نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
کسی بھی مسلمان کو مرض کی تکلیف یا کوئی اور کوئی تکلیف ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو اس طرح گراتا ہے جیسے درخت اپنے پتوں کو گرا دیتا ہے۔
(صحيح بخاري - 5660)
پیارے حبیب ﷺ نے فرمایا:
جو شخص صدق دل سے یہ گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو اللہ ا س پر جہنم کی آگ حرام کر دیتا ہے۔
(مشکوٰۃ المصابیح - 25)
حضور کریم ﷺ نے فرمایا:
خریدنے اور بیچنے والے نے اگر سچائی اختیار کی اور ہر بات صاف صاف بیان اور واضح کر دی، تو ان کی خرید و فروخت میں برکت ہوتی ہے۔ لیکن اگر انہوں نے کوئی بات چھپائی یا جھوٹ بولا تو ان کی خرید و فروخت میں سے برکت مٹا دی جاتی ہے۔
(بخاری شریف - 2110)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
سن لو بدن میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے
جب وہ درست ہو گا سارا بدن درست ہو گا
اور جہاں بگڑا سارا بدن بگڑ گیا
سن لو وہ ٹکڑا آدمی کا دل ہے۔
(جزء حدیث صحیح بخاری ـ 52)
خاتم الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
جو شخص صدق دل سے یہ گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو اللہ ا س پر جہنم کی آگ حرام کر دیتا ہے۔
(مشکواۃ المصابیح - 25)
جب کوئی بندہ اسلام قبول کرلے اور اچھی طرح مسلمان ہوجائےتو اللہ تعالیٰ اسکی ہر نیکی لکھ لیتاہے جو اسنے کی ہو اور اس کی ہر برائی مٹادی جاتی ہےجو اس نےکی ہو پھر اسکےبعد یوں ہوتاہے کہ بھلائی کا بدلہ اسکے10 گنا سے لے کر 700 گنا تک ہوتاہے اور برائی کا بدلہ اتنا ہی ہوتاہے(جتنی اس نے کی)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
بھلائی کا بدلہ اس کے دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک ہوتا ہے، اور برائی کا بدلہ اتنا ہی ہوتا ہے (جتنی اس نے کی) سوائے اس کے کہ اللہ معاف ہی کر دے (تو کچھ بھی نہیں ہوتا)۔
(نسائی - 5001)
امام الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
اپنے ملازموں کو اتنے کام کی تکلیف نہ دو کہ ان کے لیے مشکل ہو جائے اور اگر کوئی سخت کام ہو تو تم خود بھی ان کی مدد کرو۔
(مفہوم حدیث صحیح بخاری - 31)
پیارے حبیب ﷺ نے فرمایا:
اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
اے آدم کے بیٹے! اگر تیرے گناہ آسمان کو چھونے لگیں پھر تو مجھ سے مغفرت طلب کرنے لگے تو میں تجھے بخش دوں گا اور مجھے کسی بات کی پرواہ نہ ہو گی۔
(ترمذی شریف - 3540)
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں نبی کریم ﷺ سینگوں والا، موٹا تازہ صحت مند اور کالی آنکھوں والا، سیاہ منہ والا اور کالی ٹانگوں والا مینڈھا قربانی کیا کرتے تھے۔
(مشكوة المصابيح - 1466)
پیارے آقا ﷺ نے فرمایا:
اللہ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو راستوں میں پھرتے رہتے ہیں اور اللہ کی یاد کرنے والوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔
(جزء حدیث بخاری شریف - 6408)