”کندھ کوٹ کی سڑک پر سوئے نوجوان کوئی خانہ بدوش نہیں بلکہ 2021 میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدوار ہیں، جوکہ آفر آرڈر نہ ملنے پر احتجاج کیے بیٹھے ہیں، شاید! حکومت اور منتخب نمائندوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی ہے کہ انہیں ان کا احتجاج نظر نہیں آ رہا“
”درجنوں افراد جن میں بچے، بوڑھے اور نوجوان شامل ہیں، وہ کندھ کوٹ کے کچے میں ڈاکوؤں کی قید میں ہیں، مغوی افراد کی مائیں، بہنیں سسکیاں بھر کر رو رہی ہیں مگر پولیس ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کروا رہی، ظالمو کندھ کوٹ کے لوگوں پر رحم کرو!“
#SaveKandhkot
”کندھ کوٹ پولیس آپریشن کے نام پر کروڑں روپےکی بجٹ ہڑپ کر رہی ہے، مگر عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے، کندھ کوٹ کے شہری شدید خوف میں زندگی گذار رہے ہیں“
”جناب حامد میر! کشمور کے سینئر صحافی خان محمد شر کو پنجاب پولیس نے بلاجواز اپنی ماں، بیوی اور بچوں سمیت گذشتہ چھ روز سے گرفتار کر کہ گم کردیا ہے، اس کی گمشدگی پر آپکی خاموشی سمجھ سے باہر ہے“
@HamidMirPAK
Why are the Sindh government and the Punjab government silent on the unjustified arrest of Kashmore's senior journalist Khan Muhammad Shar? Why don't you ask the Punjab police what is the fault of a pen soldier?
@HamidMirPAK@MaryamNSharif@Matiullahjan919
”آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ کشمور کے صحافی خان محمد شر کو فیملی ساتھ بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے، ہمارہ مطالبہ ہے کہ انہیں باعزت رہا کیا جائے“
@OfficialDPRPP@MaryamNSharif
”پنجاب پولیس ماچھکو کا کچہ ڈاکوؤں سے واگزار کرا چکی، اب صحافیوں کی باری ہے“
کشمور کےسینئر صحافی خان محمد شر کو پنجاب پولیس نے فیملی کے ہمراہ گرفتار کر کے گم کردیا ہے،یاد رکھنا چاہیے کہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے،میڈیا کے نمائندوں کو اس طرح ذلیل کرنا بند کریں
”اس معصوم بچے کی تصویر دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کندھ کوٹ میں کتنا امن ہے؟“
گذشتہ رات ڈاکوؤں کی انڈس ہائی وے پر اندھا دھند فائرنگ سے 7 سالہ معصوم الطاف لاشاری موقع پر قتل
کیا کندھ کوٹ کے ڈاکو ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟؟
@OfficialDGISPR@HamidMirPAK
”کندھ کوٹ میں قبائلی تنازعات کے خاتمے سے ہی امن امان ممکن ہوگا، بدامنی کی جڑ قبائلی تنازعات ہیں، زرداری صاحب قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے قبائلی سرداروں کا جرگہ بلانے والا فیصلہ شاید بھول گئے، تبھی تو لوگ روز مر رہے ہیں“
@AseefaBZ@BBhuttoZardari
”کندھ کوٹ میں قبائلی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے حکومت کو سنجیدہ ہونا چاہیے، قبائلی تنازعات کی وجہ سے آئے روز کسی نہ کسی ماں کی گود اُجڑ رہی ہے، اے حکمرانو! کندھ کوٹ کے بے بس لوگوں کی فریاد سنو“
#StopTribalTerrorism
”کشمور پولیس اور رینجرز کو بالآخر بہت بڑی کامیابی مل گئی، دوران آپريشن ایک خطرناک ڈاکو ہلاک“
عوام کثیر تعداد میں سول ہسپتال پہنچ گئی، ایس ایس پی کشمور بشير احمد بروہی اور ونگ کمانڈر محمد جمیل کے حق میں نعرے بازی