My hero Muhammad ﷺ
My role model Muhammad ﷺ
My guide Muhammadﷺ
My motivation Muhammadﷺ
My teacher Muhammadﷺ
My leader Muhammadﷺ
My Prophet Muhammad ﷺ
I follow Muhammad ﷺ
I love Muhammad ﷺ
I admire Muhammad ﷺ
We are Ummah of Muhammad ﷺ❤️
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)
آپﷺنے فرمایا:
سب سے بہتر دعا عرفہ والے دن کی دعا ہے اور میں نے اب تک (بطور ذکر) جو کچھ کہا ہے اور مجھ سے پہلے جو دوسرے نبیوں نے کہا ہے ان میں سب سے بہتر دعا یہ ہے:۔
لا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وحدَهُ لا شريكَ لَهُ، لَهُ الملكُ
ولَهُ الحمدُ وَهوَ على كلِّ شَيءٍ قديرٌ.
(ترمذی۳۵۸۵)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر والے دن اس وقت تک نہیں نکلتے تھے کہ جب تک کھجوریں نہ کھا لیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طاق ( تعداد میں ) کھجوریں تناول فرماتے تھے۔
{مسند احمد۔۲۸۳۸}
رسول ﷺ نے فرمایا جو شخص مجھ پر صبح ١٠ بار اور شام کو ١٠ بار دورود بھیجےگا تو اس کو قیامت کے دن میری شفاعت حاصل ہوگی
صحيح الجامع ٦٣٥٧ - حسن
صحيح الترغيب والترهيب ٦٥٩ - حسن
*اللَّهُمَّ صلِّ وسلِّم علَى نبيِّنا مُحمّد*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوں گی ( ایک تو جب ) وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور ( دوسرے ) جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کا ثواب پا کر خوش ہو گا۔
(صحیح بخاری، ۱۹۰۴)
عمرو بن عاص رض نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے زیادہ محبت آپ کو کس سے ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ سے۔
میں نے پوچھا، اور مردوں میں؟
فرمایا کہ اس کے باپ سے۔ میں نے پوچھا،
اس کے بعد؟
فرمایا کہ عمر بن خطاب سے۔
(بخاری،۳۶۶۲)
رضی اللہ عنہم اجمعین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وصال تک برابر رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اعتکاف کرتی رہیں۔
(صحیح بخاری، ۲۰۲۶)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوں گی ( ایک تو جب ) وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور ( دوسرے ) جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کا ثواب پا کر خوش ہو گا۔
(صحیح بخاری، ۱۹۰۴)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوں گی ( ایک تو جب ) وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور ( دوسرے ) جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کا ثواب پا کر خوش ہو گا۔
(صحیح بخاری، ۱۹۰۴)
حضرت سلمان بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو وہ کھجور سے افطار کرے کیونکہ وہ باعث برکت ہے ، اگر وہ نہ پائے تو پھر پانی سے افطار کر لے کیونکہ وہ باعث طہارت ہے ۔‘‘
(مشکوٰۃ المصابیح : 1990)
جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتیں تو آپ ﷺاٹھ کر انہیں بوسہ لیتے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھاتے، اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آتے تو وہ اٹھ کر آپ ﷺکو بوسہ لیتیں اور آپ ﷺ کو اپنی جگہ پر بٹھاتیں ۔
(ترمذی،۳۸۷۲)
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی آپ ﷺ نے فرمایا :
میں ایک نہر پر پہنچا جس کے دونوں کناروں پر خولدار موتیوں کے ڈیرے لگے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا اے جبرائیل! یہ نہر کیسی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ حوض کوثر ہے ( جو اللہ نے آپ کو دیا ہے )۔
(بخاری،۴۹۶۴)
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:
اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے یاد رکھا یہاں تک کہ اسے دوسروں تک پہنچا دیاـ۔
(ابوداؤد، ٣٦٦٠)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
یہ بات کہ میں کہوں:
(1) سُبْحَانَ اللَّهِ
(2) وَالْحَمْدُ لِلَّهِ
(3) وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
(4) وَاللَّهُ أَكْبَر،
مجھے (کائنات کی) اُن تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے.
مسلم 6847
(ترمذی 3597؛ ابی شیبہ 36173؛ مشکوٰۃ 2295)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے:
*يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث*
”اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں۔
جامع الترمذي-٣٥٢٤ / حسن