السلام علیکم ورحمةالله .. Assalamualaikum
لوگوں کی دی هوئی تکالیف نہیں، محبتیں یاد رکھیں، پرسکون رہیں گے. ہرانسان کی زندگی ایک جاری جنگ ہے، جونفس اورضمیر کےگرد چل رہی ہے۔ جیت اسوقت هےجب کوئ نفس پر بازی لے جاۓ ورنہ نفس کی جیت انسان کی سب سے بڑی ہار ہے.
اللہ رب العزت ھمیں ھرقسم کےشرسے محفوظ رکھے. ھمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق دے اور ہم سب کو صحت والی زندگی عطا فر مائے، اور سب کو ھنستا مسکراتا رکھے،
آمين يا رب العالمين
ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ و رحمۃ اللہ Assalamualaikum
اللہ کا ذکر کبھی نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس خیر سے محرُوم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے.
"تم میرا ذکر کرو میں تُمہیں یاد رکھوں گا"
(سورة البقرة: 152)
یااللہ!! اے نہایت ہی مہربان رب! ھم سب کو اپنا ذکر،اپنا شکرادا کرنے والوں میں شامل فرما.
دعائیں مانگنے والوں، توبہ و استغفار کرنے والوں میں شامل فرما. ھمیں اپنی رحمتوں، برکتوں ،فضل و کرم اور عافیتوں سے نواز دے۔ اے مالک ومختار ھمارے ہر کام میں آسانیاں عطا فرما اور ھمیں دوسروں میں آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرما
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ