماز میں ڈر گیا ہے۔۔ اور اسکے ساتھ ہی قہہقہ لگایا۔۔
انہوں نے معنی خیز نظروں سے مجھے دیکھا۔۔ تو میں بول پڑا کہ ۔۔۔
سر !! کیا نبی کریمﷺ محبت کرنا ،غریب کر دیتا ہے؟؟؟
وہ چونک پڑے۔ اور پھر دھیرے سے مسکرائے۔۔ بولے تم شائد اس حدیث پاک کی بات کر رہے ہو۔۔
سعید بن ابوسعید خدری اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اس نے رسول ﷺ سے اپنی محتاجی کی شکایت کی۔
رسول ﷺ نے فرمایا:
ابوسعید صبر کرو، کیوں جو بندہ مجھ سے محبت کرتا ہے، اس کی طرف فقر و فاقہ اتنی تیزی کے ساتھ بڑھتا ہے، جیسے سیلاب (کا ریلہ) وادی کی بلندی سے اور پہاڑ ی چوٹی سے پستی کی طرف بڑھتا ہے
میں نے نظریں جھکا لیں اور بولا میں نبی کریمﷺ سے محبت بھی کرتا ہوں لیکن غریب بھی نہیں ہونا چاہتا۔۔
انہوں نے ایک قہقہہ لگایا اور بولے یار ۔۔ گھبراؤ نہیں۔۔ نبی کریمﷺ نے فقر و فاقہ ارشاد فرمایا ہے غربت اور تنگی نہیں
میں نے کہا
فقر وفاقہ تو غربت ہی کی نشانی ہے ناں؟؟
ان کی آنکھوں میں ایک جلال کی چمک آئے اور بولے۔۔ نہیں بالکل نہیں ایسا نہیں ہے
غربت دراصل عربی کا لفظ ہے۔ جس کے معنی۔ وطن اپنے گھر سے دوری۔۔ اسی سے غروب ہونا بھی ہے ۔۔ جس کے معنی چھپ جانا ہے۔۔ اور پرانے زمانے میں پردیس میں تکالیف ہوا کرتی تھیں
سنو!!!جسے ہم غربت کہتے اس کو عربی میں "عسرت " کہتے ہیں جس کے معنی ہیں( دشواری، قِلّت، کمیابی، کمی، کمیاب ہونا، تنگ دستی، تنگی، مفلسی، غریبی، کنگالی) ۔۔
👇
اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟ ( Routine / Basic Lab test )
1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ ٹیسٹ بہت ہی اہم ہوتا ہے یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز اور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے،ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر دوسری عورت اور چھوٹے بچوں کو خون کی کمی کا امکان ہوتا ہے ، خون کی کمی زیادہ تر عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو ہوتی ہے۔) یا جسم میں کوئی انفیکشنز چاہیے بیکٹیریئل ہو یا وائرل یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔
مزید LFT کے ساتھ Hepatitis B and C کے سکریننگ ٹیسٹ بھی کروا لینے چاہئیں، کیونکہ یہ دونوں انفیکشنز پاکستان میں بہت عام ہیں ، جو جگر کو ناکارہ بنانے کی سب سے عام وجہ ہے ، اور ان انفیکشنز سے 2 سے 4 پرسنٹ لوگوں کو تو جگر کے کینسر کا امکان ہوتا ہے۔
3۔ RFT's and Uric Acid (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہےاور اگر انکی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے, اور مزید اجکل Uric acid کا مسلئہ بھی بہت عام ہے، جس کے زیادہ ہونے سے گھنٹیا، جوڑوں میں درد میں خصوصاً پائوں کے انگوٹھے میں اسکا مسلئہ زیادہ ہوتا ہے۔
1/3
یہ دوائیاں گھر میں لازمی رکھیے،کیونکہ یہ دوائیاں ایمرجنسی میں کام آسکتی ہیں، رات کے وقت بسا اوقات طبیعت بگڑ جانے کی صورت میں ان کی ضرورت پڑسکتی ہے۔۔۔۔۔ڈاکٹر اویلیبل نا ہو یا فوری طبی امداد کے طور پہ استعمال کی جاسکتی ہیں ۔
سر درد اور بخار کیلئے
Panadol , Panadol Extra , Releif
نزلہ ، زکام کیلئے
Arinac Fort
پیٹ کے درد ، موشن وغیرہ کیلئے
Flygel , Imodium , ORS
جسم کے کسی حصے میں درد کیلئے
Caflam 50 , Spasrid
ہائی بلڈ پریشر کیلئے
Cepoten
سینے یا گلے کی خراب کیلئے
Augmentin
الٹی وغیرہ کیلئے
Gravinate tablet
گیس کے مسائل کیلئے
Gaviscon syp
Mucan syp
تیزابیت سینے کی جلن اور معدے کیلئے
Risek 20 ,
زخم وغیرہ کیلئے
PolyFax , payodin , زخم پٹی
دانت یا داڑھ درد کے لیے
CalmoX 625 mg
Caflam 50
پِھنسی پھوڑوں کے لیے
Double sptran
بچوں /بڑوں کے بخار کے فوری آرام کےلیے
Brofin syp
نو نہال بچے کے بخار کے لیے
Panadol Drop
نو نہال کے پیٹ درد یا بڑے پیشاب کے نہ آنے کی صورت میں یا پیٹ میں گیس کے لیے
Colic Drops
نو نہال بچے کو زیادہ دن پیمپرز لگانے سے زخم ہونے کی صورت میں
Hydrozole Cream
کھانسی کے لیے
Pulomonol
Jazakillah khair🙏🙏