@CeliaWallet They were not claimed due to high gas fees more than allocated tokens. Nothing will be left to burn if you reduce gas fees to a small amount.
آن لائن ٹرینڈنگ جوا ہے!
میں اسکی بنیادی وجوہات بتانے لگا ہوں کیونکہ آج سے 3 سال پہلے مجھے بھی شوق چڑھا تھا کہ ٹریڈر بنیں گے۔ ایک دفعہ تو دو ماہ میں ایک لاکھ کو 8 لاکھ بنا دیا لیکن پھر ایک ایسا وقت بھی آیا کہ 20 منٹ میں پورا 8 لاکھ غائب ہوگیا۔ دنیا کے مہنگے ترین کورسز خرید کر سیکھا۔ میں ��انتا ہوں جو دوست اس سے جڑے ہیں، وہ اب بھی طنز ہی کریں گے لیکن یاد رکھیں، بیوقوف اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور عقلمند دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔
ابتدا ہوئی اشتہار دیکھ کر، کوئی فراری میں گھوم رہا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ نوکری غلامی ہے، اپنے باس بنیں۔ کسی کے پاس 23 سال کی عمر میں برج خلیفہ کا فلیٹ ہے۔ کوئی بول رہا ہے کہ پیسے سیونگ کی بجائے ان سے Passive Income مزید کمائیں۔ یہ باتیں سننے میں بہت اچھی لگتی ہیں۔ ہم بھی چل پڑے۔ پھر سیکھنا شروع کیا، Udemy سے لیکر چارٹ چیمپئین جیسے گروپس میں گئے، جہاں دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈر بیٹھے تھے۔
اب آتا ہے بنیادی مسلہ، ٹریڈنگ میں آپ دو لاکھ جیت رہے ہیں یا دو لاکھ ہار رہے ہیں تو وہ آپ کس سے جیت یا ہار رہے ہیں؟ حقیقت میں آپ کے مدمقابل کوئی اور نہیں ��لکہ وہی app پلیٹ فارم ہے جس پر آپ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ آپ اگر دو لاکھ نکلواتے ہیں تو وہ اس پلیٹ فارم کو نقصان ہوتا ہے، اگر آپ 4 لاکھ کا نقصان کرتے ہیں تو اسی پلیٹ فارم کو فائدہ ہوتا ہے۔ ہمیں تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ یہ دوسرے ٹریڈر سے ہماری ڈیل ہو رہی ہے لیکن سب سے زیادہ اثاثے حقیقت میں اسی پلیٹ فارم کے ہوتے ہیں۔ ایک دفعہ خود سوچیں کہ جس پلیٹ فارم پر آپ ٹریڈ کر رہے ہیں، وہی آپ کے نقصان سے فائدہ اٹھا رہا ہے تو وہ کیسے آپ کو فائدہ دے گا؟
یہی وجہ ہے کہ ان پلیٹ فارم نے آپ کو Leverage Trading کی سہولت دی، مطلب کہ آپ کے اکاونٹ میں دس ہزار ہے لیکن آپ ٹریڈ دس لاکھ کی کرسکتے ہو، منافع ہوگا تو ایسے ��ی ہوگا کہ آپ دس لاکھ روپے لگا کر منافع لے رہے ہو لیکن نقصان ہوگا تو بھی دس لاکھ کے حساب سے ہوگا، نارمل زندگی میں آپ کو کوئی 5 ہزار ادھار دیتے بھی سوچتا ہے، کیا یہ پلیٹ فارم پاگل ہیں جو آپ کو دس لاکھ دے رہے ہیں؟ مقصد آپ کا دس ہزار تیزی سے ختم کرنا ہے کیونکہ اس سے پلیٹ فارم زیادہ کماتا ہے۔
پھر آجاتے ہیں شارک، یہ بڑے بڑے ادارے، بینک وغیرہ ہوتے ہیں۔ انکے پاس دنیا کے جدید ترین سافٹویئر ہوتے ہیں جو اب AI سے چلتے ہیں جبکہ آپ موم بتیوں کے اوپر انڈیکیٹر لگا کر جوا کھیلتے ہیں۔ انکو سب نظر آ رہا ہوتا ہے۔ وہ آپ جیسے لاکھوں کو نقصان دیکر مارکیٹ وہیں کھڑی کر دیتے ہیں جہاں پہلے تھی جسے Liquidity Grab کا فینسی نام دیا جاتا ہے۔
اب آتے ہیں انسانی نفسیات پر، میں نے اتنا ٹیکنیکل انالیسز پڑھا کہ آج اگر کوئی مجھ سے پوچھے تیل کی مارکیٹ کہاں جائے گی تو میں بہت accurate جواب دونگا کیونکہ میں نے بہت لیکچر لئے، 90 فیصد میرا تجزیہ درست نکلتا ہے لیکن جیسے ہی میں ذاتی پیسے ڈالوں گا میرا تجزیہ غلط جائے گا۔ کیوں؟ کیونکہ میرے پیسے لگتے ہی میرا dopamine لیول بڑھ جاتا ہے، اب یہ چارٹ میرے لئے ویڈیو گیم ہے، میں بھول گیا ہوں کہ یہ اصلی پیسے ہیں جن سے میں زندگی میں مثبت کام کرسکتا ہوں۔ اسی چیز کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ باقاعدہ ایک منشیات کی لت کی طرح یہ چیز آپ کو متاثر کرتی ہے۔ اب لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے لیکن آپ کے دل میں خوشی ہوتی ہے کہ میں نے اتنے لاکھ گنوا دئے لیکن مجھے فرق نہیں پڑا کیونکہ آپ کو ڈوپامین مل رہی ہے۔
میرے جاننے والوں میں ایسے کیس بھی ہیں کہ لوگ اپنی دکان، مکان سب کھو بیٹھے، نقصان ہوتا ہے۔ پھر نقصان پورا کرنے کے لئے قرض لیتے ہیں۔ پھر وہ نقصان ہوتا ہے؛ پھر قرض لیتے ہیں۔ آخر میں سب ڈوب جاتا ہے۔
میری گزارش ہے کہ اگر آپ اس خطرناک کام میں شامل ہیں تو اس سے دور رہیں۔ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ منافع کرکے اصلی پیسے نکال لو، لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔ آپ اصلی پیسے نکال بھی لیں تو نقصان کے بعد دوبارہ وہی پیسے پھر ڈال دیں گے۔ چونکہ آپ کی ذہنی حالت درست نہیں ہوتی۔
اگر آپ کو بہت خارش ہے تو spot trading یا شئیر خرید لیں لیکن اس میں چونکہ thrill نہیں ہوتا اسلئے اس میں بھی چانس ہے کہ آپ کچھ عرصہ بعد دوبارہ لیوریج کی جانب بڑھ جائیں، یہ ایک کیڑا ہے جو آپ کو تڑپاتا رہتا ہے۔
میرا تین سے چار سال کا نچوڑ ہے، جو ابھی مجھے غلط سمجھ رہے ہیں وہ کچھ عرصہ بعد نقصان کروا کر میری بات سمجھ ��ائیں گے لیکن جو دوست یہ الٹے کام کرنے کا سوچ رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ اس سے جتنا دور رہیں اتنا بہتر ہے۔