حضور کریم ﷺ نے فرمایا:
اللہ سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمتیں کھلا رہا ہے، اور محبت کرو مجھ سے اللہ کی خاطر، اور میرے اہل بیت سے میری خاطر۔
(ترمذی شریف -3789)
پیارے حبیب کریم ﷺ نے فرمایا:
میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ہوں، اللہ تعالیٰ نے مجھے ان میں سے بہتر گروہ میں پیدا فرمایا، پھر اس نے ان کے قبیلے بنائے تو مجھے ان سب سے بہتر قبیلے میں پیدا فرمایا۔
(جزء حدیث مشکوٰۃ المصابیح - 5757)
شافع محشر و ساقی کوثر
محبوب آقا ﷺ نے فرمایا:
جس دن لوگ دونوں جہان کے پالنے والے کے سامنے حساب دینے کے لیے کھڑے ہوں گے تو کانوں کی لو تک پسینہ میں ڈوب جائیں گے۔ (صحيح بخاري - 4938)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے
تو جبرائیل علیہ السلام سے فرماتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے
تم بھی اس سے محبت رکھو۔
(صحیح بخاری - 3209)
سرکار دوعالم ﷺ نے فرمایا:
میرے نزدیک تم میں (دنیا میں) سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن مجھ سے دور بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلااحتیاط بولنے والے، زبان دراز اور تکبر کرنے والے ہیں۔
(جامع ترمذی - 2018)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ رتبے کے اعتبار سے سب سے برا شخص وہ ہو گا جس سے لوگ اس کی بدزبانی سے بچنے کے لیے دور رہیں یا اس کو چھوڑ دیں۔
(صحيح مسلم - 6596)
پیارے حبیب کریم ﷺ نے فرمایا:
اللہ کے نزدیک (انسانی) آبادیوں کا پسندیدہ ترین حصہ ان کی مسجدیں ہیں، اور اللہ کے ہاں (انسانی) آبادیوں کا سب سے ناپسندیدہ حصہ ان کے بازار ہیں۔
(صحيح مسلم - 1528)
محبوب آقا ﷺ نے فرمایا:
جسے کوئی تحفہ دیا جائے
پھر اگر اسے میسر ہو
تو اس کا بدلہ دے
اور جسے میسر نہ ہو
تو وہ (تحفہ دینے والے کی)
تعریف کرے۔
(جزء حدیث ترمذی - 2034)