انسان ماضی نہیں بھولتا نہ ماضی میں کی کئی خطائیں بھولتا ہے وہ ہمیشہ انھیں یاد رکھتا ہے ۔بس کبھی کسی سے شیئر نہیں کرتا لیکن اسکایہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ سب کچھ بھول گیا ہے۔ہم لاکھ کوشش کر لیں مگرکبھی ماضی کو بھلانہیں سکتے ہا ں خود کو مصروف اتناکرلیں کہ کچھ یادکرنے کا وقت ہی نہ ملے۔
ڈپریشن کا علاج
جب بھی ڈپریشن ہو دو نفل ادا کریں پوری توجہ سے اگر دل نہ لگے یا وسوسے آئیں نماز کے دوران تو مزید آہستہ اور پوری توجہ سے پڑھنا شروع کردیں اسکےبعد جاء نماز پہ ہی اپنے لئے دعا کریں یا خالی بیٹھے رہیں اسطرح دو نفل ادا کرنے تک انشاءاللّٰہ ڈپریشن ختم ہو جائے گا۔
مرد کو اللہ نے ایک درجہ ذیادہ دیا اورمحافظ بنا یا عورت کا لیکن ہمارا معاشرہ اسے کچھ اور ہی ڈھنگ سے پیش کرتا ہے یہاں کا مرد عورت کو دباتا ہے اور سمجھتا ہے کہ حاکم ہے خود بڑا نہیں بنتا عورت کو دباتا ہے۔
تبلیغ
کسی آدمی کو تبلیغ کا شوق ہوا ۔اس نے ایک بزرگ سے پوچھا کہ میں بتانا چاہتا ہوں لوگوں کوجوبھی میں نے سیکھا میں چاہتا ہوں لوگوں کوسیکھاؤں ۔جواب ملا کہ” تلوار نیام سے نہ نکلے اور زبان منہ سے،، یعنی کہ آپ نے جو سیکھا وہ آپکی ذات میں نظر آۓآپکو بتانا نہ پڑے بلکہ آپکا کردار بتاۓ ۔
ملا فات عمل
ہمارے یہاں جب بھی کچھ براہو تو صبر کرنے کا کہا جاتا ہے اور مزید کہا جاتا ہے کہ دنیا مکافات عمل ہے جو جیسا کرے گا ویسا ہی بھرے گا یعنی اسکے ساتھ بھی ویسا ہی ہوگا۔یہ سُن کر سچ میں دل کو بہت سکون ملتا ہے کہ ہمارے ساتھ بُرا کرنے والا اللہ کیطرف سے اپنےعمل کی سزا پائے گا۔
قسمت کا پرندہ
قسمت ایک پرندے کی مانند ہوتی ہے اس پرندے کو اگر سختی سے پکڑا جاۓ تو یہ مر جاۓ گا اور اگر زیادہ نرمی سے پکڑا جاۓ تو یہ اُڑ جاۓ گا پس قسمت کے پرندے کو بڑی احتیاط کے ساتھ پکڑنا چاہیۓ تب ہی یہ آ پ کے ساتھ رہے گا۔
کیا صدقہ جائز ہے؟
سوال یہ ہے کہ کیا وہ شخص کسی مردہ شخص کیلئےصدقہ و خیرات کر سکتا ہے جس پر کسی زندہ شخص کا حق باقی ہو اور وہ اس زندہ شخص کے حق کو تو ادا نہ کرپائے لیکن کسی مردہ شخص کیلئے صدقہ و خیرات کرے۔ایسا صدقہ کیا واقعی صدقہ مانا جائے گا یا اس کا ثواب کیا واقعی صدقے کا ملے گا
یا اسےکسی کی حق تلفی کہا جانا زیادہ بہتر رہے گا۔میرا خیال ہے کہ زندہ کا حق ادا کئے جانے کے ساتھ آپ صدقہ و خیرات کر سکتے ہیں لیکن کسی فرض کو چھوڑ کر یا کسی کا حق ادا کرنے کے بجائے ہم جو صدقہ کرتے ہیں وہ مرے ہوؤں کیلئے صدقے کا بہتر طریقہ نہیں ہے ان کے لئے صدقہ دینے کا بہتر طریقہ